Pakhtunkhwa Radio KOHAT

Pakhtunkhwa Radio KOHAT Promoting peace, preserving culture, fostering public awareness, and strengthening the connection between the public and the government

07/08/2026

انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا میں جرائم کا خاتمہ، ایف آئی اے کا ڈارک ویب کے خلاف بڑا قدم...

سوشل میڈیا پر منرلز ڈیپارٹمنٹ سے منسوب ایک جعلی (Fake) ٹرانسفر آرڈر گردش کر رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مح...
07/08/2026

سوشل میڈیا پر منرلز ڈیپارٹمنٹ سے منسوب ایک جعلی (Fake) ٹرانسفر آرڈر گردش کر رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور محکمۂ معدنیات (Minerals Development Department) کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایسا کوئی ٹرانسفر آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ یہ محض پروپیگنڈا کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔
منرلز ڈیپارٹمنٹ تمام پوسٹنگز اور ٹرانسفرز حکومتِ خیبر پختونخوا کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق، مکمل شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیتا ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف منرلز ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات کو مستند سمجھیں۔

محکمہ معدنیات حکومت خیبرپختونخوا

کوہاٹ: سیفٹی کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور  ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کوہاٹ...
07/08/2026

کوہاٹ: سیفٹی کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کوہاٹ نے رمپس ایجوکیشن سسٹم پشاور کے اشتراک سے کالجیٹ سکول آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ میں سیفٹی کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فیصل خان وزیر، رمپس ایجوکیشن سسٹم کے مالک فیاض شاہ بنگش، کالجیٹ سکول آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل محمد کاشف، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے رہنما ملک حشمت خان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ سیفٹی کورسز نوجوانوں کو عملی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرتے ہیں جس سے نہ صرف روزمرہ زندگی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے بلکہ پاکستان اور خصوصاً خلیجی ممالک میں روزگار کے مواقع بھی بڑھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے ایسے تربیتی پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کرنے پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کہا کہ نوجوانوں کی فنی تربیت، مثبت سرگرمیوں اور صلاحیتوں کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ کالجیٹ سکول آف میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ نے رمپس ایجوکیشن سسٹم اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تعاون کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:6اگست 2026 ء ہنگو: چیف سیکرٹری کی ہدایات پر عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ...
07/08/2026

:6اگست 2026 ء
ہنگو: چیف سیکرٹری کی ہدایات پر عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر عوامی مسائل کے بروقت حل، مؤثر جوابدہی اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ہنگو میں اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرِصدارت حالیہ منعقدہ اجلاس میں جاری ہدایات، جن کا مقصد ضلعی سطح پر عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، ادارہ جاتی جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے، کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان کی زیرِصدارت ضلع انتظامیہ کے افسران اور ریونیو اسٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی رسائی کو آسان بنانے، شہری شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے، شفافیت، میرٹ، مؤثر سروس ڈیلیوری، فیلڈ مانیٹرنگ، عوامی آگاہی اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر مقررہ وقت میں حل کریں اور دفاتر میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر، غفلت یا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی خدمت، شفافیت، جوابدہی اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا ضلعی انتظامیہ پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور حکومتی خدمات زیادہ مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز وزیر نے پاسپورٹ آفس کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہو...
07/08/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز وزیر نے پاسپورٹ آفس کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو عوامی مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو سرکاری دفاتر میں بہتر، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

6اگست 2026 ء کوہاٹ: ڈپٹی کمشنر کی تجاوزات کے خاتمے، آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور بچوں کی فلاح کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت  ڈ...
07/08/2026

6اگست 2026 ء
کوہاٹ: ڈپٹی کمشنر کی تجاوزات کے خاتمے، آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور بچوں کی فلاح کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر نے ضلع میں آبی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے، سیلابی پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی اور خصوصی و یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیرِصدارت ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے کوہاٹ اور محکمہ آبپاشی کے افسران کے اجلاس میں آبی گزرگاہوں، نہروں اور نالوں کے اطراف قائم تجاوزات کی نشاندہی، ان کے خاتمے اور پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نواز وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، آبی گزرگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور مستقبل میں دوبارہ تجاوزات قائم ہونے کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) کے ہمراہ نشتر اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کوہاٹ اور آغوش الخدمت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِتعلیم اور زیرِکفالت بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی، رہائشی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران حکام نے اداروں کی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خصوصی بچوں اور یتیم و بے سہارا بچوں کی تعلیم، صحت، تربیت اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کی معیاری دیکھ بھال ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07/08/2026

Program: "Da ilm Ranra"
Host : "M***i Irshad Sahib"
🔷Station Manager " Dr. Athar Suri "
Producer: Engr M sadiq
Time: "10:00 AM to 12:00 PM"
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: "0922-515796

06/08/2026
06/08/2026

مشیر زراعت میاں محمد عمر سے "باخبر کسان" ٹیم کی ملاقات، کسانوں تک زرعی شعبے سے متعلق بروقت، مستند اور مفید معلومات کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
جدید ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں تک زرعی رہنمائی، موسمی معلومات اور حکومتی سہولیات مؤثر انداز میں پہنچانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

06/08/2026

کوہاٹ اور گردونواح کی خواتین کیلئے خوشخبری...
حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے قائم وومن بزنس ڈیویلپمنٹ سنٹر کوہاٹ کا باقاعدہ افتتاح...

Address

First Floor Of Regional Information Office Building KDA Kohat
Kohat

Telephone

+92922515796

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtunkhwa Radio KOHAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakhtunkhwa Radio KOHAT:

Shortcuts

Share