Jamiat Tulaba Islam Kohat University

Jamiat Tulaba Islam Kohat University Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Tulaba Islam Kohat University, Political organisation, Kohat University of Science and Technology Kohat, Kohat.

Aim:-"To build individual and social life under the leadership of Ulema Haq according to the injections of the Holy Qur'an and Sunnah in order to gain delight of Almighty Allah".

27/07/2026

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کی باتوں کا مذاق اڑانے والو دیکھو بلوچستان کے حالات






22/07/2026

یاد رکھنا !
آنے والی نسلیں مولانا فضل الرحمٰن کی تقاریر کو جرات و بہادری کے استعارے کے طور پر سنیں گی.

19/07/2026

جو شخص دباؤ میں ہوتا ہے، وہ مسکراتا نہیں... اور جو حق پر ہوتا ہے، وہ گھبراتا نہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا یہ انداز کارکنان اور قائدین کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ مخالفین کی بے جا تنقید، طنز اور پروپیگنڈے سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اعتماد، حکمت اور حوصلے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔

آج ہم نے دیکھا کہ مولانا صاحب نے نہایت پُراعتماد انداز میں میمکری کرتے ہوئے مخالفین کے بیانیے کو اسی کی زبان میں جواب دیا۔ یہ انداز اس بات کی علامت ہے کہ وہ نہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، نہ خوف میں مبتلا، بلکہ مکمل اعتماد اور مضبوط اعصاب کے ساتھ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

حوصلہ مند لوگ شور سے نہیں گھبراتے، بلکہ مسکرا کر جواب دیتے ہیں۔

واہ مولانا واہ!
آپ کی جرأت، بے باکی، حاضر دماغی اور ثابت قدمی کو سلام۔
آپ کا انداز ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اگر مقصد حق ہو تو مخالفین کی آوازیں راستہ نہیں روک سکتیں، بلکہ حوصلے کو مزید بلند کر دیتی ہیں۔

قافلے کردار سے بنتے ہیں، پروپیگنڈے سے نہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، استقامت اور مزید قوت عطا فرمائے۔ آمین۔

19/07/2026

مولانا نے ایک بار پھر پختونوں کیلئے آواز اٹھایا ۔۔۔more

19/07/2026

میں برداشت تو کر لیتا ہوں، چلو میں نے برداشت کر لیا
لیکن اگر آپ شہدا کا سہرا لے کر یہ توقع رکھتے ہیں مجھ سے
کہ میں اپنا موقف تبدیل کر لوں گا
جب تک آپ سیدھے نہیں ہوں گے، میں موقف تبدیل نہیں کر سکتا

Maulana Fazl ur Rehman

19/07/2026

مجھے سکھاتے ہو شھید کس کو کہتے ہے ۔۔ ؟
قائدِ جمعیت کی للکار

فیصلہ کرنے سے پہلے ایک بار پوری تقریر ضرور سن لیجیے۔گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کا صرف ا...
16/07/2026

فیصلہ کرنے سے پہلے ایک بار پوری تقریر ضرور سن لیجیے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کا صرف ایک جملہ بار بار نشر کیا جا رہا ہے، جیسے پوری تقریر میں بس یہی ایک بات تھی۔

میری گزارش ہے کہ اگر انصاف کرنا ہے تو چند سیکنڈ کا کلپ نہیں، پوری تقریر سنیے۔

جس جملے پر اعتراض کیا جا رہا ہے، اسے اس کے سیاق و سباق سے الگ کر دیا گیا۔

میرے نزدیک اصل سوال یہ نہیں کہ ایک جملے کو کیسے پیش کیا گیا،

بلکہ یہ ہے کہ مولانا پوری تقریر میں کیا کہنا چاہتے تھے؟

میری سمجھ کے مطابق ان کی گفتگو کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

ہمارے فوجی جوان، پولیس اہلکار، ایف سی کے سپاہی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

یہ قربانیاں پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں اور ان پر کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا۔

لیکن کیا ان قربانیوں کا احترام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم یہ سوال بھی نہ پوچھیں کہ آخر یہ خون کب تک بہتا رہے گا؟

کیا یہ پوچھنا غلط ہے کہ دہشت گردی کا مستقل خاتمہ کیوں نہیں ہو رہا؟

کیا یہ مطالبہ غیر آئینی ہے کہ ہر ریاستی ادارہ اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہ کر کام کرے اور منتخب نمائندوں کو آئین کے مطابق فیصلے کرنے دیے جائیں؟

جمہوریت کی بنیاد ہی یہی ہے کہ فوج، عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ، سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں رہ کر ذمہ داریاں ادا کریں۔

اسی سے ادارے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور ریاست بھی۔

شہداء ہماری عزت ہیں، ان کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں، اور ان کی قربانیوں کا تقاضا یہی ہے کہ ایسا نظام قائم ہو

جہاں مزید ماؤں کی گودیں ویران نہ ہوں، مزید بچے یتیم نہ ہوں، اور مزید جوان اپنے وطن کی خاطر جان دینے پر مجبور نہ ہوں۔

اختلاف ضرور کیجیے، لیکن پوری تقریر سن کر۔

اگر مولانا کے مؤقف سے اختلاف ہے تو پوری تقریر کا جواب پوری دلیل سے دیجیے، نہ کہ چند سیکنڈ کے تراشے ہوئے کلپ سے۔

سوال پوچھنا جمہوریت ہے، آئین کی بالادستی کا مطالبہ جمہوریت ہے،

اور ہر ادارے سے اس کے آئینی کردار کی توقع رکھنا بھی جمہوریت ہی ہے۔

یہی پاکستان کے مضبوط، مستحکم اور پُرامن مستقبل کا راستہ ہے۔

جامعہ کوہاٹ میں داخلے شروع!جمعیت طلبہ اسلام، کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے تمام نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید۔اگر...
15/07/2026

جامعہ کوہاٹ میں داخلے شروع!
جمعیت طلبہ اسلام، کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے تمام نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید۔
اگر آپ کو داخلہ، آن لائن اپلائی، ڈیپارٹمنٹ کے انتخاب، میرٹ، فیس یا کسی بھی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو ہماری Admission Help Desk سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔
ہم آپ کی رہنمائی اور خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ Admission Help Desk – Jamiat Talaba Islam, Kohat University
"آپ کا اعتماد، ہماری ذمہ داری"

15/07/2026

مولانا فضل الرحمن کو گالیاں دینے والو!
ایک سوال کا جواب تو دے دو۔
تحریر راشدمحمودسومرو
سیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ

چار دہائیوں سے پاکستان کی سیاست میں موجود ایک شخص
جس نے آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کی، دہشت گردی کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کیا، شدت پسند مسلح گروہوں کے خلاف آواز بلند کی، اپنی جماعت کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں کی شہادتوں کا دکھ سہا، قاتلانہ حملوں کا سامنا کیا،
لیکن نہ پاکستان سے وفاداری بدلی اور نہ آئین سے وابستگی۔

آج وہ اگر یہ پوچھ رہے ہین کہ
جب عوام ٹیکس دیتی ہے،ریاستی اداروں پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں تو پھر عوام کے جان و مال کا تحفظ کہاں ہے؟
تو اس سوال کا جواب دینے کے بجائے پوری ٹرول بریگیڈ میدان میں کہڑی کرنے کے بجاء

اگر مولانا غلط ہیں تو دلیل سے جواب دو۔

اگر ان کا مؤقف کمزور ہے تو آئین، قانون اور حقائق سے رد کرو

مگر جب جواب صرف گالی، تمسخر، کردار کشی اور ٹرولنگ ہو
تو لوگ یہ سوال ضرور کرین گے کہ آخر آپ کے پاس دلیل کیوں ختم ہو گئی ہے؟؟

مولانا صاحب کی برسوں کی سیاسی زندگی کے باوجود آپ ان پر کرپشن کا کوئی ثابت شدہ عدالتی فیصلہ نہین لاسکتے آپ ان پر اب بھی الزامات تو دہراتے ہیں مگر انہیں کسی کیس مین مجرم کے طور پر پیش نہیں کرسکتے

سیاسی اختلاف ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی ایسے شخص کو جس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ پارلیمنٹ، آئین اور جمہوری سیاست میں گزارا ہو، محض اس لیے نشانہ بنانا کہ اس نے طاقتور حلقوں سے سوال پوچھ لیاہے جمہوری روایت نہیں

یاد رکھین

سوال پوچھنے والا ہمیشہ غدار نہیں ہوتا اور سوال سے بھاگنے والا ہمیشہ حق پر نہیں ہوتا

گالی کبھی دلیل نہیں بنتی، ٹرولنگ کبھی سچ کو دفن نہیں کر سکتی اور تاریخ ہمیشہ شور مچانے والوں کی نہیں، کردار، استقامت اور اصولوں پر کھڑے رہنے والوں کی گواہی دیتی ہے
یاد رکہنا
مولانا محب وطن پاکستانی ہیں آپکے پیڈ ملازم آپکی نوکری تو کرسکتے ہین پاکستانی عوام کی دلوں سے نہین نکال سکتے۔

🎓 جامعہ کوہاٹ یونیورسٹی (KUST) میں فال 2026 کے تمام بی ایس پروگرامز کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئ...
12/07/2026

🎓 جامعہ کوہاٹ یونیورسٹی (KUST) میں فال 2026 کے تمام بی ایس پروگرامز کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئی) کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے جامعہ میں داخلہ لینے والے تمام نئے طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ ہم آپ کو ایک ایسے تعلیمی سفر پر خوش آمدید کہتے ہیں جہاں علم، کردار، اخوت اور مثبت قیادت کو فروغ دیا جاتا ہے۔ دعا ہے کہ آپ کا یہ نیا سفر کامیابیوں، ترقی اور روشن مستقبل کا ذریعہ بنے۔ جے ٹی آئی کوہاٹ یونیورسٹی ہر قدم پر آپ کی رہنمائی، تعاون اور خدمت کے لیے حاضر ہے۔
🌿 خوش آمدید! آپ کا مستقبل، آپ کی کامیابی۔

Address

Kohat University Of Science And Technology Kohat
Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Tulaba Islam Kohat University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share