21/05/2026
🌀🌴🌴🌴🌀
#نوٹ۔۔
زیر نظر خیالات میرے اپنے ذاتی ہیں۔ ہر ایک بندہ اپنے جسم ، صحت اور تواہیمات کے مطابق عمل کرے۔۔
ہر سال جب تربوز کا سیزن اتا ہے تو بعض لوگ مارکیٹ میں قسما قسم کے افوا ہیں چھوڑ دیتے ہیں۔۔
ان افواہوں میں کئی قسم کے مکاتب فکر چھپے ہوتے ہیں کچھ کا مقصد کسی دوسرے پھل کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانا ہوتا ہے کوئی ویسے گپ شپ میں اس طرح کی افواہیں پھیلا دیتے ہیں اور کوئی اپنے اوپر گزری ہوئی ہیضے کی کیفیت کو غلط رنگ دے کر ۔اس کو تربوز سے منسوب کر دیتے ہیں۔۔
1. تربوز میں سرخ کرنے اور میٹھا کرنے کیلئے کوئی انجکشن لگانا ابھی تک ثابت نہیں۔۔ افواہیں ہیں۔۔
2. لال تربوز کے چکر میں دکاندار کی گندی چھری سے تربوز میں جراثیم جا کر متلی اور دست کا باعث بن سکتے ہیں۔
3.تربوز میں 96 فیصد پانی ہوتا ہے۔ لہٰذا اسکو زیادہ پانی پینے کے بعد اور اسکے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہے۔
4. لوگ اکثر تربوز کھاتے نہیں اور کھانے پر آ جائیں تو بہت زیادہ کھاتے ہیں۔ ایک دفعہ میں۔ یہ درست نہیں۔
4۔ تربوز کو نہ خالی پیٹ کھانا چاہیے اور نہ کھانے کے بعد بہت جلد۔۔ اکثر کھانے کے بعد ایک سے ڈیرہ گھنٹے بعد کھانا چاہیے۔۔
5. دودھ ، دہی اور سفید چیز اسکے ساتھ نہیں کھانی چاہیے ۔ یہ سب افسانے ہیں۔ سائنس اسکو درست نہیں سمجھتی۔۔ صرف ہمارے بڑے
بوڑھے ہماری نئی نسل کو تنبیہ کر کر کے انکے دماغ میں اسکا ڈر بٹھا دیتی ہے۔۔
6.دہلی میں لوگ تربوز اور دہی کو مشین میں بلینڈ کر کے اسکا جوس پیتے ہیں۔ اسکو پنک جوس یا گلابی جوس کہتے ہیں۔۔
#نوٹ۔۔۔۔ دہائیوں سے باپ داداؤں اور پھوپھیوں ، ماسیوں کی نصیحتوں اور وارننگ سے آپکے دماغ میں تربوز اور دودھ والی اشیاء کے خلاف ایک مضبوط خیال اپنی جگہ بنا چکا ہے۔
اسکے بعض اوقات کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی آپکی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔ اور متلی اور ہیضے جیسے حالات بن سکتے ہیں۔۔
جیسے۔۔۔
جس دین یا رات آپ بھوتوں ، جنات، چڑیلوں کی گفتگو فرما لیں ۔ اس رات اب ان جگہوں پر انکو محسوس کریں گے ۔ جن پر گزشتہ رات آپ نے محسوس نہیں کیا ہو گا۔
اور ہفتہ بعد بھی آپ محسوس نہیں کریں گے۔
7۔ اوپر کی تمام بحث کے بعد بھی اپنے دل کی سنیں اور اگر آپ دل و دماغ مطمئن نہیں تو علاقہ کی رواج کے مطابق تربوز کے 3 سے 4 گھنٹے بعد تک دودھ والی اشیاء نہ کھائیں۔۔
شکریہ