MTM Official kust

MTM Official kust Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MTM Official kust, Social service, Kohat University of Science and technology, Kohat.

20/05/2026

گزشتہ رات 20 مئی شام تقریباً 9 بجے، کوہاٹ یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب ایک انتہائی افسوسناک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم نقاب پوشوں نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحریکِ طلبہ (MTM) کے تمام نمائندگان فوری طور پر حرکت میں آئے اور اسی وقت متاثرہ طالب علم کے ہمراہ تھانہ جرما پہنچ کر واقعے کی باقاعدہ رپورٹ درج کروائی۔
یونیورسٹی کے اندر طلبہ کے عدم تحفظ اور اس بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی واردات کے خلاف آج 21 مئی، صبح 11:00 بجے یونیورسٹی کے انگلش لان میں ایک پُرامن اور علامتی احتجاج کال کیا گیا ہے۔ اس احتجاجی اکٹھ میں تمام تنظیموں اور سوسائٹیز کے صدور شرکت کریں گے اور آئندہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ اپنے تحفظ اور یکجہتی کے لیے اس پُرامن احتجاج میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

آج متحدہ طلبہ محاذ  کے نمائندگان نے پرووسٹ کوہاٹ یونیورسٹی سے ایک نہایت اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مق...
20/05/2026

آج متحدہ طلبہ محاذ کے نمائندگان نے پرووسٹ کوہاٹ یونیورسٹی سے ایک نہایت اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد B1 ہاسٹل کے طلبہ کو درپیش طویل مسائل کو ان کے سامنے رکھنا تھا۔
ملاقات میں ہاسٹل کے اہم ترین مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
1. ٹھنڈے پانی کیلئے ہر پورشن کیلئے علیحدہ واٹر کولر کا مطالبہ
2.واش رومز کی خرابیاں جیسے صفائی اور مرمت کا کام
3. میس میں کھانے کا معیار اور دیگر انتظامات

پرووسٹ صاحب نے ہماری باتوں کو نہایت سنجیدگی سے سنا اور موقع پر ہی ڈائریکٹ متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کیا۔ انہوں نے MTM کے نمائندگان کو پکی یقین دہانی کروائی ہے کہ بہت جلد واش رومز کے تمام مسائل کو مکمل طور پر حل کر دیا جائے گا۔
باقی تمام مسائل پر آج سے ہی ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ہم پرووسٹ صاحب کے اس مثبت اور ہمدردانہ رویے پر ان کے بیحد مشکور ہیں۔
:
متحدہ طلبہ محاذ تمام طلبہ کو یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ MTM کبھی بھی اسٹوڈنٹس کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ طلبہ کے حقوق کی یہ جنگ آخری حد تک لڑی جائے گی!

19/05/2026

آج ایم ٹی ایم بڑی خوشی کے ساتھ یہ بیان جاری کرتی ہے کہ چند روز قبل یونیورسٹی کے سامنے دو طلباء سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیے گئے تھے۔ اس افسوسناک واقعے کے خلاف ایم ٹی ایم نے مین ہائی وے چوک زیرو پوائنٹ پر احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے طلباء کو ان کا حق واپس دلایا جائے تاکہ تعلیمی ماحول کو پُرامن بنایا جا سکے۔

ایم ٹی ایم ضلعی انتظامیہ اور جرما تھانہ پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کیا اور طلباء کو ان کا حق واپس دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس اور انتظامیہ آئندہ بھی اسی طرح طلباء کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاکہ طلباء ایک محفوظ اور پُرامن ماحول میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔

ایم ٹی ایم تمام طلباء سے بھی درخواست کرتی ہے کہ ایسے حالات میں وہ متحد ہو کر ایم ٹی ایم کا ساتھ دیں، کیونکہ ایم ٹی ایم ہمیشہ طلباء کے حقوق اور تحفظ کی آواز بلند کرتی رہی ہے۔

اس موقع پر ایم ٹی ایم تمام سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے صدور کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے میں ایم ٹی ایم کا بھرپور ساتھ دیا۔

شکریہ
ایم ٹی ایم کسٹ

07/05/2026

طلبہ مزاحمت زندہ ہیں ۔

گزشتہ رات دو طالب علموں سے اسلحے کے زور پر موبائل چھیننے   کی بزدلانہ واردات کے خلاف متحدہ طلباء محاذ (MTM) کے زیرِ نگرا...
06/05/2026

گزشتہ رات دو طالب علموں سے اسلحے کے زور پر موبائل چھیننے کی بزدلانہ واردات کے خلاف متحدہ طلباء محاذ (MTM) کے زیرِ نگرانی بورڈ چوک ہائی وے پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام طلباء تنظیموں نے یک زبان ہو کر اس ناانصافی کی مذمت کی۔ احتجاجی شرکاء کا موقف تھا کہ یونیورسٹی جیسے مقدس تعلیمی ادارے کے سامنے طلباء کا عدم تحفظ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؛ لہٰذا ہم دو ٹوک الفاظ میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ 17 مئی تک ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ورنہ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی ہائی وے کو مکمل طور پر جام کر دیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔
ازقلم فیضان خٹک

05/05/2026

گزشتہ کل 5 مئی کو کوہاٹ یونیورسٹی کے سامنے پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف تمام طلبہ تنظیموں اور سوسائٹیز نے مشترکہ طور پر آج 6 مئی دوپہر 2 بجے ہائی وے چوک پر احتجاج اور ہائی وے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ تمام طلبہ سے پرزور اپیل ہے کہ اس احتجاج میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں، کیونکہ جو ناانصافی آج کسی اور کے ساتھ ہوئی ہے، کل وہ آپ کے ساتھ بھی پیش آ سکتی ہے۔ لہٰذا، اپنے حق اور تحفظ کے لیے آج ٹھیک 2 بجے ہائی وے چوک پہنچ کر اتحاد کا ثبوت دیں۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ

آج جامعہ کوہاٹ  کے مین گیٹ کے سامنے ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی کے فائنل سمسٹر کے دو ...
05/05/2026

آج جامعہ کوہاٹ کے مین گیٹ کے سامنے ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی کے فائنل سمسٹر کے دو طالب علموں، باسط سجاد اور فواد خٹک سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیے گئے۔
اس بزدلانہ واقعے کے فوری بعد تمام طلباء تنظیموں اور فیڈریشنز کے صدور کا ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔ رات کی تاخیر کے باوجود طلباء کی کثیر تعداد نے اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ طالب علموں کا اتحاد ناقابلِ تسخیر ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ طلباء کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج اور آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کل جلد
ہی کر دیا جائے گا۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ

متحدہ طلبہ محاذ کے پلیٹ فارم تلے جامعہ کوہاٹ کی تمام فعال سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس...
05/05/2026

متحدہ طلبہ محاذ کے پلیٹ فارم تلے جامعہ کوہاٹ کی تمام فعال سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام تنظیموں نے مشترکہ رائے سے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کسٹ نرسنگ کمیونٹی کے حالیہ احتجاج کے دوران تمام تر نمائندگی اور فائنل لائحہ عمل پیش کرنے کی ذمہ داری فیضان خٹک کی ہوگی۔ یہ تمام اقدامات متحدہ طلبہ محاذ کے نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور ان شاء اللہ بہت جلد اس محاذ کو ایک مکمل عملی شکل دیتے ہوئے باقاعدہ الیکشن کے ذریعے نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا تاکہ طلبہ کے حقوق کا تحفظ ایک منظم پلیٹ فارم سے یقینی بنایا جا سکے۔
میٹنگ میں مختلف سوسائٹی اور فیڈریشن کے زمہ داروں نے شرکت کی جن میں
خیبر اینڈ آفریدی سٹوڈنٹس یونین
ڈومیل وزیر سٹوڈنٹس سوسائٹی
ہنگو سٹوڈنٹس سوسائٹی
خٹک سٹوڈنٹس سوسائٹی شکردرہ
مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی
خٹک سٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن
اورکزئ سٹوڈنٹس ویلفئیر سوسائٹی
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن
جمیعت طلباء اسلام
اسلامی جمیعت طلباء

نے شرکت کی اور مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے نیک خواہشات کا
اظہار کیا ۔
ازقلم ۔فیضان خٹک

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن ہیں، تاہم طلبہ کا مؤقف ہے کہ انٹرنل ہاسٹل...
12/03/2026

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن ہیں، تاہم طلبہ کا مؤقف ہے کہ انٹرنل ہاسٹلز کو بند نہ کیا جائے کیونکہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ فائنل ایئر کے ہیں اور اپنی ریسرچ اور فائنل پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔
ہاسٹل بند ہونے کی صورت میں طلبہ کی ریسرچ اور اکیڈمک سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی۔ اس کے علاوہ بہت سے طلبہ کے دیہات میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی مناسب نہیں ہوتی جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
لہٰذا متحدہ طلبہ محاذ کسٹ وائس چانسلر صاحب سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے تعلیمی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے اور انٹرنل ہاسٹلز کو کھلا رکھا جائے تاکہ طلبہ اپنی آن لائن کلاسز اور ریسرچ کا کام بغیر کسی مشکل کے جاری رکھ سکیں۔

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ

پریس ریلیز :  ختمی صلح کوہاٹ یونیورسٹی امید ہے کوہاٹ یونیورسٹی کے سارے طلباء و طالبات خیر و عافیت سے ہونگے ۔ جیسا کہ آپ ...
15/12/2025

پریس ریلیز : ختمی صلح کوہاٹ یونیورسٹی

امید ہے کوہاٹ یونیورسٹی کے سارے طلباء و طالبات خیر و عافیت سے ہونگے ۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کچھ دن پہلے خٹک سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور سن آف کوہاٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مابین کچھ غلط فہمیاں اور بد گمانیاں پیدا ہوگئی تھی۔ اسی دن متحدہ طلباء محاذ کسٹ کے وفد نے تین روزہ امن تیگہ قائم کر کے دونوں فریقین کے درنیان صبر و برداشت کا رشتہ قائم کیا ۔
آج ایک بار پھر خٹک زینہ اور سن آف کوہاٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مشران اور کیبنٹ ممبرز کی موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان ختمی صلح ہو گیا ۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ دونوں فریقین کو پختون روایاتی جرگہ قبول کرنے پر سراہتے ہیں ۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ سب طلباء کو پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے اور کوہاٹ یونیورسٹی میں مثبت تعلیمی ماحول کا قیام چاہتا ہے ۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ ، کوہاٹ یونیورسٹی میں موجود ہر رنگ، نسل و لسانیت کے افراد کو احترام رکھتا ہے اور سب کیلئے مساوی حقوق چاہتے ہیں۔

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

Address

Kohat University Of Science And Technology
Kohat

Telephone

+923475263815

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTM Official kust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category