07/02/2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترلائی، اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیرِ اعظم کا دھماکے میں شہادتوں پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت۔
"زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور وزیرِ صحت اس کی خود نگرانی کریں۔ ملک میں شرپسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف