03/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے ریونیو کورٹ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ریونیو کورٹ میں مختلف نوعیت کے زیرِ سماعت مقدمات کی سماعت کی گئی اور فریقین کے وکلاء کے مؤقف اور دلائل غور سے سنے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تمام مقدمات میں قانون، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے، جبکہ سائلین کو بروقت اور شفاف انداز میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔