Deputy Commissioner Kot Addu

Deputy Commissioner Kot Addu Deputy Commissioner Kot Addu
(1)

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو درپیش سیوریج کے مسائل...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو درپیش سیوریج کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے واسا کو پانی کی نکاسی کے لیے پمپس فراہم کر دیے گئے ہیں

فراہم کیے گئے پمپس کے ذریعے گلیوں، محلوں اور دیگر نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کی جائے گی، تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکے اور نکاسی آب کا نظام بہتر انداز میں فعال رکھا جا سکے

ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور جہاں کہیں پانی جمع ہو، وہاں مشینری اور پمپس کے ذریعے بلا تاخیر نکاسی یقینی بنائی جائے

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

04/09/2026
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین نے رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) سنانواں کا دورہ کیادورا...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین نے رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) سنانواں کا دورہ کیا

دورانِ معائنہ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ داخلہ کے ساتھ اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
04/09/2026

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ داخلہ کے ساتھ اہم اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر کوٹ ادو صابر حسین نے فوکل پرسن راؤ محمد اسلام پی ایم ڈی یو کے ہمراہویڈیو لنک کے ذریعے نے شرکت کی

اجلاس میں پی ایم ڈی یو کے تحت موصول ہونے والی عوامی شکایات، ان کے بروقت ازالے، متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور شکایات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور ہر شکایت کا مقررہ مدت کے اندر مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

04/09/2026

Address

Kot Addu
450300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Kot Addu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Kot Addu:

Shortcuts

Share