Muhammad shahi khan Official

Muhammad shahi khan Official President PPP upper swat

20/03/2026
دہ غم خبر  دہ خوازہ خیلہ اظہار الحق او خالد الحق نیکہ باچا وس خان پہ حق رسیدلے دے نن دہ شپے پہ (11:30) بہ ئی دہ خوازہ خی...
04/03/2026

دہ غم خبر دہ خوازہ خیلہ اظہار الحق او خالد الحق نیکہ باچا وس خان پہ حق رسیدلے دے نن دہ شپے پہ (11:30) بہ ئی دہ خوازہ خیلہ جناز گاہ کے جنازہ ئی۔

"پاکستان آزما لیا گیا اور جو نتائج نکلے ہیں وہ ہمارے لیئے تو قابل فخر ہیں لیکن دنیا کے لیئے انتہائی خوفناک ہیں ۔"حافظ صا...
21/09/2025

"پاکستان آزما لیا گیا اور جو نتائج نکلے ہیں وہ ہمارے لیئے تو قابل فخر ہیں لیکن دنیا کے لیئے انتہائی خوفناک ہیں ۔"
حافظ صاحب نے 4 گھنٹے کی مختصر جنگ میں دنیا پر دھاک بٹھا دی ۔۔۔۔۔ انکی حکمت اسٹریٹجیاور فارن پالیسی نے آج پاکستان کو وہ مقام عطا کیا ہے
جسکی حدت اس وقت دنیا کے تین ممالک امریکہ, ازرائیل اور بھارت ان نتائج کی حدت کو محسوس کر سکتے ہیں ۔
پاکستان اس جنگ کے بعد سے خطرناک سے خطرناک تر اور خطرناک تر سے خطرناک ترین ہوتا جا رہا ہے ۔
کل جو دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پایا اسے آپ ازرائیل کے قطر پر حملے کا سب سے پہلا بلکہ سب سے بھیانک نتیجہ بھی قرار دے سکتے ہیں ۔
ہم یہ جانتے ہیں کہ عرب ممالک بشمول سعودی عرب آج سے پہلے تک امریکہ کو اپنا محافظ مان کر اپنے سونے چاندی کے محلات میں چین کی نیند سویا کرتے تھے ۔
لیکن امریکہ کے بغل بچے ازرائیل نے ایک چھوٹی سی نادانی کر کے پورے عرب ممالک کو اپنے دفاع کے لیئے نئی حکمت عملی بنانے پر مجبور کر دیا ہے ۔
پاکستان کے کچھ لوگ اسے کوئی معمولی معاہدہ سمجھ رہے ہیں انہیں یہ بتا دوں کہ یہ کوئی معمولی معاہدہ نہیں ہے ۔
اس معاہدے کو اگر آپ گہرائی میں جا کر سمجھیں تو احساس ہو گا کہ اس معاہدہ کا سب سے بڑا ہدف ازرائیل نہیں بلکہ خود امریکہ ہی ہے ۔ یہ ایک ایسا اتحاد بن رہا ہے جیسا عالم ک ف ر کے پاس نیٹو کی شکل میں موجود ہے ۔
سب جانتے ہیں کہ اگر امریکہ ازرائیل کی پشت پناہی چھوڑ دے تو ازرائیل کا دنیا کے نقشے پر برقرار رہنا ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔
اس معاہدے کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ سعودی عرب اب امریکہ اور یورپ پر مزید بھروسہ نہیں کر سکتا اور اب وہ پاکستان کے سہارے ایک دوسرے طاقتور گروپ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہے ۔
یعنی اسی سال امریکہ کے دو حلیفوں کی دو غلطیوں نے پاکستان کو ایک ایسے مقام پر لے جا کر بٹھا دیا ہے جہاں بیٹھنے کا شائد پاکستان نے خواب بھی نہ دیکھا ہو ۔
اس وقت جو پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں یہ مئی 2025 کے پہلے والے پاکستان سے بالکل مختلف ہے ۔
اگر آپ گزشتہ کچھ عرصے کے ازرائیل کے بیانات نوٹ کریں تو وہ مسلسل پاکستان پر بیان بازی کر رہا ہے ۔ ازرائیل اس وقت بعین اس پوزیشن پر ہے جس پوزیشن پر غزوہ خندق کے موقع پر خیبر کے یہودی تھے ۔
یعنی ازرائیل کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اگر آج ختم نہ کیا گیا تو کبھی ختم نہیں کیا جا سکے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ انتہائی خوف کے باوجود ازرائیل پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی کرنا چاہتا ہے ۔
دوسری طرف پاکستان کا حال یہ ہے کہ تم ہماری طرف چل کر آؤ گے تو ہم تمہاری طرف دوڑ کر آئیں گے ۔
پاکستان کی تو ہمیشہ سے مجبوری ہی یہی رہی ہے کہ ازرائیل سے ہمارا براہ راست کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ سو ہمارے پاس ازرائیل سے جنگ کی کبھی کوئی وجہ ہی نہیں رہی ۔
لیکن اب حالات بدل رہے ہیں ۔ اب پاکستان کے خلاف جنگ ازرائیل کی ضرورت بنتی جا رہی ہے اور ازرائیل کے خلاف جنگ پاکستان کی خواہش ۔
قطر پر حملہ کر کے ایک طرح سے ازرائیل نے سعودی عرب کو اپنا وزن امریکہ کے پلڑے سے نکال کر پاکستان کے پلڑے میں ڈالنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
نادان لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ پاکستان نے سعودی عرب کی چاکری کر لی ہے ۔
مجھے کوئی اللہ کا بندہ سمجھائے کہ اگر یہ معاہدہ نہ بھی ہو اور دنیا کا کوئی ملک حرمین شریفین پر حملہ کر دے تو پاکستان کا کردار کیا ہو گا ؟
پاکستان تو اس معاہدے کے بغیر بھی سعودی عرب کی مدد کرنے کا پابند ہو گا ۔ تو اس معاہدے سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہی پہنچے گا ۔
سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہو گا کہ پاکستان یقینی طور پر اگلے چند سالوں میں معاشی طور پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا جس پر کسی کا کوئی قرضہ نہیں ہو گا ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب سے دو طرفہ معاہدے کے مطابق ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہو گا ۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سعودی عرب تو پاکستان کی عسکری خدمات حاصل کرے گا ۔ بعض مبصرین کے مطابق وہ پاکستان کی نیوکلیئر چھتری تلے محفوظ ہو جائے گا ۔ لیکن اس کے بدلے وہ پاکستان کو کیا دے گا ؟
پاکستان کو تو اس کی عسکری خدمات کی ضرورت ہی نہیں ۔
یہاں ایک انگریزی کہاوت لاگو ہوتی ہے ۔
تم میری پیٹھ کھجاؤ میں تمہاری ۔
یعنی جو سعودی عرب کی کمزوری ہے وہ عسکری قوت ہے اسے پاکستان دور کرے گا اور جو پاکستان کی کمزوری ہے یعنی معیشت اسے سعودی عرب دور کرے گا ۔
یہ ضروری بھی ہے ۔ کیوں کہ میں پہلے بتا چکی کہ سعودی عرب نے یہ معاہدہ کر کے اصل میں امریکہ کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ ہم آپ کی چھتری تلے اب اپنے ملک کو محفوظ نہیں سمجھتے ۔ تو اس واضح پیغام کے بعد یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان جو کہ خود ایک مقروض ملک ہے وہ سعودی عرب کی حفاظت کر پائے ؟
خاص طور پر جب قرضہ بھی امریکہ کا ہی ہو ؟
اس مسئلے کو حل کیئے بغیر یہ پورا معاہدہ بے وقعت ہو سکتا ہے ۔ کیوں کہ پھر امریکہ پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے ۔
سو یہ بات یقینی ہے کہ اس معاہدے میں اس مسئلے کے حل پر بھی کوئی لائحہ عمل بنایا گیا ہو گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان اس وقت ایک سو تیس ارب ڈالر کا مقروض ہے ۔ یہ رقم پاکستان کے لیئے تو بہت بڑی ہے لیکن سعودی عرب کے لیئے یہ مونگ پھلی کے دانے جتنی بھی نہیں ۔
سو ممکن ہے اگلے چند سالوں میں پاکستان مقروض بھی نہ رہے ۔
اس وقت سعودی عرب اور پاکستان دونوں امریکہ کے اثر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ۔ یہی خواہش اس معاہدے کا سبب بنی ہے ۔
اگلے چند سالوں میں آپ پاکستان کو امریکہ سے دور ہوتے اور چین اور روس سے مزید قریب ہوتے دیکھیں گے ۔
دوسری طرف اس معاہدے نے بھارت اور ازرائیل کے مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے ۔ کیوںکہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دیرینہ دشمن ہیں اور پاکستان کی صلاحیتوں سے خائف بھی ۔ پاکستان کی اس وقت جو سب سے بڑی کمزوری ہے وہ پاکستان کی معیشت ہے ۔ لیکن اس دفاعی معاہدے کے بعد لگتا ہے کہ یہ کمزوری بہت جلدی دور ہونے کو ہے ۔ کیوںکہ سعودی عرب تمام عرب ممالک کا ٹرینڈ سیٹر ہے ۔ جو کام سعودی عرب نے آج کیا ہے وہ کل یو اے ای اور قطر بھی کر سکتے ہیں ۔
پھر اس معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو یہ بھی پہنچے گا کہ اب ازرائیل اور پاکستان کا فاصلہ 32 سوکلو میٹر سے گھٹ کر محض 17 سو کلو میٹر تک آگیا ہے ۔
یعنی اب ازرائیل پاکستان کے میزائلز کی رینج میں آگیا ہے ۔ کیوں کہ اس دفاعی معاہدے کے مطابق پاکستان کے پاس ایٹم بم سمیت جتنے بھی ہتھیار موجود ہیں وہ نہ صرف سعودی عرب کے لیئے سعودی عرب میں دستیاب ہوں گے بلکہ انہیں وہاں سے استعمال کرنے والا بھی پاکستان ہی ہو گا ۔
ویسے تو مجھے اس بات پر بھی یقین نہیں کہ پاکستان کے پاس 27 سو کلو میٹر سے زیادہ لانگ رینج میزائل موجود نہ ہوں جبکہ پاکستان ہمیشہ سے جانتا ہے کہ ازرائیل اس کا دشمن ہے ۔
پاکستان وہ چالاک ریاست ہے جس نے اپنے ایٹمی تجربے ایٹم بم بنانے کے پندرہ سال بعد کیے تھے ۔ سو کون جانے کے پاکستان کے پاس کس کس رینج کے میزائل موجود ہوں ۔
پھر اگر نہ بھی ہوئے تو اب اس دفاعی معاہدے کے بعد تو لانگ رینج میزائل پاکستان کی ضرورت بن چکے ہیں ۔
لیکن یہ بات اب بالکل واضح ہوتی جا رہی ہے کہ اب پاکستان کسی کے بھی خوف میں مبتلا نہیں ہے ۔
اور یہ بات پاکستان کے لیئے بہت زیادہ خوش آئند ہے۔
اور سب سے خاص بات کہ کمپنی بھی یہ ہی چلے گی

ہم پاکستانیوں کو  اللہ پاک نے  چن لیا مکہ اور مدینہ شریف کی حفاظت کیلئے۔ جو آپ صلہ علیہ وسلم کی احادیث کے عین مطابق کہ د...
18/09/2025

ہم پاکستانیوں کو اللہ پاک نے چن لیا مکہ اور مدینہ شریف کی حفاظت کیلئے۔ جو آپ صلہ علیہ وسلم کی احادیث کے عین مطابق کہ دجال مکہ اور مدینہ میں داخل نہیں ھوگا اللہ پاک وھاں اپنے فرشتے متین فرمائے گے۔
وہ غیر عرب ھونگے ان کے ھتیار اور شہسوار عرب سے بہتر ھوں گے اللہ پاک ان سے اپنے دین کی مدد فرمائے گا۔
انشاءاللہ یہ پاک فوج ھی تو ھے۔

12/05/2025

Z.A.Bhutto wanted to be the second theme of this song

10/05/2025
05/05/2025

اپر سوات خوازہ خیلہ۔۔۔.
سارے عمر بغیر اقتدار عوام کے خدمت کرنا اور پارٹی کو مزید فعال رکھنے میں شاہی خاندان کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اور اج پورے حلقے میں PPP کا بول بالا ہے۔اگر اج اس حلقے کے ہزاروں غریب اور بے سہارا خواتین کو بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقم مل رہی ہے۔ تو یہ محمد شاہی خان کی سیاسی خدمات کا نتیجہ ہے۔۔۔۔

Address

Khwazakhela

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad shahi khan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Muhammad shahi khan Official:

Share