08/07/2025
سلام
جو کربلا کا سب سے نڈر شہسوار ہے
کاندھوں پہ اس کے دین کی عزت کا بار ہے
پیاسوں کو ایک بوند مہیا نہ کر سکا
آبِ فرات آج تلک سوگوار ہے
خود غم کا اک پہاڑ ہے سر پر لیے ہوئے
پھر بھی مرا حسینؑ بڑا غمگسار ہے
شبیرؑ کی مثال تو ممکن نہیں کہ وہ
صبر و رضا کا سب سے حسیں شاہکار ہے
اس دل کو غم جہان کا عنبر ستائے کیوں
جو دل غمِ حسینؑ تیئں بے قرار ہے