02/06/2026
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے بڑی خوشخبری! ڈسٹرکٹ وائز تمام اضلاع کی فہرست اور پوسٹوں کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔
حکومتِ بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 1372 نئی اسامیوں (ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف) کی تخلیق اور انتظامی منظوری کی توثیق کر دی ہے۔
اسامیوں کی مختصر تفصیلات:
انتظامی دفاتر کے لیے اضافی اسامیاں: 44
نئے پرائمری اسکولوں کے لیے: 126
پرائمری سے مڈل اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے: 561
نئے اور اضافی مڈل اسکولوں کے لیے: 122
ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں (بشمول اپ گریڈیشن) کے لیے: 519
کل تعداد: 1372 اسامیاں
اس اقدام سے صوبے میں تعلیمی نظام مزید مضبوط ہوگا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔