PPP, KGM

PPP, KGM Pakistan Peoples Party - Kot Ghulam Muhammad District Mirpurkhas Sindh Pakistan

This page will serve as the Official page of "Pakistan Tehreek-e-Insaf Kot Ghulam Muhammad (PTI kgm)"

31/10/2025
31/10/2025

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا اہم بیان

پاکستان کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت اور ایک ترقی پسند مستقبل کی امید ہیں، شازیہ مری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں کے بااختیار ہونے میں ہے، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو حکمرانی اور ترقی کا شراکت دار بنایا جائے، تماشائی نہیں! شازیہ مری

بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی تاریخ کے کم عمر ترین وزیرِ خارجہ رہے، شازیہ مری

ہمیں فخر ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو نے وزیرِ خارجہ کے طور پر اپنی شاندار سفارتکاری سے پاکستان کا وقار بلند کیا، شازیہ مری

بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل حقوق کے لیئے قیادت کریں، شازیہ مری

پیپلز پارٹی تعلیم، مہارتوں اور ٹیکنالوجی کو نئی نسل کے بااختیار ہونے کے اہم ذرائع سمجھتی ہے، شازیہ مری

سندھ جاب پورٹل کا منصوبہ نئے گریجویٹس کی مدد کرے گا اور انہیں پیشہ ورانہ سفر شروع کرنے کے قابل بنائے گا، شازیہ مری

ہمارے نوجوانوں کو سیاست اور پالیسی میں جگہ ملنی چاہیئے، بلاول بھٹو اسی نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں، شازیہ مری

ہم اپنے نوجوانوں کو وقتی مفاد کے لیئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، شازیہ مری

پاکستان کے نوجوان کل کے نہیں، آج کے قائد ہیں، شازیہ مری

ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت کو پروان چڑھانا ہے، اسے استعمال نہیں کرنا، شازیہ مری

ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی نہیں، اعتماد اور موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ پاکستان کا روشن مستقبل بن سکیں، شازیہ مری

31/10/2025
30/10/2025

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / جمعرات، 25 ستمبر 2025ء بمطابق یکم ربیع الثانی1447ھ

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ نسیم الغنی کی ملاقات*

ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان بھی شریک ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ موجود

وزیراعلیٰ سندھ نے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ کو خوش آمدید کہا

اجلاس میں سیف سٹی منصوبے پر بات چیت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے، سید مراد علی شاہ

آئی جی آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے : وزیراعلیٰ سندھ

میں نے آئی جی آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا ہے، سیکریٹری داخلہ بنگلادیش

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اے آئی بیسڈ ہے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور لوگوں کے چہرے شناخت کرلیتا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

ہم سیف سٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے تعاون لیں گے، سیکریٹری داخلہ بنگلادیش

اجلاس میں کراچی سے بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی بات چیت

براہِ راست پروازوں سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

براہِ راست شپنگ سروس شروع کی گئی تھی لیکن وہ بند ہوگئی، سیکریٹری داخلہ بنگلادیش

وفاقی حکومت سے بات کرکے شپنگ سروس دوبارہ شروع کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ سے سیکریٹری داخلہ بنگلادیش کا مطالبہ

ایک وقت میں کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

اب کراچی کرائم انڈیکس میں 85 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

30/10/2025

Awareness Message by Honourable Madam Minister for Health, Dr. Azra Fazal Pechuho, on the Upcoming Measles-Rubella (MR) and Oral Polio Vaccine (OPV) Campaign – 17th to 29th November 2025.

30/10/2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی

اسلام آباد: بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

اسلام آباد: مستحق افراد کو ادائیگی کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

اسلام آباد: بی آئی ایس پی کے تحت ادائیگیوں کے نظام میں جلد مزید بہتری لائیں گے، چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی یقین دہانی

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے استفسار

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو سرداری کو بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر ہنرمند پروگرام پر بریفنگ دی

30/10/2025
30/10/2025

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان

کراچی: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (STBB) کی جانب سے روزانی کاوش اخبار اور دیگر بعض اخبارات میں 30 ستمبر 2025 کو شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ ان خبروں میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE)، سندھ کی جانب سے مبینہ درسی کتب کی خریداری کے معاملے پر انکوائری کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایس ٹی بی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک امر ہے کہ ان رپورٹس میں صحافتی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا۔ محض انکوائری کا آغاز کسی جرم یا غلطی کے ثبوت کے مترادف نہیں ہوتا، لیکن خبر کو اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کسی جرم میں ملوث ہو۔ اس طرح غیر مصدقہ الزامات کو نمایاں طور پر شائع کرنا قبل از وقت فیصلہ کرنے کے مترادف ہے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔

ترجمان کے مطابق:
• تعلیمی سال 2024-25 کے لیے کتب کی خریداری کا عمل سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز (SPPRA/EPADS) کے مطابق مکمل کیا گیا، جس میں تمام اہل بولی دہندگان کو برابر مواقع فراہم کیے گئے۔
• کسی بھی شریک بولی دہندہ کی جانب سے باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی، جو اس عمل کی شفافیت کا مضبوط ثبوت ہے۔
• صوبے بھر کے طلبہ کو بروقت درسی کتب فراہم کی گئیں اور کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی، جو قابلِ ستائش امر ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس انکوائری کی بنیاد بننے والی شکایت بدنیتی پر مبنی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ ACE کا نوٹس ایس ٹی بی بی کو باضابطہ طور پر موصول ہونے سے پہلے ہی میڈیا میں گردش کرنے لگا، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ادارے پر بلاجواز دباؤ ڈالنے اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ایس ٹی بی بی نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 کے لیے کتب کی خریداری کا عمل بھی ایس پی پی آر اے/ایپیڈز کے اصولوں کے مطابق شروع کر دیا گیا ہے تاکہ صوبے بھر کے طلبہ کو بروقت اور بلا تعطل درسی کتب فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اپنی شفافیت، جوابدہی اور طلبہ کی خدمت کے عزم پر قائم ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ یکطرفہ خبریں دینے سے گریز کرے اور خبر شائع کرنے سے قبل ادارے کا باضابطہ مؤقف ضرور شامل کرے۔ صرف مصدقہ حقائق ہی نمایاں خبریں بننے کے مستحق ہیں۔

30/10/2025

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس

صحافیوں پر حملے آزادیٔ صحافت پر حملے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب

قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

طفیل رند کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی صحافی طفیل رند کے اہلخانہ سے تعزیت

15/09/2024

Follow the Sindh Government channel on WhatsApp:

15/09/2024

کراچی

14 ستمبر 2024

حکومت سندھ کی جانب سے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ، سندھ کابینہ نے منظوری دے دی

پیدائش کے اندراج کے نئے اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور پسماندہ طبقوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہے، شرجیل انعام میمن

اندراج فیس کے خاتمے سے پسماندہ اور کم آمدنی والے افراد کو بچوں کی رجسٹریشن میں مدد ملے گی، شرجیل انعام میمن

مفت اندراج کی سہولت سے درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی، شرجیل انعام میمن

فیصلے سے دور رس فائدے حاصل ہونگے، سندھ میں ہر فرد کی قانونی شناخت یقینی ہوگی، شرجیل انعام میمن

مفت اندراج سے چائلڈ لیبر، انسانی سمگلنگ، اور کم عمری کی شادیوں جیسے مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا، شرجیل انعام میمن

13/07/2024

‏اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کے دوسرے اعلیٰ سطحی اجلاس سے ورچوئل خطاب

چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشٹیو کے ذریعے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی اقوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو میں مشترکہ ترقی کو فروغ دے کر دنیا کے مستقبل کو تشکیل دینے کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت

ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدر مملکت

پائیدار ترقی اور صحت جیسے عالمی چیلنجوں کو مشرقی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

زیادہ تر عالمی آبادی مشرقی ممالک بالخصوص چین ، پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں رہائش پذیر ہے، صدر مملکت

پاکستان صدر شی جن پنگ اور چین کی جانب سے مشرقی ممالک اور پوری دنیا کی قیادت میں 21 ویں صدی میں آگے بڑھنے کا خواہشمند ہے، صدر مملکت

چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز کرنا ہے

پاکستان اور چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں

Address

Kot Ghulam Muhammad
69340

Telephone

+923025826101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP, KGM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PPP, KGM:

Share