19/10/2021
19 *عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*🤲💞💗🤲
اسلامی کیلینڈر میں *ربیع الاول* کا مہینہ مسلمانوں کے نزدیک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس مبارک مہینہ ہمارے پیارے *نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* اس دنیا میں تشریف لائے۔ اس خاص دن کی نسبت سے ہر مسلمان اپنے اپنے انداز میں خوشی منا کر اپنے رب کی رحمت کا شکر ادا کرتا ہے۔ کچھ لوگ نوافل، شب بیداری، اور درود و سلام کی محفلیں سجاتے ہیں تو کچھ لوگ گلی،محلے، گھروں، دوکانوں کو سجا کر خوش ہو لیتے ہیں۔
اسی نسبت سے
*جناب سعید انور خٹک صاحب* کی خصوصی ہدایت پر *اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ* کی عمارت کو بھی باقی سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی طرح برقی قمقموں سے سجایا گیا۔۔۔
*عید میلادالنبی صلی اللہ عوآلہ وسلم* کے موقع پر آج اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کے میٹنگ ہال میں
*عید میلادالنبی* کی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز *تلاوت قرآن پاک* سے ہوا۔ جس کے بعد آج کے دن کی مناسبت سے
*پیارے نبی امام الانبیاہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* کی شان میں *درود پاک* کا نذرانہ اور *نعت* کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔
اس موقع پر
عنایت اللہ مروت ڈپٹی ڈائریکٹر،
سید اصغر شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،
ہدایت اللہ مروت اکاونٹس آفیسر،
فضل کریم سینئر سب انجینیئر،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ عبدالحلیم خان،
سٹیج سیکرٹری محمد طارق حسین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اور بڑی تعداد میں حفاظ کرام اور مدرسہ طلباء و اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کے ملازمین نے *عید میلادالنبی* کی محفل میں شرکت کی۔
محفل کے اختتام پر محکمہ اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ خیبر پختونخواہ، ملک پاکستان اور بلخصوص امت محمدیہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
*میڈیا انفارمیشن سیل*
*اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ۔۔۔*