RPO KOHAT Region

RPO KOHAT Region The RPO Kohat serves as the Regional Police Officer, overseeing the districts of Kohat, Karak, Hangu, Kurram and Orakzai.

ضلع ہنگو:*ہنگو: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، کیپٹن حمزہ شہید*ہنگو کے علاقے دلن میں سیکیورٹی فورس...
07/08/2026

ضلع ہنگو:
*ہنگو: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، کیپٹن حمزہ شہید*

ہنگو کے علاقے دلن میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گزشتہ ہفتے یو بی ایل بینک پر حملے میں ملوث گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں گل بہادر تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے افسر کیپٹن حمزہ نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنے وطن کے دفاع میں عظیم قربانی پیش کی۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

ضلع کرک:امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کی سرکوبی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے کرک ...
07/08/2026

ضلع کرک:
امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کی سرکوبی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے کرک پولیس اور سی ٹی ڈی نے تھانہ خرم اور بہادر خیل کی حدود کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مشکوک مقامات، رہائشی علاقوں اور اہم تنصیبات کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی، جبکہ مشکوک افراد، گاڑیوں اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے علاقے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی نگرانی ایس پی آپریشن کرک ناظر حسین خان نے کی، جبکہ ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ دوران خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت کرک پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ یونٹس کے افسران و اہلکاروں کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پولیس افسران نے واضح کیا کہ ضلع کرک میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور مشکوک عناصر و جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ضلع ہنگو:*پولیس لائن ہنگو میں خزینہ بانڈہ کے شہداء سمیت پولیس شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و اجتماعی دعا، افسر...
07/08/2026

ضلع ہنگو:
*پولیس لائن ہنگو میں خزینہ بانڈہ کے شہداء سمیت پولیس شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و اجتماعی دعا، افسران و جوانوں کی بھرپور شرکت*

جس میں ایس پی انویسٹی گیشن صنوبر خان، پولیس افسران و جوانوں، مدرسے کے طلباء اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں شہدائے پولیس، بالخصوص خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء سمیت تمام پولیس شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

قرآن خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہداء کے درجاتِ بلندی اور مغفرت کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی، ہنگو میں پائیدار امن و امان، ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر ہیڈ کانسٹیبل جنید خان کی جانب سے شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی میں شریک افسران، جوانوں اور دیگر شرکاء کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔

07/08/2026
ضلع کرک:کرک پولیس کی بروقت کارروائی، انڈس ہائی وے شہیدان کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمیکرک...
07/08/2026

ضلع کرک:
کرک پولیس کی بروقت کارروائی، انڈس ہائی وے شہیدان کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

کرک (شعبہ تعلقاتِ عامہ): انڈس ہائی وے پر شہیدان کے قریب مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں مصروف تھے کہ عوام کی جانب سے فوری اطلاع کرک پولیس کو موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حفاظتی اور قانونی تقاضوں کے مطابق جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آپریشنز نظر حسین خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر یوسف خان بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آپریشن کی نگرانی کی۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ بعد ازاں ڈی پی او کرک عمران خان بھی ہسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے پولیس ٹیم کی بروقت، جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔

ڈی پی او کرک عمران خان نے کہا کہ کرک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ فرار ہونے والے زخمی ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کارروائی کی بنیاد عوام الناس کی بروقت اطلاع تھی، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کرک پولیس نے بڑی واردات کو ناکام بنایا۔ علاقہ مکینوں نے کرک پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ضلع کوہاٹ:کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری تازہ کاروائی میں 2 مسلح ...
07/08/2026

ضلع کوہاٹ:
کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

تازہ کاروائی میں 2 مسلح ملزمان گرفتار

ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل وقار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت ملزمان کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1عدد ایم فور رائفل اور 1 عدد پستول برآمد

گرفتار ملزمان کو تھانہ جنگل خیل منتقل کرکےپابند سلاسل کردیا گیا ہے

ضلع اورکزئی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حالات کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی...
06/08/2026

ضلع اورکزئی:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حالات کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی کا رات گئے سب جیل،عدالت،مین گیٹ،ڈی سی کمپاؤنڈ سمیت مختلف چیک پوسٹوں کا وزٹ۔۔۔
اس موقع پر آر آئی امتیاز خان اور لائن افسر ملک جنان بھی انکے ہمراہ تھے۔
وزٹ کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی نے پولیس لائن،داخلی وخارجی راستوں اور چیک پوسٹوں کےاطراف میں سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کھڑی نظررکھیں۔

انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنےتحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ لازمی استعمال کریں۔

انہوں نےاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیےہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔

06/08/2026

ضلع کرک:
یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں منعقدہ مرکزی تقریب کے موقع پر ایس پی آپریشنز کرک ناظر حسین خان نے شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے عظیم قربانیوں کے اعتراف میں خصوصی اشعار پیش کیے۔

ضلع کرک:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے تھانہ گرگری اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس پی آ...
06/08/2026

ضلع کرک:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے تھانہ گرگری اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس پی آپریشنز ناظر حسین خان کی نگرانی میں جاری سرچ آپریشن کا جائزہ لیا اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او کرک نے تھانہ گرگری کی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے جاری حفاظتی و دفاعی اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RPO KOHAT Region posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share