Ring Road Police Lahore RRP

Ring Road Police Lahore RRP This is unofficial page . Only for sharing useful information for road users. Views are personal

---*رپورٹ* *تاریخ*: 05:05:2026*واقعہ*:  آج -۱ بیٹ میں گشت کے دوران راستے سے ایک پرس ملا جو کسی پک اپ ڈرائیور کا تھا۔  *ت...
05/05/2026

---

*رپورٹ*
*تاریخ*:
05:05:2026

*واقعہ*:
آج -۱ بیٹ میں گشت کے دوران راستے سے ایک پرس ملا جو کسی پک اپ ڈرائیور کا تھا۔

*تفصیل*:
پرس کی تلاشی لینے پر اس میں مالک کا شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات موجود تھیں۔

*کی گئی کاروائی*:
شناختی کارڈ پر درج نمبر کی مدد سے مالک کا رابطہ نمبر معلوم کیا گیا۔ رابطہ کر کے تصدیق کے بعد مالک کو بلایا گیا اور پرس بحفاظت اس کے حوالے کر دیا گیا۔

*نتیجہ*:
مالک نے سامان پورا پا کر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کام سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

ڈیوٹی افسر*: پٹرولنگ آفیسر زین عمر۰۰
*بیٹ*: -۱

---

موٹروے پر سفر کر رہا تھا تو ایک بھائی صاحب نے مجھ سے لفٹ مانگی۔ میں اکیلا جا رہا تھا، اس لیے میں نے انہیں لفٹ دے دی۔ان ک...
03/05/2026

موٹروے پر سفر کر رہا تھا تو ایک بھائی صاحب نے مجھ سے لفٹ مانگی۔ میں اکیلا جا رہا تھا، اس لیے میں نے انہیں لفٹ دے دی۔
ان کا نام خالد ہے اور وہ لاہور رنگ روڈ پر ڈیوٹی کرتے ہیں۔ بہت اچھے انسان ہیں، اور دورانِ سفر انہوں نے بہت خوبصورت باتیں کیں۔
میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ موٹروے پر 100 کی سپیڈ تھوڑی کم ہے؟
خالد بھائی نے کہا: “بھائی، آپ کو سن کر عجیب لگے گا، لیکن میرا مشورہ ہے کہ اس کی سپیڈ 80 ہونی چاہیے۔”
میں حیران ہو گیا۔ میرے ذہن میں تھا کہ وہ کہیں گے کہ موٹروے کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا اگر اس پر بھی جی ٹی روڈ جیسی سپیڈ رکھنی ہے، لیکن وہ تو الٹی بات کر رہے تھے۔
خیر، میں نے وجہ پوچھی تو خالد بھائی نے بتایا:
“بھائی، میں یہ پیٹرول کی بچت کی وجہ سے نہیں کہہ رہا، یہ تو حکومت نے کیا ہے۔ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ اس سے ایکسیڈنٹ کی تعداد میں 70٪ تک کمی آئی ہے۔ گرمی کی وجہ سے ٹائر پھٹ جاتے تھے، اور اگر بس وغیرہ کا حادثہ ہو جائے تو کئی بار پوری بس کے مسافر جاں بحق ہو جاتے تھے۔”
انہوں نے ایک اور بات بتائی، جسے میں نے بعد میں کنفرم بھی کیا:
“ہر سال دہشت گردی یا دیگر وجوہات سے تقریباً 1000 سے 1500 لوگ جان سے جاتے ہیں، جبکہ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 25,000 سے بھی زیادہ ہے، اور اگر زخمیوں کو شامل کریں تو یہ تعداد 1 لاکھ سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔”
میں نے ان سے کہا کہ اگر اجازت ہو تو میں ایک تصویر لے لوں۔ انہوں نے کہا: “بالکل، گاڑی روک کر لے لیں۔”
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس افسر کی سوچ کتنی اعلیٰ ہے۔ نہ کوئی اسے دیکھ رہا تھا، نہ کوئی تعریف کر رہا تھا، پھر بھی وہ نیک نیتی سے اپنا کام کر رہا ہے اور آگاہی پھیلا رہا ہے۔ ان کے الفاظ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں انسانی جان کی کتنی قدر ہے۔
پاکستان میں ایسے ایماندار لوگ بھی ہیں جو 40 ڈگری گرمی میں کھڑے ہو کر ہمارے لیے کام کرتے ہیں، وہ بھی پوری ایمانداری کے ساتھ۔
آپ اس سارے واقع سے مطعلق کیا سوچ رکھتے ہیں؟
copypaste

Free trial period meta verified
29/04/2026

Free trial period meta verified

26/04/2026

21 April Iqbal*مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہ...
21/04/2026

21 April Iqbal*مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔*

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا،
انکی فکری رہنمائی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو ایک مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کی۔

*علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے،
جہاں ان کا مزار بادشاہی مسجد کے قریب واقع ہے۔*

19/04/2026

اگر آپ مسافر ہیں تو احتیاط کریں
ـــــــــــــــــــــ٫٫👇٫٫ـــــــــــــــــــــ

آج میں آپ کو موٹروے سٹے پر ہونے والی واردات کے بارے میں بتاتا ہوں
آج سے چار ماہ پہلے مجھے کام کے سلسلے میں مجھے سکھر سے پشاور جانا پڑا
سکھر سے پشاور کافی سفر ہے
سفر دوران اکثر میرا دل خراب ہوتا ہے۔
جب گاڑی نے سرگودھا کے قریب سٹے کیا تو میں نیچے اتر کر شاپ پر گیا اور وہاں سے ایک ہاف لیٹر سیون اپ مانگی جو اس نے مجھے 90 روپے کی بتائی
میں نے بوتل لینے کے بعد اس کو ایک ہزار روپے کا نوٹ دیا اور اس نے مجھے بقایا پیسے دیے
جب میں نے گنے تو وہ 810 تھے جبکہ میرے بقایہ 910 بنتے تھے
میں نے دوکاندار کو کہا بھائی یہ تو سو روپیہ کم ہے اس نے کہا لاؤ مجھے دکھاؤ
جب میں نے اس کو دیے تو اس نے گن کر مجھ سے معذرت کی اور ساتھ والے لڑکے سے کہا کہ کہ ان کو سو روپے اور دو لڑکے نے دراز سے سو روپے نکال کر اس کو دیا اور اس نے ان پیسوں میں سو روپے ڈال کر مجھے دے دیے
میں نے بھی بغیر گنے والٹ میں ڈال دیئے اور جب پشاور پہنچا تو میں رکشا کرایا اور ھوم سٹی کے اڈہ پہنچ گیا جب میں رکشے والے کو پیسے دینے لگا تو رکشے والے کا ڈھائی سو بنتا تھا میں۔ نے وائلٹ سے وہ پیسے نکالے تو مجھے حیرت کا جھٹکا لگا کہ وہ نو سو دس روپے کی جگہ پانچ سو دس روپے تھے
مجھے اس وقت اپنے آپ پر بڑا غصہ آیا لیکن غلطی میری تھی کیونکہ میں نے پیسے گنے نہیں تھے

ایک مہینے بعد میں پشاور سے سکھر واپس کام پر آرہا تھا
بس کے ڈرائیور نے کہا کہ جس جگہ پر سحری کا ٹائم ہوگا اس جگہ پر ہم بس روک لیں گے
جھنگ سے تقریبا دس کلومیٹر پہلے ڈرائیور نے بس ایک ہوٹل پر روکی۔ میں نے وہاں پر سحری کی اور اس کے بعد ایک شاپ پر پانی کی بوتل لینے چلا گیا
بھائی نے مجھے بوتل 70 روپے کی بتائی اتفاق سے اس وقت بھی میرے پاس ہزار کا نوٹ تھا میں نے اس کو ہزار روپے کا نوٹ دیا اور اس نے مجھے بقا یا پیسے دیے جب میں نے گنے تو وہ 730 روپے تھے
میں نے بھائی کو بتایا کہ اس میں تو دو سو روپیہ کم ہے تو اس نے کہا لاؤ میں گنتا ہوں
جب اس نے یہ الفاظ بولے تو مجھے چار ماہ پہلے والا واقعہ یاد آ گیا بارحال میں نے اس کو پیسے دیے اور اس نے گننے کے بعد مجھ سے معذرت کی اور اسی طرح ساتھ لڑکے سے کہا کہ یار دو سو روپیہ تو دو اس نے دو سو روپے اسے دیا اور اس نے ان پیسوں میں دو سو روپیہ ڈال کر مجھے دے دیے جب میں نے پیسے پکڑے تو مجھے کم لگے اور جب میں گنا لگا وہ 930 کی بجائے پانچ سو تیس روپے تھے
اس دکاندار نے جب دیکھا کہ یہ پیسے گن رہا ہے تو اس نے فٹافٹ چار سو روپیہ میرے پاس پڑے ہوئے ٹافی کے پیکٹ پر رکھ دیئے اور کہا کہ یہ اپنے پیسے پورے کر لے
میرے پاس کھڑا ہوا مسافر یہ سب دیکھ رہا تھا
جب میں شاپ سے گیا تو وہی مسافر میرے پاس آیا اور اس نے مجھے کہا کہ یار آج آپ بچ گئے
میں نے کہا کیوں بھائی کیا ہوا تو اس نے کہا یار میرے ساتھ ایسا دو بار ہو چکا ہے یہ ایسے ہی کرتے ہیں
پہلے مسافر کو پیسے کم دیتے ہیں اور پھر واپس لے کر انہیں کے سامنے پیسے ڈال کر آدھے پیسے غائب کر دیتے ہیں اور ان کی ہاتھ کی صفائی ایسی ہے کہ کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی۔ اور یہ دیتے بھی بقایا میں سو سو پچاس پچاس والے نوٹ ہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو
میں نے کہا میرے ساتھ بھی پہلے ایک مرتبہ ہو چکا ہے اسی لئے میں نے اس بات احتیاط برتی
تو اس مسافر نے مجھے بتایا کہ بھائی پچھلی بار جب ہوا تو میں ان کے ساتھ لڑنے لگا لیکن یہ پوری ٹیم کے ساتھ میرے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے اور الٹا مجھے ہی انہوں نے چور کہہ دیا
اس لئے ان کے ساتھ بحث کرنا بھی فضول ہے کوشش یہ کریں کہ جب بھی پیسے لے یا دے تو کوئی احتیاط کریں
آپ لوگوں کو بتانے کا مقصد یہ تھا کہ جب بھی آپ سفر پر جائے اور جہاں بھی گاڑی سے سٹے کریں موٹر وے پر تو اس بات کا خاص خیال رکھیں۔ یہ تو ایک میں تھا پتا نہیں مجھ جیسے کتنے ہی لوگ ان کا شکار بن جاتے ہیں اور ہزاروں روپے یہ ایسے لوگوں سے لوٹ لیتے ہیں

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو
آمین
Copy #

18/04/2026
السلام علیکم رنگ روڈ کا خوبصورت منظر پٹرولنگ آفیسر اللہ رکھا دولتانہ کی نظر سے بشکریہ اللہ رکھا دولتانہ
16/04/2026

السلام علیکم رنگ روڈ کا خوبصورت منظر پٹرولنگ آفیسر اللہ رکھا دولتانہ کی نظر سے بشکریہ اللہ رکھا دولتانہ

16/04/2026
15/04/2026

*حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ/ایس ایل تھری کے بعد ایس ایل فور کو بنانے کی تیاری*

*محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا*

*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد پہلا بڑا اجلاس*

*صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس*

اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلیو راجہ جہانگیر انور، چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل، ایڈیشنل سیکرٹریز، اسپیشل سیکڑ ٹریز نیسپاک کے نمائندہ اور چیف انجیئرز کی شرکت

صوبائی وزیر کو ایس ایل فور کے مکمل منصوبہ کی جامع بریفنگ

*ملتان روڈ سے ناظر لبانہ (شرق پور) 18 کلو میٹر طویل ایس ایل فور بنے گی ۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات*

*45ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ*

انٹر چینج اور ٹول پلازہ بنے گے ۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

دریائے راوی پر پل بھی بنایا جائے گا۔ ملک صہیب احمد بھرتھ

*اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس ایریا بھی بنے گا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات*

منصوبہ کے لئے لینڈ ایکوا ئر کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

منصوبہ کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ملک صہیب احمد بھرتھ

صوبائی وزیر کی سی اینڈ ڈیبلیو اور لاہور رنگ روڈ کی مینجمنٹ کو تکینکی بنیادوں پر ورکنگ پیپر بنانے کی ہدایت

دریائے راوی پر پل کی تعمیر کے لئے محکمہ انہار سے رپورٹ لی جائے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

صوبائی وزیر کی ایس ایل فور کو بنانے کے لئے فوری طور پر ورکنگ ٹیم بنانے کی ہدایت

ایس ایل تھری کو ایس ایل فور کے ساتھ لنک کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

ایس ایل فور سے گھنٹوں کا فاصلہ منٹوں میں طے ہو گا ۔ملک صہیب احمد بھرتھ

شرق پور اور گردونواح کے علاقوں میں لوگوں کا میعار زندگی بلند ہو گا ، ملک صہیب احمد بھرتھ

شرق پور اور اس کے قریبی علاقوں کے لئے ایک گیم چیلنجر ثابت ہو گا ۔ ملک صہیب احمد بھرتھ

لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

Address

Lahore
54000

Telephone

1103

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ring Road Police Lahore RRP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ring Road Police Lahore RRP:

Share