IYW District Khyber

IYW District Khyber تبدیلی ہم سے

15/11/2025
29/06/2025

‏عہدہ؟ کرسی؟ طاقت؟ دولت؟

یہ سب فانی چیزیں ہیں، لیکن ہمارے دل کی دھڑکن، ہمارے یقین کا محور، اور ہماری جدوجہد کی اصل روح ہمارے قائد، ہمارے لیڈر، جناب عمران خان صاحب ہیں۔ ہم نے ان سے عشق کیا ہے اور عشق کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہمارا گواہ صرف اور صرف اللّٰہ ہے، اور جہاد ہمیشہ رب کی رضا کے لیے ہوتا ہے، کسی انسان کی خوشنودی کے لیے نہیں۔

خیبرپختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز اور قیادت اپنی بےوفائی، بزدلی اور مفاد پرستی کی وجہ سے غدار قرار دیے جا چکے ہیں۔ آپ کے بقول وہ جنہوں نے وفاداری کا حلف توڑا، وہ جنہوں نے مشکل وقت میں قوم اور قائد کا ساتھ چھوڑا، وہ اب کسی قابل نہیں۔

تو کیا اب کسی اور صوبے میں کوئی باغیرت، باوفا، بےخوف، بےنیاز لیڈر ہے؟
کیا کوئی ایسا شیر دل شخص موجود ہے جو صرف اور صرف عمران خان کی رہائی کے لیے سامنے آئے؟ جو خیالی سرٹیفکیٹ بانٹنے کے بجائے عملی لائحہ عمل دے، تحریک کا اعلان کرے، ورکرز کو لیڈ کرے، جو نہ جھکا ہو ، نہ بکا ہو ، نہ بھاگا، نہ ڈرا ہو ؟

ہم انتظار میں ہیں۔
بس کوئی ایک سچا وفادار اعلان کرے۔ ہم وہی ہیں جو 24 نومبر کو فرنٹ لائن پر کھڑے تھے، اور اگر آج بھی کوئی کھڑا ہوا، تو وہ ہمیں اپنے شانہ بشانہ، اپنے خون سے وفا کا حق ادا کرتے ہوئے پائے گا۔

بس ایک نعرہ، ایک مقصد، ایک عشق – عمران خان!
جو وفادار ہے، جو دلیر ہے، جو غیرت مند ہے – سامنے آئے، اور قوم کو منزل کی طرف لیڈ کرے۔
ہم تیار ہیں!
خدا کی قسم، ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں!

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد سہیل کا ایکس (ٹویٹر) پر پیغام۔

Address

Khyber
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IYW District Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share