Jamat-e-Islami Distict Umerkot

Jamat-e-Islami Distict Umerkot 𝐉𝐈 𝐊𝐔𝐍𝐑𝐈 𝐌𝐄𝐃𝐈𝐀 𝐂𝐄𝐋𝐋 ⚖️
ɪɴᴄʜᴀɢᴇ | AS Arain
Jamat-e- islami Kunri Distict Umerkot

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ کے صدر عمرفاروق کھوکھر اپنے ساتھیوں افروز احسن نعمان کھوکھر عبدالصمد کے س...
01/07/2026

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ کے صدر عمرفاروق کھوکھر اپنے ساتھیوں افروز احسن نعمان کھوکھر عبدالصمد کے ساتھ ہسپتال پہنچے اس سارے معاملات کا جائزہ لیا اور قانونی کاروائی کے حوالے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔اور اپنی نگرانی میں قانونی تقاضے کو پورا کروا کر میت کو انکے گھر منتقل کردیا گیا۔

عنوان: جماعتِ اسلامی ضلع عمرکوٹ کے تحت ایک روزہ اہم تربیتی نشستالحمدللہ! جماعتِ اسلامی ضلع عمرکوٹ کے زیرِ اہتمام "شہادتِ...
25/06/2026

عنوان: جماعتِ اسلامی ضلع عمرکوٹ کے تحت ایک روزہ اہم تربیتی نشست
الحمدللہ! جماعتِ اسلامی ضلع عمرکوٹ کے زیرِ اہتمام "شہادتِ حق" کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی نشست کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
نشست کی خصوصیت محترم افضال صدیقی صاحب (قیم جماعتِ اسلامی صوبہ سندھ) کی شرکت اور خصوصی گفتگو تھی۔ انہوں نے کارکنان کو دعوتِ دین، معاشرتی اصلاح اور حق کی گواہی دینے کے حوالے سے انتہائی مدلل اور فکری رہنمائی فراہم کی۔
کارکنانِ جماعت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک و قوم کی نظریاتی اور اخلاقی تعمیرِ نو کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کریں گے۔

25/06/2026

_جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ کا قافلہ_ *زیرِ صدارت عمر فاروق اینڈ افروز احسن کھوکھر*

جماعت اسلامی کنری اور جے آئی یوتھ کنری کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
23/05/2026

جماعت اسلامی کنری اور جے آئی یوتھ کنری کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ جمال الدین رکن جماعت اسلامی کنری نے کہا کہ آئے روز پیٹرول، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہو چکا ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ افروز احسن نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کنری جاوید اقبال بھٹی صدر جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ عمر فاروق کھوکھر میڈیا انچارج عبدالصمد آرائیں اور دیگر ذمہ داران کارکنان نے شرکت کی

03/05/2026
پرنٹ میڈیا
03/05/2026

پرنٹ میڈیا

امیر جماعت اسلامی  کی اپیل پر کنری میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوام دشمن پالی...
02/05/2026

امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر کنری میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں خصوصی شرکت سابق صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ آئے روز پیٹرول، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
احتجاجی مظاہرے میں امیر ضلع عمرکوٹ اعجاز ملک، غلام رسول چانڈیو، ممتاز مشکوری، صدر جے آئی یوتھ عمر فاروق، امیر جماعت اسلامی کنری جاوید بھٹی، جمال دین رند، انفارمیشن سیکرٹری افروز احسن، میڈیا انچارج عبدالصمد آرائیں، جمیل کھوکھر، حافظ عبدالشکور اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

الحمدللہ! 🌙آج عید الفطر کی بابرکت نماز زرینہ مسجد (مرکزی مسجد جماعت اسلامی کنری، ضلع عمرکوٹ) میں ادا کی گئی۔خطبہ نوید اح...
21/03/2026

الحمدللہ! 🌙
آج عید الفطر کی بابرکت نماز زرینہ مسجد (مرکزی مسجد جماعت اسلامی کنری، ضلع عمرکوٹ) میں ادا کی گئی۔
خطبہ نوید احمد منصوری نے دیا۔
اس موقع پر صدر زرینہ مسجد محمد جمیل کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع عمرکوٹ فیروز احسن اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
عید مبارک! 🤲

Address

Kunri

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat-e-Islami Distict Umerkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share