Red Chilli

Directions Contact the organization

Red Chilli یوتھیا مار کاؤنٹ
(5)

16/10/2026

کراچی: انمول عرف پنکی پانچ مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم۔۔۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے انمول عرف پنکی کی مزید مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر وہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔۔۔

01/10/2026

بریکنگ نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے!

𝑪𝒐𝒏𝒈𝒓𝒂𝒕𝒖𝒍𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔! 𝑴𝒂𝒍𝒊𝒌 𝑴𝒖𝒏𝒆𝒆𝒓 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍 𝑪𝒉𝒂𝒏𝒂𝒓𝑵𝑨-168 𝑩𝒂𝒉𝒂𝒘𝒂𝒍𝒑𝒖𝒓....
28/09/2026

𝑪𝒐𝒏𝒈𝒓𝒂𝒕𝒖𝒍𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔!
𝑴𝒂𝒍𝒊𝒌 𝑴𝒖𝒏𝒆𝒆𝒓 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍 𝑪𝒉𝒂𝒏𝒂𝒓
𝑵𝑨-168 𝑩𝒂𝒉𝒂𝒘𝒂𝒍𝒑𝒖𝒓....

23/09/2026

پشاور موٹروے (M-1) آج 23 ستمبر 2026 شام سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اعلامیہ

سیالکوٹ کی مردم خیز دھرتی کا ایک اور اعزاز خواجہ محمد آصف تاریخ کے ایک اور اہم موڑ کے چشم دید گواہ....کچھ شخصیات صرف تار...
01/09/2026

سیالکوٹ کی مردم خیز دھرتی کا ایک اور اعزاز خواجہ محمد آصف تاریخ کے ایک اور اہم موڑ کے چشم دید گواہ....

کچھ شخصیات صرف تاریخ کا حصہ نہیں بنتیں، بلکہ تاریخ کے اہم ابواب لکھے جاتے وقت فیصلہ کن میز پر موجود ہوتی ہیں۔ خواجہ محمد آصف کا شمار بھی انہی شخصیات میں ہوتا ہے۔

معرکۂ حق، آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی اور پاکستان کے دفاعی فیصلوں کے اس تاریخی مرحلے میں خواجہ محمد آصف نہ صرف وزیرِ دفاع کی حیثیت سے موجود رہے بلکہ خود اس تاریخی معرکے کے اہم لمحات کے چشم دید گواہ بھی رہے۔ وہ اس لمحے کے بھی عینی شاہد ہیں جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس آپریشن کو ’’بنیانِ مرصوص‘‘ کا نام دیا۔

اور اب تاریخ نے ایک اور صفحہ کھولا ہے۔ 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے, ایسا معاہدہ جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا۔

پھر 31 اگست کو استنبول میں اسی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

خواجہ محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس تاریخی مرحلے پر بھی موجود تھے، جہاں تینوں ممالک نے اس دفاعی تعاون کو مستقل ادارہ جاتی شکل دینے کی جانب اہم قدم اٹھایا۔

اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹریٹ کی سربراہی ابتدائی طور پر پاکستان کے ایک سیکریٹری جنرل کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا۔

یہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز نہیں، سیالکوٹ کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے۔

کیونکہ سیالکوٹ کی مردم خیز دھرتی سے تعلق رکھنے والے خواجہ محمد آصف ایک ایسے وقت میں وزیرِ دفاع ہیں جب پاکستان نے ایک طرف اپنی دفاعی قوت کا عملی مظاہرہ کیا اور دوسری طرف سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر خطے کے ایک نئے دفاعی و تزویراتی ڈھانچے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا۔

معرکۂ حق سے مکہ معاہدے تک خواجہ محمد آصف تاریخ کے دونوں اہم ابواب میں موجود رہے؛ ایک میں پاکستان کے دفاع کے فیصلہ کن لمحوں کے گواہ، اور دوسرے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے تزویراتی کردار کے نمائندہ۔

یہ سیالکوٹ کے لیے بھی اعزاز ہے اور پاکستان کے لیے بھی کہ اس کے اہم ترین دفاعی و تزویراتی فیصلوں کے وقت ایک سیالکوٹی سپوت فیصلہ کن میز پر موجود رہا۔

مکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں تاریخی پیش رفت، پاکستان کو پہلے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سونپ دی گئیاستنبول: مکہ مشترکہ د...
31/08/2026

مکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں تاریخی پیش رفت، پاکستان کو پہلے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سونپ دی گئی

استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تینوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادت کی ایک ہی میز پر موجودگی کو مکہ معاہدے پر عملی پیش رفت اور نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے ادارہ جاتی آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی شریک ہوئے۔ ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ حکان فیدان، وزیر دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچک بایراکتاروغلو نے کی۔

اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو باقاعدہ ادارہ جاتی ڈھانچہ دینے، تینوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون بڑھانے، دفاعی صنعت اور جدید ٹیکنالوجی میں اشتراک، مشترکہ صلاحیتوں کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک نے کشیدگی میں کمی، تحمل، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

سعودی عرب میں مستقل سیکریٹریٹ، پاکستان کو کلیدی ذمہ داری

استنبول اجلاس کا سب سے اہم فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کے مستقل سیکریٹریٹ کا قیام ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر اس کے سیکریٹری جنرل کا منصب پاکستان کو دیا جائے گا۔ پاکستانی سیکریٹری جنرل تین سال کے لیے اس ذمہ داری پر فائز ہوں گے۔

یہ فیصلہ مکہ معاہدے کے عملی ڈھانچے میں پاکستان کے مرکزی کردار کی واضح علامت ہے۔ یعنی معاہدے کے بعد قائم ہونے والے مستقل ادارہ جاتی نظام کی قیادت کا پہلا موقع پاکستان کو دیا گیا ہے، جو دفاعی، سفارتی اور تزویراتی سطح پر اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔

دفاعی تعاون سے ٹیکنالوجی تک

تینوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے، دفاعی پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور مشترکہ تکنیکی منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ مسلح افواج کے درمیان رابطہ، ہم آہنگی اور مشترکہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

Rawalpindi, 31 August, 2026;A ceremony to commemorate 104th anniversary of Turkish Armed Forces Victory Day was held at ...
31/08/2026

Rawalpindi, 31 August, 2026;

A ceremony to commemorate 104th anniversary of Turkish Armed Forces Victory Day was held at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi. Turkish Ambassador to Pakistan İrfan Neziroğlu graced the occasion as Guest of Honour.

The ceremony highlighted the enduring bonds of brotherhood and close bilateral relations between Pakistan and Türkiye, rooted in shared values, mutual respect and a history of unwavering support for each other.

On the occasion, participants paid tribute to the valour and sacrifices of the Turkish Armed Forces and reaffirmed their commitment to further strengthening the longstanding defence and strategic partnership between Pakistan and Türkiye.

The event was attended by military officers and officials of the Embassy of the Republic of Türkiye and other distinguished guests.

The ceremony concluded with warm expressions of goodwill for the people and Armed Forces of the Republic of Türkiye.

Address

180 H Model Town
Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Red Chilli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Red Chilli:

Shortcuts

Share