15/08/2026
Families Are Back in Theatre! | Alhamra Lahore Brings Family Entertainment Back
لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں فیملی تھیٹر کی واپسی نے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔
کلچرل سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومتِ پنجاب کی کاوشوں کے تحت پیش کیا جانے والا کھیل “Friends of 70s” شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں فیملیز، خواتین اور نوجوان الحمرا کا رخ کر رہے ہیں اور معیاری تفریح کے اس تجربے کو سراہ رہے ہیں۔
ہم نے اس کھیل کے فنکاروں اور آڈیئنس سے بات کی اور جانا کہ فیملی تھیٹر کی واپسی ان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے اور وہ وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی اس کاوش کو کیسے دیکھتے ہیں۔
دیکھیے اس خصوصی ویڈیو میں الحمرا کے اسٹیج سے عوام کی آواز