Deputy Commissioner Khushab

Deputy Commissioner Khushab Official Page of Deputy Commissioner Khushab. (Govt. of Punjab-Pakistan 🇵🇰)

Incumbent: MR. JAHANZEB HUSSAIN LABAR
(1)

05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر
ضلع خوشاب میں یومِ استحصالِ کشمیر قومی جذبے اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس II کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کی...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس II کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بدلی والا خوشاب میں جاری صاف پانی منصوبے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا ...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بدلی والا خوشاب میں جاری صاف پانی منصوبے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کی کارکردگی، پانی کے معیار اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اور صاف پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور منصوبے کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے۔

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر گرینڈ کیسل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین ل...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر گرینڈ کیسل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر, ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ضلع خوشاب کی سیاسی اور سماجی شخصیات نےشرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور وطن کے امن و امان کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کی خدمات کو سراہا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدام...
03/08/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ورچھہ، پی ایم ڈی سی روڈ، کڑھی والا واں، احمدآل واں سمیت گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول احمدآل کا بھی دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی پانی کے بہاؤ، حساس مقامات اور عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل اور مشینری ہر وقت تیار رکھی جائے، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہے۔

🚨 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔غیر قانونی مقیم افراد یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً ہ...
01/08/2026

🚨 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
غیر قانونی مقیم افراد یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
آپ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

خوشاب میں ای پی آئی ایکسیلریشن کمیٹی کا اجلاس، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے ڈپٹی کمشنر/ایڈم...
31/07/2026

خوشاب میں ای پی آئی ایکسیلریشن کمیٹی کا اجلاس، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ای پی آئی ایکسیلریشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی، کوریج، اہم اشاریوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران *_ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر*_ نے ای پی آئی پروگرام کی مجموعی کارکردگی، روٹین امیونائزیشن کوریج، مختلف کارکردگی اشاریوں اور درپیش چیلنجز پر جامع بریفنگ دی۔ اس امر پر زور دیا کہ ایچ پی وی کی کوریج کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ھے۔
*_ڈاکٹر نبیل سلیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر*_ نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں ای پی آئی پروگرام کے اہم اشاریے مجموعی طور پر تسلی بخش ہیں، تاہم بہتر نتائج کے لیے مسلسل مانیٹرنگ، مؤثر فیلڈ سپرویژن اور بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر طارق سلیم (ڈویژنل ای پی آئی آفیسر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)، ڈاکٹر طاہر حیات ملک، ڈاکٹر وسیم زمان، ڈاکٹر توقیر احمد قیصر (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز)، محمد امتیاز (DSV)، محمد عمران (فوکل پرسن) اور عمر شہزاد (ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر) سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے *_ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر_* نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیمیں باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ ضلع کے ہر بچے تک بروقت اور معیاری حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے عوامی آگاہی میں اضافے، مؤثر مانیٹرنگ، باقاعدہ جائزہ اجلاسوں اور سو فیصد کوریج کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

کمشنرسرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا جہلم برج لنگر...
29/07/2026

کمشنرسرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا جہلم برج لنگر والا فلڈ آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر اے سی ساہیوال،ڈویژنل آفیسر ایریگیشن،ایکسیئن ہائی وے خوشاب ،ریسکیوآفیسر سرگودہا مظہراقبال ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈویژنل آفیسرسرگودہا ایریگیشن نے کمشنر سرگودہا کو فلڈ آگاہی کیمپ اور جہلم برج لنگر والا میں موجودہ پانی کے بہاؤ بارےبریف کیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مون سون بارشوں، طغیانی اور موسمی صورتحال کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ گلیوں، سڑکوں...
29/07/2026

محکمہ داخلہ پنجاب نے مون سون بارشوں، طغیانی اور موسمی صورتحال کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں اور عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے؛ ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں ہر قسم کی تیراکی اور بِلا اجازت کشتی رانی پر پابندی عائد۔ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پابندیوں کا اطلاق 60 روز تک ہو گا

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موضع بولہ...
28/07/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موضع بولہ میں بارشی پانی اور خوشاب میں شوالہ ڈرین کا دورہ کیا، جہاں ہل ٹورنٹ سے آنے والے بارشی پانی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر شوالہ ڈرین کے کمزور مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری انتظامات ہر وقت مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ بارشوں کے دوران صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر برساتی نالوں اور پانی کے بہاؤ والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Address

Deputy Commissioner Office Khushab At Jauharabad
Khushab
41200

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92454920202

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Khushab:

Shortcuts

Share