GOVT High School Khewra

GOVT High School Khewra Must say something in two lines bcz your many class-fellows are followed you by this page. Join The Community of Khewra City @ http://www.fb.com/khewra

Provide The Quality Education and Build The Nation....

10/11/2025
22/09/2025

گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدام کے تحت جدید کمپیوٹرز کی فراہمی، طلباء و اساتذہ اور والدین کا اظہارِ تشکر
کھیوڑہ (نامہ نگار)
وزیراعلیٰ پنجاب کے احسن اور قابلِ ستائش اقدام کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کو جدید اور معیاری کمپیوٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں، جس پر طلباء، اساتذہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ جناب اعزاز احمد مرزا، جملہ سٹاف، طلبہ کے والدین، علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور طلبہ نے مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم کا دلی شکریہ ادا کیا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ جدید کمپیوٹرز کی فراہمی سے انہیں فنی تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے، جس کے ذریعے وہ نہ صرف اپنا مستقبل سنوار سکیں گے بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اساتذہ نے اس اقدام کو تعلیم دوست پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی یہ کاوش علاقے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نئی نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔

گورنمنٹ ہائی اسکول کھیوڑہ میں صبح کی اسمبلی کے دوران ایک موٹیویشنل سیشن منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’محنت کامیابی کی ...
18/09/2025

گورنمنٹ ہائی اسکول کھیوڑہ میں صبح کی اسمبلی کے دوران ایک موٹیویشنل سیشن منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’محنت کامیابی کی کنجی ہے‘‘۔ اس سیشن میں اسکول کے تمام اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی، جس سے یہ پروگرام نہایت مؤثر اور بامقصد ثابت ہوا۔

معزز مقرر ڈاکٹر مرزا عبد اللطیف صاحب (پی ایچ ڈی کیمسٹری، سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور گورنمنٹ ہائی اسکول کھیوڑہ کے سابق طالب علم) تھے۔ انہوں نے ایک نہایت فکر انگیز خطاب کیا جس میں محنت، لگن اور مستقل مزاجی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عملی زندگی کی مثالیں دیتے ہوئے واضح کیا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا بلکہ محنت ہی اصل راستہ ہے۔

طلباء نے نہایت توجہ سے خطاب سنا جبکہ اساتذہ نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ ان کے سوالات اور گفتگو نے سیشن کو مزید مفید اور معلوماتی بنا دیا۔

آخر میں سینئر ہیڈماسٹر نے ڈاکٹر مرزا عبد اللطیف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر طلباء اور اساتذہ کو رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔

مجموعی طور پر یہ سیشن نہایت حوصلہ افزا اور مفید ثابت ہوا اور سب پر یہ بات واضح کر گیا کہ ’’محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے‘‘۔

04/09/2025

! الحمدللہ
حافظ محمد نعیم نے آج راولپنڈی ڈویژن کے حسنِ قراءت مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ شاندار کامیابی گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ اور اہلیانِ کھیوڑہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس کامیابی میں سینئر ہیڈماسٹر صاحب اور پورے اسٹاف کی محنت، رہنمائی اور سرپرستی کا نمایاں کردار ہے۔ تمام اہلیانِ کھیوڑہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

03/09/2025
Welcome back to school A new term ,new goals & new  oppertunities to learn ,grow & shineLet make this academic year Full...
20/08/2025

Welcome back to school
A new term ,new goals & new oppertunities to learn ,grow & shine
Let make this academic year
Full of knowledge, discipline & success

Address

Khewra
49060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GOVT High School Khewra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share