17/08/2026
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) پٹن جناب اول خان نے گورنمنٹ مڈل سکول پٹن کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سکول کے سٹاف کی حاضری چیک کی گئی، جبکہ متعدد طلباء و طالبات موقع پر غیر حاضر پائے گئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلباء و طالبات کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے، غیر حاضر طلباء کے والدین سے رابطہ کیا جائے اور تعلیمی سرگرمیوں میں باقاعدگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ تدریسی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information