KOHAT Railways

KOHAT Railways 03030909630 whats app

وقت آگیا ہے کہ کوہاٹ کو بھی اپنی ٹرینیں واپس ملے
25/08/2026

وقت آگیا ہے کہ کوہاٹ کو بھی اپنی ٹرینیں واپس ملے

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیرپاکستان ریلوے کا بڑا اقدام پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فریم و...
25/08/2026

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر
پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام
پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان صوبے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن، جدید کاری، مسافر سہولیات میں بہتری اور ریلوے رابطہ کاری کے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت طے پانے والا یہ معاہدہ خیبر پختونخوا میں ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو جدید بنانے کے ساتھ نئے اسٹریٹجک ریلوے رابطوں، بہتر سفری سہولیات اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھتا ہے۔

معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں تقریباً 240 کلومیٹر مضافاتی ریلوے لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں پشاور–نوشہرہ–جہانگیرہ روڈ، نوشہرہ–مردان–درگئی، نوشہرہ–مردان–چارسدہ، ناصرپور (چمکنی)–جمرود اور جمرود–لنڈی کوتل کے اہم روٹس شامل ہیں۔

اسی فریم ورک کے تحت کوہاٹ سے تھل کے راستے خرلاچی تک تقریباً 192 کلومیٹر نئی اسٹریٹجک ریلوے لائن کی ترقی بھی شامل ہے، جو پاکستان کو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا سے جوڑنے اور Uzbekistan–Afghanistan–Pakistan Railway Corridor (UAPRC) کے تحت علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پشاور کینٹ، پشاور سٹی، نوشہرہ اور جہانگیرہ ریلوے اسٹیشنز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے ساتھ مسافروں کے لیے سہولیات اور سروسز کو بھی بہتر بنایا جائے گا، جبکہ صوبے میں موجود 81 غیر محفوظ ریلوے کراسنگز کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا مشترکہ اقدامات کریں گے۔

یہ معاہدہ صرف ریلوے لائنوں اور اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن تک محدود نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں ایک زیادہ مربوط، محفوظ اور جدید ریلوے نظام قائم کرنے اور پاکستان کو وسطی ایشیا تک وسیع تر ریلوے رابطے سے جوڑنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فریم ورک کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرکے اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

25/08/2026

ریلویز ایمپلائز جواب دیں

24/08/2026

جنوبی خیبر پختونخوا کی واحد ٹرین سروس
کوہاٹ ایکسپریس
کوہاٹ سے دوسری ٹرین وقت کی ضرورت ہے

24/08/2026

بارش کے بعد اس علاقے کی خوبصورتی لاجواب ہے

سیالکوٹ ایکسپریس بھی چلنے کو تیار
23/08/2026

سیالکوٹ ایکسپریس بھی چلنے کو تیار

22/08/2026

🚆 کوہاٹ ایکسپریس — عوام کا اعتماد برقرار ہے ❤️

کوہاٹ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ موجود ہونے کے باوجود کوہاٹ ایکسپریس کے لیے عوام کی دلچسپی اور محبت آج بھی برقرار ہے۔ ماشاءاللہ، روزانہ بڑی تعداد میں مسافر کوہاٹ ایکسپریس سے سفر کرتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی ریلوے کو اہم اور محفوظ سفری ذریعہ سمجھتے ہیں۔

آئیے! اپنی ٹرین کو مزید کامیاب بنائیں۔
🎫 ٹکٹ لے کر سفر کریں
🚆 کوہاٹ ایکسپریس کو سپورٹ کریں
❤️ اپنی ٹرین کو کامیاب بنائیں

آپ کا باقاعدہ ٹکٹ لے کر سفر کرنا ہی اس ٹرین کی آمدن اور مستقبل کو مضبوط بناتا ہے۔ اگر کوہاٹ ایکسپریس اسی طرح کامیابی سے چلتی رہی تو ان شاء اللہ کوہاٹ کو مزید ٹرینیں ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

کوہاٹ ایکسپریس — کوہاٹ کی عوام کی اپنی ٹرین! 🚆❤️


ریل کی بحالی قوم کی خوشحالی شئیر کریں
22/08/2026

ریل کی بحالی قوم کی خوشحالی

شئیر کریں

پاکستانی عوام کو جب کوئی خوشی ملتی ہے تو کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں اتنی خوشی اتنی خوشی 😂 😂 😂
22/08/2026

پاکستانی عوام کو جب کوئی خوشی ملتی ہے تو کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں
اتنی خوشی اتنی خوشی 😂 😂 😂

Address

Kohat

Telephone

+923030909630

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOHAT Railways posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KOHAT Railways:

Shortcuts

Share