04/08/2023
*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو 1122 مظفرگڑھ*
*پریس ریلیز*
مظفرگڑھ: 01 اگست 2023( )
*دریائے سندھ پر بیٹ قائم والا کے مقام پر کٹاؤ کے سبب پیدا ہونی والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے ہنگامی بنیاد پر 03 عدد کشتیوں پر مشتمل ریسکیو کیمپس کا قیام (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں)*
اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ گزشتہ شام بیٹ قائم والا کے مقام پر دریائے سندھ میں کٹاؤ کے سبب سیلابی پانی سے دریا سے ملحقہ زرعی فصلیں متاثر ہوئی ہیں تاہم کسی بھی آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ریسکیو1122 کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو کیمپس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے 03 عدد کشتیاں بمعہ سازوں سامان موقع پر پہنچا دی گئی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو 1122، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی مدد سے 02 عدد فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دئیے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری اور محفوظ انخلاء کو ممکن بنایا جا سکے،
انہوں نے مزید بتایا کہ سپر کی ریپیٔرنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور فی الوقت دریا میں پانی کا لیول بھی کم ہو رہا ہے تاہم ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیمز کی جانب سے *بیٹ قائم والا* سے منسلک آبادیوں بستی موہانہ، بستی شجراء، بستی واٹو، بسستی بھٹار اور بستی لنگاہ کے ریہائشی لوگوں کو اس حوالہ سے قبل از وقت آگاہی دے دی گئی ہے تاکہ اگر سیلابی صورتحال درپیش ہوتی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ہنگامی انخلاء عمل میں لایا جاتا ہے تو فوری طور پر لوگوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کرتے ہوئے انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
*منصور احمد*
(میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 مظفرگڑھ)