02/10/2025
🚨 تیار ہوجائیں! طاقتور بارشوں ⚡ کا سسٹم اور پہاڑوں پر برفباری، پاک ویدر اپڈیٹ ❄️🌦️
🛑 آج سے اگلے 5 روز تک ملک کے بالائی علاقوں کے بلند پہاڑوں پر ہلکی سے درمیانی شدت کی ❄️ برف باری جبکہ شمالی علاقہ جات (گلگت، ناران، کاغان، کالام، اسکردو، ہنزہ) میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر وقفے وقفے سے بارشوں 🌧️ کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کے خدشات 🚧 برقرار رہیں گے، لہٰذا مقامی افراد اور سیاح گرم کپڑوں، چھتری ☂️ اور ضروری سامان کے ساتھ محتاط رہیں۔
📍 پنجاب: لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ کے ساتھ ساتھ ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کہیں کہیں ژالہ باری 🌦️ کا امکان۔
📍 خیبرپختونخوا: پشاور، ایبٹ آباد، سوات، کوہاٹ اور مانسہرہ میں بارشیں اور ٹھنڈی ہوائیں ❄️۔
📍 بلوچستان: کوئٹہ اور ژوب سمیت بالائی علاقوں میں بادل اور بارش کے امکانات۔
📍 سندھ: کراچی، اندرون سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود ☁️ گرمی کی شدت برقرار جبکہ جنوبی سندھ میں کہیں کہیں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں۔
⚠️🚙 سفر سے پہلے موسم کی صورتحال ضرور دیکھیں، محفوظ مقامات پر قیام کو ترجیح دیں 🏔️۔