14/04/2026
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کیلئے درخواستیں طلب
🟥عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و مرکزی ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سینیٹر ایمل ولی خان نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم نو کیلئے سابق پی ایس ایف اراکین سے درخواستیں طلب کرلی ہیں
🟥پی ایس ایف کی مرکزی اور تمام صوبائی اکائیوں (خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، پنجاب، سرائیکی وحدت اور فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد) کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کیلئے خواہشمند سابق پی ایس ایف اراکین، 20 اپریل 2026، بروز پیر تک اپنی درخواستیں باچا خان مرکز پشاور میں جمع کراسکتے ہیں
🟥جمع کرائی گئی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد مشاورت سے مرکزی اور صوبائی اکائیوں کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا
|