DEO M KOHAT

DEO M KOHAT Latest updetes
(4)

🎓 کوہاٹ بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیابورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے میٹر...
05/08/2026

🎓 کوہاٹ بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
امتحانی نتائج کے مطابق کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالبعلم مہیمن سراج نے مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلبہ نے اپنے نام کیں۔
آرٹس گروپ میں ضلع ہنگو کی طالبہ مریم صادق نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی سمیٹی۔
نتائج کے مطابق: 📌 دسویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 46.61 فیصد رہا۔ 📌 نویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 30.93 فیصد رہا۔ 📌 جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 39.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نتائج کے اعلان کے موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان نے کہا کہ:
"ہمارا مشن تعلیمی نظام سے نقل کا مکمل خاتمہ ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ:
"نتائج کا تناسب خواہ کچھ بھی ہو، ہم نقل کے ناسور کو ختم کر کے رہیں گے کیونکہ نقل منشیات سے بھی بڑی لعنت ہے، جو طلبہ کی صلاحیتوں اور قوم کے مستقبل کو تباہ کرتی ہے۔"
انہوں نے طلبہ، والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، محنت اور میرٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ تعلیمی نظام مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے۔
🌹 تمام کامیاب طلبہ و طالبات، والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد، جبکہ کامیابی حاصل نہ کرنے والے طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں، مزید محنت کے ساتھ دوبارہ کوشش کریں، کامیابی ان شاء اللہ ان کا مقدر ہوگی۔

05/08/2026
📚 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ظاہرالرحمن صاحب کے دورے جاریڈسٹرکٹ ایجوک...
31/07/2026

📚 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ظاہرالرحمن صاحب کے دورے جاری
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ظاہرالرحمن صاحب نے آج ایک بار پھر مختلف سرکاری پرائمری سکولوں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران داخلہ مہم، صفائی ستھرائی، سکول ریکارڈ اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ انرولمنٹ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے، والدین سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
ڈاکٹر ظاہرالرحمن صاحب نے کہا کہ معیاری تعلیم، نظم و ضبط، صاف ستھرا تعلیمی ماحول اور بچوں کی بہترین تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی قیادت میں جاری یہ مسلسل مانیٹرنگ اور اچانک دورے سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں بہتری، داخلوں میں اضافے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نہایت مثبت ثابت ہو رہے ہیں۔
تعلیم سب کی ذمہ داری، ہر بچہ سکول میں ہمارا عزم۔ 🌹

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نے آج ایک بار پھر مختلف ...
29/07/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نے آج ایک بار پھر مختلف سرکاری پرائمری سکولوں کا دورہ کیا اور جاری انرولمنٹ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سکولوں میں داخلہ مہم، صفائی ستھرائی اور سکول ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ داخلہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں، والدین سے مسلسل رابطہ رکھیں اور سکول سے باہر بچوں کو داخل کرانے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔
سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کوہاٹ میں کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، اور اسی مقصد کے تحت روزانہ فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ضلع بھر میں انرولمنٹ میں روز بروز نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی ہدایات کے مطابق CT سے SCT پروموٹ ہونے والے اساتذہ جن کے سیریل نمبر 194 سے 214 تک ہیں، انہ...
29/07/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی ہدایات کے مطابق CT سے SCT پروموٹ ہونے والے اساتذہ جن کے سیریل نمبر 194 سے 214 تک ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ فارمیٹ کے مطابق اپنی مکمل فائلیں تیار کرکے 31 جولائی تک لازماً ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ میں جمع کروائیں۔
تمام متعلقہ اساتذہ سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی دستاویزات مکمل کرکے بروقت جمع کروائیں تاکہ ترقی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ تاخیر کی صورت میں پیش آنے والی کسی بھی دشواری کی ذمہ داری متعلقہ استاد پر ہوگی۔
برائے مہربانی اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام متعلقہ اساتذہ بروقت آگاہ ہو سکیں۔

اساتذہ کی سہولت کے لیے اہم اطلاعڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ، ظہور خان صاحب کی ہدایات کے مطابق CT سے SCT سینئرٹی لسٹ اسات...
28/07/2026

اساتذہ کی سہولت کے لیے اہم اطلاع
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ، ظہور خان صاحب کی ہدایات کے مطابق CT سے SCT سینئرٹی لسٹ اساتذہ کی سہولت کے پیشِ نظر فیس بک پر شیئر کی جا رہی ہے۔
ہماری جانب سے بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ سینئرٹی لسٹ کو ہائی کوالٹی (HD) میں کنورٹ کر کے اپ لوڈ کیا جائے تاکہ تمام اساتذہ اسے آسانی سے دیکھ اور پڑھ سکیں۔
تاہم اگر کسی کو لسٹ پڑھنے میں کسی قسم کی دشواری پیش آئے یا مزید وضاحت درکار ہو، تو وہ بلا جھجھک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ تشریف لا کر اصل ریکارڈ کا ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ تمام اساتذہ تک درست اور شفاف معلومات بروقت پہنچیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں اور کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نے اپنے سب ڈویژن کے م...
28/07/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نے اپنے سب ڈویژن کے مختلف گورنمنٹ پرائمری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سکولوں میں جاری داخلہ مہم (Enrollment Campaign)، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران مختلف سکولوں میں کلاس رومز، اور سکول کے ماحول کا معائنہ کیا گیا۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ داخلہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں، زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروائیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کے اج کے احکامات کے مطابق سکولوں میں صفائی، کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تمام پرائمری سکولوں میں صفائی وائٹ واشنگ 15 اگست تک ہر حال میں مکمل کرنا چاہیے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر سکول سربراہان اور اساتذہ نے جاری تعلیمی سرگرمیوں اور داخلہ مہم کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی قیادت میں ضلعی محکمہ تعلیم بچوں کے روشن مستقبل اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

28/07/2026

اہم اطلاع
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کی خصوصی ہدایت کے مطابق CT سے SCT پروموشن کے سلسلے میں سینئرٹی لسٹ میں سیریل نمبر 194 تا 214 شامل تمام اساتذہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ فائلیں اور مطلوبہ دستاویزات 31 جولائی تک لازماً ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ میں جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی فائلوں یا درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر یا کسی بھی قسم کی ذمہ داری متعلقہ امیدوار کی اپنی ہوگی۔ لہٰذا تمام متعلقہ اساتذہ سے گزارش ہے کہ بروقت اپنی فائلیں مکمل کرکے جمع کروائیں تاکہ پروموشن کا عمل خوش اسلوبی سے اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، کوہاٹ

28/07/2026

🚨🚨🚨📍📍

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ، ظہور خان صاحب کی ہدایات کے مطابق CT سے SCT کی سنیارٹی لسٹ باقاعدہ طور پر آویزاں کر دی گئی ہے تاکہ تمام متعلقہ اساتذہ اپنی سروس ریکارڈ اور دیگر کوائف کا بغور جائزہ لے سکیں۔
تمام متعلقہ اساتذہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر سنیارٹی لسٹ میں کسی قسم کی غلطی، کمی، یا اعتراض موجود ہو تو وہ اپنی تحریری اپیل تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31 جولائی تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ میں جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی اپیل یا اعتراض پر غور نہیں کیا جائے گا، لہٰذا تمام اساتذہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواست جمع کروانا یقینی بنائیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ تمام انتظامی امور شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں تاکہ ہر استاد کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Address

Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DEO M KOHAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share