Torghar Police

Torghar Police all updates regarding Torghar Police has communicated through this official page. thanks

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیسایس پی انویسٹی گیشن تورغر شاہجہان خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاستورغر: ایس پی انویسٹ...
04/09/2026

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیس
ایس پی انویسٹی گیشن تورغر شاہجہان خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
تورغر: ایس پی انویسٹی گیشن تورغر شاہجہان خان کی زیرِ صدارت PSRMS اور CRO ریکارڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں PSRMS سسٹم میں CRO ریکارڈ کی بروقت انٹری، درستگی اور اپڈیٹ کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور درست اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ترجمان تورغر پولیس

03/09/2026
03/09/2026

خیبر پختونخوا پولیس میں میرٹ کی بالا دستی کی جانب ایک اور قدم، ایٹا امتحانات کے تحت نئے کمپیوٹر آپریٹرز کی تقرری۔
٭آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ایٹا کے ذریعے منتخب 38 نئے کمپیوٹر آپریٹرز کو تقررنامے حوالہ کئے۔
٭ایٹا کے ذریعے منتخب ہونے والے نوجوان قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر پولیس کا حصہ بنے ہیں، آئی جی
٭نئے منتخب ہونے والے کمپیوٹر آپریٹرز جدید پولیسنگ اور ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے، آئی جی
٭میرٹ پر آنے والے اہلکار ہی ادارے کی اصل طاقت ہیں، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت سے اپنی جگہ بنائیں، آئی جی
٭ خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتیوں کا عمل میرٹ، شفافیت اور قابلیت کے اصولوں کے تحت جاری رہے گا، آئی جی
٭ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے باصلاحیت افرادی قوت کو آگے لایا جا رہا ہے، آئی جی ذوالفقار حمید

خیبرپختونخوا پولیس میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایٹا امتحانات کے ذریعے منتخب ہونے والے 38 کمپیوٹر آپریٹرز کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواذوالفقار حمید نے تقررنامے حوالے کئے۔ تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ اعلیٰ پولیس حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی خیبرپختونخواذوالفقار حمید نے نئے تعینات ہونے والے کمپیوٹر آپریٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں تقرری صرف اور صرف میرٹ، قابلیت اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آئی جی نے کہا کہ ایٹا کے ذریعے منتخب ہونے والے یہ نوجوان اپنی قابلیت اور اہلیت ثابت کرکے پولیس فورس کا حصہ بنے ہیں۔ یہ تقرریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ خیبرپختونخوا پولیس میں باصلاحیت اور اہل نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے نئے تعینات ہونے والے کمپیوٹر آپریٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو صرف ایک سرکاری ملازمت نہیں دی گئی بلکہ ایک اہم قومی ادارے کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوامی خدمت اور پولیس کے ادارہ جاتی نظام کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔آئی جی پی نے کہا کہ موجودہ دور میں پولیسنگ صرف روایتی طریقہ کار تک محدود نہیں رہی بلکہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ریکارڈ، ڈیٹا مینجمنٹ اور تیز رفتار معلوماتی نظام موثر پولیسنگ کی بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ اس لیے خیبرپختونخوا پولیس میں تکنیکی مہارت رکھنے والے باصلاحیت افراد کی شمولیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کمپیوٹر آپریٹرز پولیس کے ڈیجیٹل اور دفتری نظام کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہم ایسی پولیس تشکیل دے رہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس، پیشہ ورانہ طور پر مضبوط اور عوام کو بروقت خدمات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہو۔آئی جی خیبرپختونخوا نے نئے تعینات ہونے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، نظم و ضبط، محنت اور مکمل پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اور اپنے کردار و کارکردگی سے یہ ثابت کریں کہ ان کا انتخاب میرٹ پر درست فیصلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں صلاحیت رکھنے والے ہر فرد کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے گا۔ ہمارا مقصد ایک ایسی مضبوط، جدید اور پروفیشنل پولیس فورس تشکیل دینا ہے جو بدلتے ہوئے سیکیورٹی اور انتظامی تقاضوں کا مو¿ثر مقابلہ کرسکے۔
آئی جی نے نئے تعینات ہونے والے کمپیوٹر آپریٹرز کو تقرر نامے حوالے کئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو قومی خدمت سمجھ کر ادا کریں اور پولیس کے ادارے کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔جن نئے تعینات شدہ کمپیوٹر آپریٹرز کو تقرر نامے حوالے کئے گئے اُن کے نام نعمان خان، عامر عباس، خلیفہ، ساجد اقبال، ممتاز احمد، رومان عزیز، عدنان شاہ، محمد عمر، اصف علی شاہ، دادو شاہ، ساجد علی، حضرت بلال، محمد عاصم، محمد وقاص، حضرت قیوم، ارسلان، عرفان علی، اشفاق احمد،محمد کاظم، ثناءاللہ، محمد علی، جنید احمد، واجد خان، عبدالرحمن، جمال ناصر، فہیم سید، عیسی خان، وقار علی، فرمان اللہ، طارق علی، محمد زبیر، عطاءاللہ، عمران احمد، محمد منیب اللہ، عباد الرحمن، ارسلان علی اور مصدق اعجاز قریشی ہیں۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیسڈی پی او تورغر ارشد خان PSP کا ہفتہ وار اردلی روم، ماتحت پولیس افسران کے جائز مسا...
03/09/2026

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیس
ڈی پی او تورغر ارشد خان PSP کا ہفتہ وار اردلی روم، ماتحت پولیس افسران کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات

تورغر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارشد خان PSP کی زیرِ صدارت ماتحت پولیس افسران کے جائز عرض و معروض کے سلسلے میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

اردلی روم کے دوران ڈی پی او تورغر نے پولیس افسران و اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے جائز مسائل، درخواستیں اور گذارشات غور سے سنیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے موقع پر ضروری احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او تورغر ارشد خان PSP نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، ماتحت اہلکاروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار اردلی روم کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا تاکہ افسران و اہلکار بلاخوف و جھجک اپنے مسائل پیش کر سکیں۔

ڈی پی او تورغر نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں، جبکہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ضلعی پولیس سربراہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور نگرانی جاری رہے گی۔

ترجمان تورغر پولیس

02/09/2026

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس
٭پولیس کی استعدادِ کار، جدید ٹیکنالوجی، بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور موثر تعیناتی، شہداءکے بچوں کے مسائل اور فرانزک سروسز کے فروغ سمیت اہم امور پر غور

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر، جدید اور نتیجہ خیز بنانے، پولیس کی آپریشنل استعدادِ کار بڑھانے اور اہلکاروں کو جدید سہولیات و وسائل کی فراہمی سے متعلق متعدد اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی پیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی پی سی او، کمانڈنٹس ایف آر پی ،ایس ایس یو ،ڈائریکٹرآئی ٹی اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران پولیس کی آپریشنل ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔حساس اضلاع میں مختلف نوعیت کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے APCs اور ڈرونز کی برابر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔پولیس پالیسی بورڈ نے بھاری ہتھیاروں کی الاٹمنٹ اور ان کی ازسرنو منتقلی (Relocation) کے حوالے سے بھی غور کیا۔دوران اجلاس اس امر پر زور دیا گیا کہ جدید سکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کو زمینی حقائق، حساسیت اور آپریشنل تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔اجلاس میں شہداءکے بچوں کو بطور ASI (BS-11) سپرنمریری/ عارضی پوسٹوں پر بھرتی کیے جانے سے متعلق مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔پولیس پالیسی بورڈ نے خیبرپختونخوا فارنزک سائنس لیبارٹری (FSL) میں گاڑیوں کی تصدیق اور فرانزک معائنہ کی جدید سہولیات کے اجراءکا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں تفتیش کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، گاڑیوں سے متعلق جرائم کی موثر چھان بین اور جدید سائنسی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔اجلاس میں 2025 میں فاسٹ ٹریک پروموشن کے ذریعے تعینات ہونے والے DSPs کی ایڈوانس کورس کے لیے نامزدگی سے متعلق معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ اس حوالے سے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، استعدادِ کار میں اضافے اور ترقی کے نظام کو مزید موثر بنانے پر غور کیا گیا۔پولیس پالیسی بورڈ کے اجلاس میں پولیس کے موجودہ نظام اور مجوزہ نئے طریقہ کار کا تقابلی جائزہ لینے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے، تاکہ پولیسنگ کے نظام میں غیر ضروری پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے مزید موثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جا سکے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پولیس کو روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی، جدید آلات اور موثر وسائل سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پالیسی بورڈ کے فیصلوں کا بنیادی مقصد پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، وسائل کا موثر استعمال اور عوام کو مزید بہتر پولیس خدمات کی فراہمی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کے حل کو پولیس ویلفیئر پالیسی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قواعد و ضوابط کے مطابق مو¿ثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ شہداءکے خاندان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں زیرِ غور معاملات پر واضح سفارشات، قابلِ عمل تجاویز اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مضبوط، پیشہ ور، ٹیکنالوجی سے لیس اور عوام دوست فورس بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیسڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر ندیم خان کا تورغر کا دورہتورغر: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تور...
02/09/2026

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیس
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر ندیم خان کا تورغر کا دورہ

تورغر: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر ندیم خان نے تورغر کا دورہ کیا۔ تورغر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو سلامی پیش کی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم خان اور ان کے ہمراہ سینئر سول جج نے شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تورغر نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے مجوزہ اراضی کے حوالے سے بریفنگ دی اور متعلقہ فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حوالے کی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سب جیل کے قیام کے لیے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا جہاں ڈی پی او تورغر ارشد خان (PSP) نے انہیں سب جیل کے حوالے سے متعلقہ امور اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ترجمان تورغر پولیس

01/09/2026
01/09/2026

اپنے بچوں کو اکیلے گھر سے باہر نہ بھیجیں۔
اسکول، مدرسہ یا کھیل کے لیے جاتے وقت خصوصی خیال رکھیں۔
بچوں کو سکھائیں کہ وہ کسی اجنبی سے بات نہ کریں اور نہ ہی اس کے ساتھ جائیں۔
بچوں کو گھر اور ایمرجنسی نمبرز ضرور یاد کروائیں۔
آئیں مل کر ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں ہر بچہ محفوظ اور مطمئن ہو۔

Address

Torghar
Khyber

Telephone

+13135818570

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Torghar Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share