Kot Radha Kishen Welfare Society

Kot Radha Kishen Welfare Society Kot Radha Kishen Welfare Society distributes 200+ ration bags every month to widows and the needy.

We also undertake various welfare projects throughout the year, benefiting thousands in the city.

خدمت کا سفرکوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدرِ محترم کی شخصیت اور ان کی سماجی خدمات کے حوالے سے ایک خوبصورت تحریر گوش ...
15/08/2026

خدمت کا سفر

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدرِ محترم کی شخصیت اور ان کی سماجی خدمات کے حوالے سے ایک خوبصورت تحریر گوش گزار کی گئی ہے، جس میں ان کے ماضی سے لے کر آج تک کے خدمتِ خلق کے سفر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یقیناً ایسے مخلص اور بے لوث خدمت گزار معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، صحت اور اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

06/08/2026
 #جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائیگاؤں بوہڑ کے سارے نوجوان لازمی اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیں ...
04/08/2026

#جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی
گاؤں بوہڑ کے سارے نوجوان لازمی اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیں شکریہ
9اگست بروز اتوار ہمارے گاؤں بوہڑ میں کیمپ لگے گا 🫰

قبروں کی خاموشی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ایک دن ہم سب نے بھی اسی مٹی میں لوٹ جانا ہے۔ یہی احساس ہمیں اپنے بزرگوں کی آخری آ...
03/08/2026

قبروں کی خاموشی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ایک دن ہم سب نے بھی اسی مٹی میں لوٹ جانا ہے۔ یہی احساس ہمیں اپنے بزرگوں کی آخری آرام گاہوں کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ کئی برسوں سے ہر سال قبرستانوں کی صفائی، جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے خاتمے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی خدمت انجام دیتی آ رہی ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پیماراوتاڑ قبرستان کا گیا، جہاں جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں کی بہتات دیکھنے میں آئی۔

صورتحال کا جائزہ لیتے ہی یونٹ نمبر 3 کو فوری طور پر صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی، اور الحمدللہ ٹیم نے خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

ان شاء اللہ بہت جلد قبرستان مکمل طور پر صاف کر دیا جائے گا، تاکہ مرحومین کے لواحقین کو بھی ایک صاف، پرسکون اور باوقار ماحول میسر آ سکے۔

آئیں! اپنے مرحومین کے لیے دعا بھی کریں اور ان کی آخری آرام گاہوں کی صفائی کو بھی اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں۔ یہی زندہ قوموں کی پہچان اور بہترین صدقۂ جاریہ ہے۔

ترجمان
کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ خدمتِ خلق کے مشن پر گامزن ہے، اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں عوامی فلاح و بہبود ک...
01/08/2026

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ خدمتِ خلق کے مشن پر گامزن ہے، اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں عوامی فلاح و بہبود کے کئی بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

ان منصوبوں میں خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں مفت بلڈ ٹیسٹنگ کیمپس کا انعقاد شامل ہے، جہاں نوجوانوں کے بلڈ گروپ اور بنیادی ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ ضرورت کے وقت ہر گاؤں میں بلڈ ڈونرز کی فہرست موجود ہو اور مریض کو بروقت خون فراہم کیا جا سکے۔

ان شاء اللہ 9 اگست کو پہلا مفت بلڈ ٹیسٹنگ کیمپ گاؤں بوہڑ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد مرحلہ وار نتھو کی، بلوچاں والیاں جھگیاں، کوٹ ناصر خان اور دیگر دیہی علاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ہم تمام اہلِ علاقہ، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں بھرپور تعاون کریں، اپنی رجسٹریشن کروائیں اور انسانیت کی خدمت کے اس مشن کا حصہ بنیں۔

"آج آپ کا ایک بلڈ ٹیسٹ، کل کسی کی جان بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔"

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترم ہارون رمضان صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سوسائٹی کے با...
26/07/2026

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترم ہارون رمضان صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سوسائٹی کے بانی مہر حافظ اشتیاق احمد صاحب کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام عبادات کو قبول کرے، زندگی میں خیر و برکت عطا فرمائے اور بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔

مبارکباد کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی یونٹ نمبر 7 کے جنرل سیکرٹری محترم کرار حیدر بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت ...
26/07/2026

مبارکباد
کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی یونٹ نمبر 7 کے جنرل سیکرٹری محترم کرار حیدر بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کے بانی مہر حافظ اشتیاق احمد صاحب اور سوسائٹی کے ترجمان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور خوشی کی مناسبت سے مٹھائی پیش کی۔

اللہ تعالیٰ ننھے شہزادے کو صحت و تندرستی، نیک، صالح اور باعمل زندگی عطا فرمائے، اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، خاندان کے لیے باعثِ رحمت اور امتِ مسلمہ کے لیے مفید فرد بنائے، اور اس کے نصیب میں دین و دنیا کی بے شمار خوشیاں لکھ دے۔ آمین۔

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کا اہم اجلاس کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس صدر سوسائٹی میاں وقار احمد شیخ...
26/07/2026

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کا اہم اجلاس
کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس صدر سوسائٹی میاں وقار احمد شیخ صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں بانیِ سوسائٹی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں شروع کرنے اور 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کو جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سرسبزی کے لیے ہماری کاوشوں میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Kot Radha Kishen
Kot Radha Kishan
55180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kot Radha Kishen Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category