Pathan Abdul Khaliq Official

Pathan Abdul Khaliq Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pathan Abdul Khaliq Official, Kurram Post.

Chairman,Millat Sahara Foundation
Promoting peace, harmony, and social cohesion.Supporting orphans,Thalassemia Blood Bank services, drug rehabilitation, and awareness and prevention of Ichthyosis and Epidermolysis Bullosa (EB) in Pakistan and Afghanistan.

ساحل حیدر اور سہراب حیدر  میرے پیارے بھتیجے ہیں۔ جب بھی انہیں دیکھتا ہوں تو دل میں اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔بھتیجے ...
03/06/2026

ساحل حیدر اور سہراب حیدر میرے پیارے بھتیجے ہیں۔ جب بھی انہیں دیکھتا ہوں تو دل میں اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔
بھتیجے گھر اور خاندان کے ستون ہوتے ہیں۔۔
والدین اگر گھر کی چھت ہیں اور بھائی دیوار، تو بھتیجے گھر کے ستون ہوتے ہیں۔
یہ خاندان اور گھر کا اصل سرمایہ ہیں۔ جن پر آنے والے کل کی امیدیں قائم ہوتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اور سب کی قسمت و نصیب کو عافیت والا بنائے۔ آمین
اللہ تعالیٰ ساحل اور سہراب سمیت ہمارے تمام بچوں کی قسمتوں میں خیر، برکت، عزت، کامیابی اور عافیت لکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

09/05/2026
09/05/2026
27/04/2026

پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک میں حکومت اور مختلف ادارے کئی بیماریوں کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہے ہیں .جیسے پولیو ویکسین، حفاظتی ٹیکہ جات، اور ملیریا کنٹرول پروگرام۔ یہ سب قابلِ تعریف اور ضروری کوششیں ہیں.
لیکن ہمارے معاشرے میں کچھ ایسی موروثی بیماریاں بھی موجود ہیں جن پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے، جیسے ایکھتیوسس (Ichthyosis)، Epidermolysis، تھیلیسیمیا (Thalassemia) اور دیگر جینیاتی امراض۔ یہ بیماریاں صرف وقتی تکلیف نہیں دیتیں بلکہ متاثرہ بچوں اور افراد کو ہر لمحہ جسمانی درد، ذہنی دباؤ اور معاشرتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان بیماریوں کے ساتھ جینا ایک مسلسل جدوجہد ہے- اور بدقسمتی سے آگاہی کی کمی اس تکلیف کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

ملت سہارا فاؤنڈیشن اس خاموش درد کو آواز دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے پسماندہ علاقوں میں:
✔️ موروثی بیماریوں کے بارے میں آگاہی بڑھائی جائے
✔️ متاثرہ خاندانوں کو رہنمائی اور سہولت فراہم کی جائے
✔️ معاشرے میں قبولیت، ہمدردی اور تعاون کا جذبہ فروغ دیا جائے

ہم تمام دوستوں، ماہرینِ صحت، سماجی کارکنان، اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشن کا حصہ بنیں۔ اگر آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی مشورہ، تجربہ یا تعاون کی پیشکش ہے تو ضرور ہم سے رابطہ کریں۔
📧 [email protected]
📧 [email protected]
📱 WhatsApp: 0302 8867457

In countries like and , governments and organizations are actively working on many major health issues such as polio vaccination, immunization programs, and malaria control. These are important and commendable efforts.

However, there are several genetic and inherited diseases that remain largely neglected in our societies, such as , , , and others. These conditions are not temporary illnesses—they affect individuals every single day of their lives, causing constant physical pain, emotional stress, and social challenges.

Living with such conditions is a lifelong struggle, and unfortunately, the lack of awareness often makes things even more difficult for patients and their families.

Millat Sahara Foundation is committed to raising awareness and supporting affected communities. We aim to work in underserved areas of Pakistan and Afghanistan to:
✔️ Increase awareness about genetic diseases
✔️ Provide guidance and support to affected families
✔️ Promote acceptance, dignity, and compassion in society

We invite healthcare professionals, social workers, organizations, and compassionate individuals to join us in this mission. If you have any suggestions, experience, or would like to collaborate, please reach out to us.

Together, let’s give attention to the diseases that are often overlooked because every life matters.



European Network for Ichthyosis

Debra International
📧 [email protected]
📧 [email protected]
📞 0092 302 8867457

آئیں مل کر ان نظر انداز بیماریوں کو بھی اہمیت دیں کیونکہ ہر زندگی قیمتی ہے۔

ایک فیصلے کی دوری ،،،خوشحالی یا معذوری​"کاش... ہمیں پہلے معلوم ہوتا۔۔ یہ وہ جملہ ہے جو پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں و...
08/04/2026

ایک فیصلے کی دوری ،،،خوشحالی یا معذوری

​"کاش... ہمیں پہلے معلوم ہوتا۔۔ یہ وہ جملہ ہے جو پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں والدین اپنی اولاد کی تکلیف دیکھ کر روز دہراتے ہیں۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں اس باپ کی بے بسی کا، جو اپنی اولاد کو تکلیف میں تڑپتا تو دیکھتا ہے پر اس کے زخموں کو بھر نہیں سکتا؟ یا اس ماں کی تڑپ، جو رات بھر جاگ کر اپنے بچے کی خارش اور درد کو سہلانے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔۔۔۔؟
​ہمارے معاشرے میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے موروثی بیماریاں نسلوں کو نگل رہی ہیں۔

موروثی بیماریاں کیا ہیں..؟
​یہ وہ تکلیف دہ بیماریاں ہیں جو والدین کے ذریعے بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، جن میں سرِفہرست یہ ہیں:
​تھیلیسمیا ( ): جس میں بچہ عمر بھر دوسروں کے خون کا محتاج ہو جاتا ہے۔​
ایکھتیوسس ( ): جس میں جلد مچھلی کے چھلکوں کی طرح سخت اور تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔​ایپڈرمولائسس بولوسا (EB) Bullosa: جسے 'بٹر فلائی سکن' بھی کہتے ہیں؛ جہاں ذرا سی خراش بچے کے جسم پر گہرے زخم ڈال دیتی ہے۔
​یہ صرف بیماریاں نہیں، ایک پورے خاندان کی خوشیوں کی قید ہے۔ ایک بچہ جب تکلیف سے گزرتا ہے، تو صرف وہ نہیں، اس کا پورا خاندان ذیت کا شکار ہوتا ہے۔

​حل کیا ہے؟ صرف ایک چھوٹا سا قدم۔۔۔

​ہم تقدیر کو نہیں بدل سکتے، لیکن احتیاط کا راستہ تو اختیار کر سکتے ہیں۔ اسلام اور انسانیت ہمیں عقل اور تدبیر کا درس دیتے ہیں۔
​خاندان میں شادی سے پہلے ٹیسٹ: اپنے قریبی رشتہ داروں میں شادی کرنے سے پہلے میاں بیوی کا میڈیکل ٹیسٹ (Screening) لازمی کروائیں۔

​آگاہی پھیلائیں: موروثی بیماریوں کے بارے میں خود بھی جانیں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔

​یاد رکھیں: آپ کا ایک ٹیسٹ آپ کی آنے والی نسل کو عمر بھر کی معذوری اور درد سے بچا سکتا ہے۔

​ملت سہارا فاؤنڈیشن
انسانیت کی خدمت، شعور کی بیداری
آئیے مل کر ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

One Decision Away: Prosperity or Disability?
"If only... we had known sooner!" This is the heartbreaking sentence echoed daily by thousands of parents across Pakistan and Afghanistan as they witness their children’s suffering. Can you imagine the helplessness of a father who watches his child writhe in pain but cannot heal their wounds? Or the agony of a mother who stays awake all night, desperately trying to soothe her child’s itching and cries?
Due to a lack of awareness in our society, hereditary diseases are swallowing entire generations.
What are Hereditary Diseases?
These are painful conditions transmitted from parents to children. The most prominent among them are:
Thalassemia: Where a child becomes dependent on blood donations for their entire life.
Ichthyosis: Where the skin becomes as hard and painful as fish scales.
Epidermolysis Bullosa (EB): Often called 'Butterfly Skin'; a condition where even a slight touch or scratch causes deep, agonizing wounds.
These are not just diseases; they are a prison for a family's happiness. When a child suffers, the entire family undergoes immense physical and mental trauma.
The Solution? Just One Small Step!
We cannot change destiny, but we can choose the path of precaution. Islam and teach us to use wisdom and take preventive measures.
Pre-Marriage Screening: Before marrying within the family or close relatives, it is essential for the couple to undergo medical screening tests.
Spread Awareness: Educate yourself and others about the risks of diseases.
Remember: Your one test can save your future generations from a lifetime of disability and pain.
(MSF)
Serving Humanity, Awakening Awareness
Let us build a healthy and prosperous society together.


شدید خارش کی وجہ سے بعض بچے اپنی ہاتھوں کی انگلیاں زخمی یا ختم کر بیٹھتے ہیں اور کبھی کبھار اپنی آنکھوں کی بینائی بھی ضا...
02/04/2026

شدید خارش کی وجہ سے بعض بچے اپنی ہاتھوں کی انگلیاں زخمی یا ختم کر بیٹھتے ہیں اور کبھی کبھار اپنی آنکھوں کی بینائی بھی ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ والدین کی روک تھام اور دیکھ بھال کے باوجود یہ حالات اکثر بے بسی کا نتیجہ بنتے ہیں، کیونکہ نہ تو ان کے لیے مناسب علاج کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی مؤثر روک تھام کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مناسب علاج، آگاہی اور مدد کی کتنی اشد ضرورت ہے۔
افغانستان اور پاکستان جیسے معاشروں میں اکثر لوگ موروثی یا خاندانی بیماریوں کے بارے میں بنیادی آگاہی سے محروم ہیں۔ سادہ الفاظ میں، یہ وہ بیماریاں ہیں جو ماں باپ سے بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ائیکتھیوسس (Ichthyosis) اور تھیلیسیمیا (Thalassemia) کیوں ہوتی ہیں، ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے، اور متاثرہ بچوں کی تکلیف کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔
بدقسمتی سے، ان بیماریوں کے حوالے سے نہ سرکاری سطح پر اور نہ ہی عام سماجی سطح پر کوئی مؤثر آگاہی مہم موجود ہے۔
ملت سہارا فاؤنڈیشن گزشتہ دو سال سے مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ اس اہم مسئلے پر ایک مضبوط پلیٹ فارم بنایا جائے، تاکہ:
عوام میں آسان اور واضح آگاہی دی جا سکے
بروقت تشخیص اور روک تھام ممکن ہو
متاثرہ بچوں کی تکلیف میں کمی لائی جا سکے
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اس نیک مشن کا حصہ بنیں۔
آپ کی رائے، رہنمائی اور تعاون ہمارے معاشرے میں بڑی اور مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
آئیں، مل کر ائیکتھیوسس اور تھیلیسیمیا جیسے موروثی یا خاندانی بیماریوں کے خلاف آگاہی پھیلائیں اور اپنے معاشرے کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کی طرف لے جائیں۔
📧 ای میل: [email protected]
📱 واٹس ایپ: 00923028867457







31/03/2026

معیاری نسل نقل سے نہیں، محنت سے بنتی ہے۔
خدا کا خوف کریں
مشرہ، آنجمنه،پرائیویٹ سکوله

ملت سہارا فاؤنڈیشنہمارے علاقے کا واحد ادارہ جو تھیلیسیمیا بچوں، ایکسیڈنٹ، ڈیلیوری اور ہر ایمرجنسی میں خون کی فراہمی کی ر...
31/03/2026

ملت سہارا فاؤنڈیشن
ہمارے علاقے کا واحد ادارہ جو تھیلیسیمیا بچوں، ایکسیڈنٹ، ڈیلیوری اور ہر ایمرجنسی میں خون کی فراہمی کی رضاکارانہ خدمات انجام دیتا ہے۔
سال 2025 میں 506 مریضوں کو خون عطیہ کیا۔
ایک قطرہ خون ایک زندگی بچا سکتا ہے۔
معاشرے کی بہتری ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
آئیے، ملت سہارا فاؤنڈیشن کے رضاکار بنیں۔
رابطہ: : 03255563344

Address

Kurram Post

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pathan Abdul Khaliq Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share