28/08/2026
جنوبی وزیرستان|
جنوبی وزیرستان اپر میں 21 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، منتخب نمائندوں کی خاموشی کیوں؟
جنوبی وزیرستان اپر کے عوام 24 گھنٹوں میں 21 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں، مگر افسوس کہ ہمارے منتخب نمائندے اس سنگین مسئلے پر مکمل خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
عوام آخر اپنے بنیادی حق کے لیے کس سے مطالبہ کریں؟ اگر منتخب نمائندے پشاور اور اسلام آباد کے سیاسی معاملات میں ہی مصروف رہیں گے اور اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے لیے وقت نہیں نکالیں گے تو جنوبی وزیرستان اپر کے عوام کی آواز کون بنے گا؟
گومل زام ڈیم کی منظوری کے وقت جنوبی وزیرستان کے عوام سے مفت بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ آج ڈیم موجود ہے، بجلی پیدا ہو رہی ہے، مگر بدقسمتی سے اسی علاقے کے عوام آج بھی بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور 21 گھنٹے اندھیرے میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ صرف بجلی کا مسئلہ نہیں، بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کا سوال ہے۔
آخر ہمارے منتخب نمائندے کب جاگیں گے؟
کیا ہر بار عوام ہی انہیں اپنے مسائل یاد دلاتے رہیں گے، یا کبھی وہ خود بھی اپنے حلقے کے عوام کے حق کے لیے آواز اٹھانے کی ہمت کریں گے؟
جنوبی وزیرستان اپر کے عوام جواب چاہتے ہیں، خاموشی نہیں!
انور حیات محسود
صدر عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان