SP Investigation Kohat

SP Investigation Kohat Official Police page This page is for Police investigation and effort of Police investigation against the accused

24/07/2026
24/07/2026

کوہاٹ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان کے لیے جاری کردہ تعریفی سند ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی نے ایک پروقار تقریب کے دوران انہیں پیش کی۔

اس موقع پر ڈی پی او شہباز الٰہی نے کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ جرائم کی تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے، اہم مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور محکمانہ امور میں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی نہ صرف انفرادی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ اس سے دیگر افسران اور اہلکاروں کو بھی مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ترغیب ملتی ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان نے تعریفی سند ملنے پر ڈی آئی جی کوہاٹ عرفان طارق اور ڈی پی او شہباز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے انجام دیتے رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او شہباز الٰہی نے ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان کو تعریفی سند پیش کی، جبکہ شرکا نے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ کی جانب سے ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی (PSP) کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکوہاٹ: آج دفتر ...
22/07/2026

ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ کی جانب سے ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی (PSP) کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

کوہاٹ: آج دفتر ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی جانب سے ضلع پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی (PSP) کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے آغاز پر ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی نے دفتر ایس پی انوسٹی گیشن کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور ان کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی نے ڈی پی او کوہاٹ کو دفتر انوسٹی گیشن کی مختلف برانچز کا تفصیلی معائنہ کروایا اور جاری امور سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہیں دفتر میں زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال اور پبلک فیسلیٹیشن روم کا بھی دورہ کروایا گیا۔ ڈی پی او شہباز الٰہی نے ان منصوبوں کو جدید پولیسنگ اور عوام دوست ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اس اقدام کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی نے ڈی پی او شہباز الٰہی (PSP) کی ضلع کوہاٹ میں مثالی قیادت، پیشہ ورانہ خدمات، اعلیٰ اخلاق، ٹیم ورک اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او شہباز الٰہی نے اپنے دورِ تعیناتی میں نہ صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا بلکہ ماتحت افسران و اہلکاروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ایک بہترین قائد کی حیثیت سے اپنی منفرد پہچان قائم کی۔

بعد ازاں ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی پی او شہباز الٰہی کو یادگاری سووینئر اور تحائف پیش کیے اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی، صحت اور مزید ترقی کے لیے دعا کی

کوہاٹ۔ پولیس کے شعبہ تفتیش کی بہترین تفتیش کی بدولت قتل کے ایک اور مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ۔ ...
21/07/2026

کوہاٹ۔ پولیس کے شعبہ تفتیش کی بہترین تفتیش کی بدولت قتل کے ایک اور مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ۔
کوہاٹ۔ ملزم انعام اللہ نے کوہاٹ کچہرے میں داود نامی شخص کو قتل کیا تھا

کوہاٹ ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ پشاور ذولفقار حمید PSP، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن خیبر پختونخوا محمد عالم خان شینواری (PSP) اور ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ عرفان طارق (PSP) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، اور ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) کی موثر اور براہِ راست نگرانی میں کوہاٹ پولیس کی شعبہ تفتیش کی بہترین تفتیش اور مضبوط پیروی رنگ لے آئی۔ عدالت نے قتل کے سنگین مقدمے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، قید اور جرمانے کی کڑی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججIV- کوہاٹ حناء مہوش کی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر گواہوں کے بیانات اور پیش کردہ ٹھوس مادی ثبوتوں کی روشنی میں ملزم انعام اللہ ولد گل فراز سکنہ دیر اپر کو مجرم قرار دیتے ہوئے دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ مجرم انعام اللہ نے ضلع کرم کے رہائشی داود جان پر کوہاٹ کچہری میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج رجسٹر کیا گیا تھا۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر ضمیر گل نے کی تھی، جنہوں نے تمام سائنسی و مادی شواہد اکٹھے کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور دورانِ سماعت ملزم کو مجرم قرار دیکر سزا دلوائی گئی۔ اس اہم مقدمے کا فیصلہ آنے اور مظلوم خاندان کو انصاف ملنے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے کوہاٹ پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) نے اس کامیاب فیصلے پر مقدمہ کے تفتیشی افسر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید (PSP)، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن خیبر پختونخوا محمد عالم خان شینواری (PSP) اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق (PSP) کی مؤثر قیادت، خصوصی ہدایات اور جدید، سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے وژن کا عملی ثمر ہے۔

ضلعی تفتیشی سربراہ کa مزید کہنا تھا کہ کوہاٹ پولیس کا شعبہ تفتیش قانون کی بالادستی، شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش، اور مظلوم شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں۔ کوہاٹ پولیس ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ اور ہر مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا

کوہاٹ۔   پولیس کے شعبہ تفتیش کی بہترین تفتیش کی بدولت ایک متاثر خاندان کو انصاف مل گیا ۔ کوہاٹ۔  قتل کے مقدمہ میں ملوث م...
17/07/2026

کوہاٹ۔ پولیس کے شعبہ تفتیش کی بہترین تفتیش کی بدولت ایک متاثر خاندان کو انصاف مل گیا ۔
کوہاٹ۔ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
کوہاٹ ۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن خیبر پختونخوا محمد عالم خان شینواری (PSP) اور ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ عرفان طارق (PSP) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، اور ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) کی موثر اور براہِ راست نگرانی میں کوہاٹ پولیس کی شعبہ تفتیش کی بہترین تفتیش اور مضبوط پیروی رنگ لے آئی۔ عدالت نے اقدامِ قتل اور قتل کے سنگین مقدمے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، قید اور جرمانے کی کڑی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج-III کوہاٹ عمران خان کی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر گواہوں کے بیانات اور پیش کردہ ٹھوس مادی ثبوتوں کی روشنی میں ملزم اسد وقاص ولد خطاب گل سکنہ رحمن آباد، شکردرہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانے، جبکہ دفعہ 324 (اقدامِ قتل) کے تحت 05 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ مجرم اسد وقاص نے رحمن آباد کے رہائشی طارق محمود ولد سر گل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ شکردرہ میں درج رجسٹر کیا گیا تھا۔ مقدمے کی تفتیش شہید سب انسپکٹر انار گل نے کی تھی، جنہوں نے تمام سائنسی و مادی شواہد اکٹھے کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور دورانِ سماعت ملزم کو مجرم قرار دیکر سزا دلوائی گئی۔ اس اہم مقدمے کا فیصلہ آنے اور مظلوم خاندان کو انصاف ملنے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے کوہاٹ پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا جا رہا ہے
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان کا کہنا تھا کہ مظلوم کو انصاف دلانا اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ فیصلہ کوہاٹ پولیس، خصوصاً ہمارے شہید سب انسپکٹر انار گل کی دن رات کی محنت اور غیر جانبدارانہ تفتیش کا نتیجہ ہے، اُنکا مزید کہنا تھا کہ شعبہ تفتیش ، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد عالم خان شینواریPSP اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق PSP کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں سنگین مقدمات کی سائنسی خطوط پر پیروی جاری رکھے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، جن...
11/07/2026

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، جناب ذوالفقار حمید، PSP، کے پیشہ ورانہ، عوام دوست پولیسنگ اور پولیس ویلفیئر کے وژن کو اجاگر کیا گیا
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سیمینار کا انعقاد، ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی بطور گیسٹ سپیکر شرکت ۔
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) میں قانون اور تفتیشی نظام کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے بطور مہمانِ گیسٹ سپیکر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے طلباء و طالبات کو وقوعہ کی اطلاع سے لے کر مقدمہ کے اندراج، جائے وقوعہ کے معائنے، شواہد کے تحفظ، فرانزک کے استعمال، تفتیشی مراحل اور عدالت میں چالان پیش کرنے تک کے مکمل قانونی عمل پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے جدید تفتیش میں سائنسی شواہد کی اہمیت، قانون کی بالادستی اور انصاف کی بروقت فراہمی میں پولیس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ایس پی انوسٹی گیشن نے طلباء کو قانون کی پاسداری، ذمہ دار شہری بننے، جرائم کی بروقت اطلاع دینے اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے انہیں عملی تفتیش کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا۔
انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس جدید، پیشہ ور اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کی فلاح و بہبود (Police Welfare) کو بھی اولین ترجیح دے رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح، بہتر سہولیات، پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں، تاکہ ایک باصلاحیت، بااعتماد اور عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار پولیس فورس تشکیل دی جا سکے۔
آخر میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ، نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی علمی و پیشہ ورانہ خدمات، طلباء کے ساتھ مفید اور معلوماتی سیشن، اور قانون و تفتیش کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے علمی و آگاہی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انوسٹی گیشن خیبر پختونخواہ محمد عالم خان شینواری PSP) (کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی انوسٹ...
11/07/2026

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انوسٹی گیشن خیبر پختونخواہ محمد عالم خان شینواری PSP) (کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP)کی زیر صدارت کرائم میٹنگ /سیمنار کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاج محمد خان کی خصوصی شرکت
کوہاٹ: ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن خیبر پختونخواہ محمد عالم خان (PSP) کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی(PSP) کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا ایک اہم کرائم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز، انوسٹی گیشن افسران اور متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاج محمد خان کو بھی خصوصی طور پر اجلاس میں مدعو کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں زیر تفتیش مقدمات کی موجودہ صورتحال، سنگین مقدمات میں ہونے والی پیش رفت، زیر التواء (پینڈنگ) چالانز، عدالتی مقدمات کی پیروی، تفتیش کے معیار، فرانزک شواہد کے مؤثر استعمال اور بروقت و معیاری تفتیش کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ ہر مقدمہ میرٹ، قانون اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر مکمل پیشہ ورانہ انداز میں یکسو کیا جائے، چالان مقررہ قانونی مدت کے اندر عدالتوں میں پیش کیے جائیں، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تفتیش کے ہر مرحلے کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاج محمد خان نے تفتیش کے دوران سامنے آنے والے قانونی سقم دور کرنے اور چالان کی بروقت تیاری کے حوالے سے تفتیشی افسران کو اہم قانونی نکات سے آگاہ کیا اور استغاثہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے، زیر التواء مقدمات اور پینڈنگ چالانز کو جلد از جلد نمٹانے، اور ہر کیس کی مسلسل نگرانی کے لیے باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام کو شفاف، معیاری اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی نے خان سعید (MTO) کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سے نوازاکوہاٹ: محکمہ پولیس میں ف...
19/06/2026

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی نے خان سعید (MTO) کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سے نوازا

کوہاٹ: محکمہ پولیس میں فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ، نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے ایم ٹی او (MTO) خان سعید کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا۔

ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران، ایس پی نیاز محمد خان یوسفزئی نے خان سعید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنتی اور ایماندار افسران محکمہ کا فخر ہیں، اور ایسی حوصلہ افزائی سے دیگر اہلکاروں میں بھی مزید بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ایم ٹی او خان سعید نے تعریفی سند حاصل کرنے پر اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمے کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

کوہاٹ - ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد عالم خان شینواری(PSP) کے ویژن کے مطابق پولیس افسران کے لیے اہم تربیتی سیشن کا ان...
03/06/2026

کوہاٹ - ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد عالم خان شینواری(PSP) کے ویژن کے مطابق پولیس افسران کے لیے اہم تربیتی سیشن کا انعقاد
کوہاٹ- تربیتی سیشن میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئیPSP اور ڈائریکٹر FSL پشاور کی نگرانی میں نامور فرانزک ماہرین، اسسٹنٹ کیمیکل ایگزامینر شیر ولی خان اور کیمیکل ایکسپرٹ عرفان اللہ نے بطورِ ریسورس پرسن شرکت کی

کوہاٹ ۔ تربیتی سیشن میں ضلع کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ریجنز کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن سمیت ضلع کوہاٹ کے تفتیشی افسران نے بھرپور شرکت کی۔
کوہاٹ۔ (شعبہ تفتیش) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن خیبر پختونخوا، جناب محمد عالم خان شینواری (PSP) کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں تفتیشی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کے سلسلے میں پولیس کلب کوہاٹ میں ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا. تربیتی سیشن میں فرانزک سائنس لیبارٹری پشاور کے ماہرین، اسسٹنٹ کیمیکل ایگزامینر شیر ولی خان اور کیمیکل ایکسپرٹ عرفان اللہ نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔ ماہرین نے شرکاء کو کرائم سین مینجمنٹ، شواہد کی سائنسی بنیادوں پر شناخت، محفوظ طریقے سے اکٹھا کرنے، پیکنگ، سیلنگ، دستاویزی ریکارڈ کی تیاری اور فرانزک تجزیہ کے لیے شواہد کی محفوظ ترسیل کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے۔ تربیتی سیشن کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ کسی بھی مقدمہ کی کامیاب تفتیش میں کرائم سین کا درست معائنہ، شواہد کا بروقت اور سائنسی طریقہ کار کے مطابق تحفظ اور فرانزک شواہد کا مؤثر استعمال بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ جدید دور میں سائنسی شواہد اور فرانزک تجزیہ جرائم کی تحقیقات میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف ملزمان تک رسائی ممکن ہوتی ہے بلکہ عدالتوں میں مضبوط اور قابلِ اعتماد استغاثہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔
اس تربیتی سیشن میں ضلع کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ریجنز کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن جبکہ ضلع کوہاٹ کے تفتیشی افسران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے تربیت کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حاصل شدہ علم اور مہارت کو عملی میدان میں بروئے کار لا کر تفتیشی عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق ایسے تربیتی پروگراموں کا انعقاد خیبر پختونخوا پولیس کے اس عزم کا مظہر ہے کہ تفتیشی افسران کو جدید فرانزک علوم اور بین الاقوامی معیار کے تحقیقاتی طریقوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ جرائم کی بیخ کنی، انصاف کی فراہمی اور عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

Address

Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SP Investigation Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SP Investigation Kohat:

Shortcuts

Share

Category