Pakistan Mazdoor Kisan Party - Punjab

Pakistan Mazdoor Kisan Party - Punjab Official page of the Pakistan Mazdoor Kisan Party (Workers and Peasants Party), Punjab Committee.

پریس ریلیز30/8/2026پاکستان مزدور کسان پارٹی  میرپور آزاد کشمیر سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (ماؤاسٹ) کے مرکزی صدر...
30/08/2026

پریس ریلیز
30/8/2026

پاکستان مزدور کسان پارٹی میرپور آزاد کشمیر سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (ماؤاسٹ) کے مرکزی صدر کامریڈ طاہر مجتبیٰ کی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتاری اور 10 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی آوازوں کو دبانے اور اختلافِ رائے کو کچلنے کی ریاستی
روش کا تسلسل قرار دیتی ہے۔

پاکستان مزدور کسان پارٹی سمجھتی ہے کہ ایک شاعر، لکھاری اور سیاسی کارکن کو دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کرنا ریاستی جبر اور قانون کے سیاسی استعمال کی انتہا ہے۔ کامریڈ طاہر مجتبیٰ کا جرم یہ ہے کہ وہ سوال اٹھاتے ہیں، لکھتے ہیں، سوچتے ہیں اور کشمیری عوام کی عوامی جدوجہد میں سرگرم ہیں۔

کامریڈ طاہر مجتبیٰ کی گرفتاری اور ان کے خلاف دائر مقدمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستی مشینری کی ترجیحات عوامی آوازوں اور عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کچلنا شامل ہے۔

لہٰذا پاکستان مزدور کسان پارٹی واضح کرتی ہے کہ اختلافِ رائے دہشت گردی نہیں، سوال اٹھانا جرم نہیں اور سیاسی مزاحمت کوئی دہشت گردی نہیں۔ ریاست اگر ہر اختلافی آواز کو مقدمات، گرفتاریوں اور ہتھکڑیوں سے خاموش کرنے کی کوشش کرے گی تو اس کے خلاف مزاحمت مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان مزدور کسان پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کامریڈ طاہر مجتبیٰ کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کیا جائے اور سیاسی کارکنوں، طلبہ اور لکھاریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

~پاکستان مزدور کسان پارٹی




30/08/2026

میرپور آزاد کشمیر سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (ماواسٹ)کے مرکزی صدر، شاعر، صاحب مطالعہ لکھاری اور نظریاتی طلبہ سیاست کے سرگرم کارکن کامریڈ طاہر مجتبیٰ کی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتاری اور آج انہیں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جانے کی خبر انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے
پاکستان مزدور کسان پارٹی کامریڈ طاہر مجتبیٰ کی گرفتاری اور ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمے کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی کارکنوں، طلبہ، لکھاریوں اور نوجوانوں کو اختلاف رائے، سیاسی اظہار اور عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی پاداش میں دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار کرنا دراصل سیاسی اختلاف کو انتظامی اور ریاستی طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جبر کے ذریعے خیالات کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ ایک نظریہ جیل کی سلاخوں سے نہیں مرتا، بلکہ اکثر انہی سلاخوں کے پیچھے سے مزید مضبوط ہو کر باہر آتا ہے۔

آزاد کشمیر سمیت پورے خطے میں طلبہ اور عوام کے بنیادی معاشی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کے بجائے ان مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ ریاست کا کام اختلاف رکھنے والے شہریوں کو دہشت گرد قرار دینا نہیں، بلکہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

پاکستان مزدور کسان پارٹی واضح کرتی ہے کہ ہم ہر قسم کے ریاستی جبر، سیاسی انتقام، آزادی اظہار پر قدغن اور طلبہ و سیاسی کارکنوں کے خلاف جھوٹے یا انتقامی مقدمات کی مخالفت کرتے ہیں۔ کامریڈ طاہر مجتبیٰ کی گرفتاری یہ سوال اٹھاتی ہے کہ کیا اس خطے میں نوجوانوں کو اپنی سیاسی رائے رکھنے، لکھنے، بولنے اور منظم ہونے کا حق حاصل ہے یا نہیں۔

کامریڈ طاہر مجتبیٰ کو فوری رہا کرو!

سیاسی کارکنوں پر جھوٹے اور انتقامی مقدمات بند کرو!

طلبہ کے سیاسی، جمہوری اور اظہار رائے کے حقوق بحال کرو!

ریاستی جبر نامنظور!







ساڈا بلھا — سادّی جدوجہدانقلاب زندہ باد!ساو تے سوانیوں ، محنت کش بھائیو بہنو، کسانوں، مزدوروں طالب علموں ،شاعروں ، فنکار...
27/08/2026

ساڈا بلھا — سادّی جدوجہد

انقلاب زندہ باد!

ساو تے سوانیوں ، محنت کش بھائیو بہنو، کسانوں، مزدوروں طالب علموں ،شاعروں ، فنکارو اتے انقلابی نوجوانو۔ پاکستان مزدور کسان پارٹی قصور تہانوں
بلھے شاہ مزدور کسان میلے وچ شرکت دا سدا دیندی ایہ ۔

ایہ میلہ صرف ایک پروگرام نہیں، بلکہ مزدور، کسان، طلباء اتے محنت کش عوام دی جدوجہد دا اعلان ایہ۔

ساڈا حق ایتھے رکھ!

بروز جمعہ
28 اگست 2026
شام 7 بجے

مقام: ڈیرہ ندیم بارون الرشید، لیانی اڈا، قصور


محنت کش مزدوراں، کساناں، طلباء، طبقاتی
شعور رکھن والے ساتھی، انقلابی تحریکوں دے کارکناں،شاعراں ،فنکاراں ،لکھاریاں اتے بلھے شاہ دے انقلابی نوجوانو
آؤ، اکٹھے ہووئیے اتے اپنے ہوون کا متا پکائیے۔

ساڈا بلھا — سادّی جدوجہد
ساڈا حق ایتھے رکھ

انقلاب زندہ باد

مزدور کسان ایک ہو — ظلم و استحصال ختم ہو
لڑو، جیتو، انقلاب لاؤ

آو بلھے شاہ دے انقلابی ورثے نوں زندہ کرئیے آتے مزدور کسان تحریک نوں مضبوط کرئیے

میاں محمد ممتاز (ایڈووکیٹ)
فون: 0303-7722746
پاکستان مزدور کسان پارٹی قصور

انقلاب زندہ باد
مزدور کسان راج زندہ باد

*کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل* اس اتوار کو ہمارے ساتھ 1975- 1850  تک سوشلزم کی سائنس اور  اس کے ارتقاءکو سمجھنےکے صفر میں...
26/08/2026

*کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل*

اس اتوار کو ہمارے ساتھ 1975- 1850 تک سوشلزم کی سائنس اور اس کے ارتقاءکو سمجھنےکے صفر میں شامل ہوں۔ ہم نا صرف پچھلے 200 سال کی مادی تاریخ کو پڑھیں گے بلکہ سوشلزم کے نظریاتی ارتقاء کو بھی گہرائ سے سمجھیں گے۔ اس طلب میں آزاد خان کا ترجمہ 'انقلاب کی سائنس میں ماؤازم کے اظافے' اور 'مارکسازم لینن ازم ماؤازم کی تاریخ' ہماری راہ نمائ کرینگی۔ آیے اور ہمارے ساتھ انقلاب کی سایئنس کو تاریخی طور پر سمجھیے تاکہ ہم مستقبل کی تاریخ لکھنے کے لیے بہتر تیار ہوں۔

منجانب: پاکستان مزدور کسان پارٹی (لاہور)

————————

‎کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل انقلابی طلبا، مزدوروں، اور کسانوں کے لئے سامراج، گماشتہ سرمایہ داری اور جاگیرداری مخالف انقلابی مارکسی فلسفے اور عمل کے بارے میں عالمی و مقامی بحثوں پر مشتمل ہفتہ وار نشستوں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کا اہم مقصد آج کے لبرل اور این جی او زدہ ترمیم پسند لیفٹ سے ہٹ کر انقلابی روایت پر نظریے اور عمل کو ترویج دینا ہے۔ اسی طرح بے عمل ترقی پسند ادب کے برعکس انقلابی تحریکوں اور طبقات سے جڑے ہوئے ادب، آرٹ اور کلچر کی بحثیں بھی ان ہفتہ وار نشستوں کا موضوع ہیں۔ کامریڈ اسحاق محمد کو جہاں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی بائیں بازو کی سب سے بڑی پارٹی یعنی پاکستان مزدور کسان پارٹی کے بانی رہنماوٴں میں سے تھے وہاں مارکسی فلسفے اور ادب میں ان کے فکری اضافے بھی اپنا مخصوص مقام رکھتے ہیں۔ اسی لئے ہم اس ہفتہ وار نشست کو کامریڈ اسحاق محمد سے منسوب کر رہے ہیں۔

‎لاہور کے تمام مزدور، کسان، طلبا اور ترقی پسند انقلابی ساتھیوں کو شرکت کی دعوت ہے!




*کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل*      اس ریڈنگ میں ہم مختلف طبقات میں کام کرنے سے پیدا ہونے والے تضادات، اور ان سے اکثر اوق...
19/08/2026

*کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل*

اس ریڈنگ میں ہم مختلف طبقات میں کام کرنے سے پیدا ہونے والے تضادات، اور ان سے اکثر اوقات پیدا ہونے والے نظریات, جیسے کہ خالص فوجی نقطۂ نظر، انتہا پسند جمہوریت، اور موضوعیت پسندی وغیرہ کو، اور ان کی درست طریقہ کار سے اصلاح کرنے کہ عمل کو سمجھیں گے۔

منجانب: پاکستان مزدور کسان پارٹی (لاہور)

————————

‎کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل انقلابی طلبا، مزدوروں، اور کسانوں کے لئے سامراج، گماشتہ سرمایہ داری اور جاگیرداری مخالف انقلابی مارکسی فلسفے اور عمل کے بارے میں عالمی و مقامی بحثوں پر مشتمل ہفتہ وار نشستوں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کا اہم مقصد آج کے لبرل اور این جی او زدہ ترمیم پسند لیفٹ سے ہٹ کر انقلابی روایت پر نظریے اور عمل کو ترویج دینا ہے۔ اسی طرح بے عمل ترقی پسند ادب کے برعکس انقلابی تحریکوں اور طبقات سے جڑے ہوئے ادب، آرٹ اور کلچر کی بحثیں بھی ان ہفتہ وار نشستوں کا موضوع ہیں۔ کامریڈ اسحاق محمد کو جہاں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی بائیں بازو کی سب سے بڑی پارٹی یعنی پاکستان مزدور کسان پارٹی کے بانی رہنماوٴں میں سے تھے وہاں مارکسی فلسفے اور ادب میں ان کے فکری اضافے بھی اپنا مخصوص مقام رکھتے ہیں۔ اسی لئے ہم اس ہفتہ وار نشست کو کامریڈ اسحاق محمد سے منسوب کر رہے ہیں۔

‎لاہور کے تمام مزدور، کسان، طلبا اور ترقی پسند انقلابی ساتھیوں کو شرکت کی دعوت ہے!




پریس ریلیز12/08/2026پاکستان مزدور کسان پارٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والی جیئی سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (جساف) کی کارکن او...
13/08/2026

پریس ریلیز
12/08/2026

پاکستان مزدور کسان پارٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والی جیئی سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (جساف) کی کارکن اور طالبہ سویرا لغاری (ایکتا لغاری) کے بہیمانہ قتل اور اس کے بعد ان کے خاندان اور سیاسی ساتھیوں کے خلاف پولیس کی انتقامی کارروائی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

9 اگست کو سویرا لغاری کو فیضان غوری نامی شخص نے ان کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کافی عرصے سے سویرا لغاری کو ہراساں کر رہا تھا اور ان کے مسلسل انکار کے بعد اس نے یہ سفاکانہ قدم اٹھایا۔ سویرا لغاری ایک متحرک سیاسی کارکن تھیں جو عورت دشمن، پدر شاہانہ اور رجعت پسند سماجی رویوں کے خلاف جدوجہد کر رہی تھیں۔
پاکستان مزدور کسان پارٹی سمجھتی ہے کہ عورت کی آزادی کا سوال مظلوم اور محکوم طبقات کی مجموعی آزادی کی جدوجہد سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ عورت کو اپنی مرضی سے جینے، انکار کرنے اور سیاسی و سماجی زندگی میں آزادانہ کردار ادا کرنے کا حق حاصل ہے۔ عورت کے خلاف تشدد اور ہراسگی دراصل اس پدر شاہانہ سماج کا اظہار ہے جس کے خلاف منظم جدوجہد ضروری ہے۔
واقعے کے بعد گذشتہ رات ڈھائی بجے کے قریب میرپور خاص پولیس نے سویرا لغاری کے خاندان اور رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا اور متعدد افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سیاسی احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے انتقامی انداز میں دھمکیاں بھی دیں۔
ایک طرف عورت کو ہراسگی اور تشدد سے تحفظ نہیں دیا جاتا اور دوسری طرف اس کے ساتھ کھڑے سیاسی کارکنوں اور خاندان کو ریاستی طاقت کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان مزدور کسان پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سویرا لغاری کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں، پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیا جائے، زیرِ حراست افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ سویرا لغاری کی جدوجہد کو خوف اور ریاستی جبر کے ذریعے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ عورتوں، محنت کشوں، کسانوں اور تمام مظلوم طبقات کی آزادی اور برابری کی جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان مزدور کسان پارٹی، سندھ
12 اگست 2026

13/08/2026
٭کامریڈ اسحاق محمد ستدی سرکل 29th سیشن٭انقلاب کی ساینس میں ماہ ازم کے اضافے (Part 6/6)  ثقافتی انقلاب میں میکانکی مارکس ...
05/08/2026

٭کامریڈ اسحاق محمد ستدی سرکل 29th سیشن٭
انقلاب کی ساینس میں ماہ ازم کے اضافے
(Part 6/6)
ثقافتی انقلاب میں میکانکی مارکس ازم کی موت اور مارکس ازم۔ لینن ازم کے سیاسی اور نظریاتی ارتقاء کی اگلی سطح

سٹالن کے زیر اثر سوویت یونین کا آفیشل مارکس ازم بہت میکانکی ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر ہر سماجی مظہر کو معیشت اور ٹیکنالوجی کی ترقی تک محدود کرنا اور عوام میں سیاسی اور نظریاتی جدوجہد کو ترک کر کے محض اوپر سے نافذ کرنا مارکس ازم ۔لینن
ازم کو اس کے انقلابی تخلیقی جوہر سے محروم کرنا بن گیا۔ ماؤ نے نظریاتی،سیاسی اور ثقافتی جدوجہد کو اولیت دی اور بتایا کہ انقلاب کے بعد بھی سوشلزم کی معاشی تعمیر کے دوران طبقاتی جدوجہد جاری رہتی ہے جو کہ ثقافتی اور نظریاتی میدان میں عوام میں لڑی جاتی ہے۔ یوں ماؤ معاشی ڈھانچےاور ٹیکنالوجی یعنی پیداواری قوتوں کی ترقی کو سماج کے بالائی ڈھانچے یعنی ثقافت وغیرہ کے ساتھ متحرک اور جدلیاتی طریقے سے جوڑتا ہے جسےہم ثقافتی انقلاب کہتے ہیں۔ ثقافتی انقلاب نے یورپ اور پوری دنیا کو متاثر کیا اور مارکسی ۔ لیننی فلسفے کو ایک نئی نہج پر پہنچا دیا۔ اس لیکچر میں ثقافتی انقلاب کی نوعیت اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
-------

کامریڈ اسحاق محمد سٹڈی سرکل انقلابی طلبا، مزدوروں، اور کسانوں کے لئے سامراج، گماشتہ سرمایہ داری اور جاگیرداری مخالف انقلابی مارکسی فلسفے اور عمل کے بارے میں عالمی و مقامی بحثوں پر مشتمل ہفتہ وار نشستوں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کا اہم مقصد آج کے لبرل اور این جی او زدہ ترمیم پسند لیفٹ سے ہٹ کر انقلابی روایت پر نظریے اور عمل کو ترویج دینا ہے۔ اسی طرح بے عمل ترقی پسند ادب کے برعکس انقلابی تحریکوں اور طبقات سے جڑے ہوئے ادب، آرٹ اور کلچر کی بحثیں بھی ان ہفتہ وار نشستوں کا موضوع ہیں۔ کامریڈ اسحاق محمد کو جہاں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی بائیں بازو کی سب سے بڑی پارٹی یعنی پاکستان مزدور کسان پارٹی کے بانی رہنماوٴں میں سے تھے وہاں مارکسی فلسفے اور ادب میں ان کے فکری اضافے بھی اپنا مخصوص مقام رکھتے ہیں۔ اسی لئے ہم اس ہفتہ وار نشست کو کامریڈ اسحاق محمد سے منسوب کر رہے ہیں۔

‎لاہور کے تمام مزدور، کسان، طلبا اور ترقی پسند انقلابی ساتھیوں کو شرکت کی دعوت ہے




آج 31 جولائی 2026 کو کشمیر میں ڈھائے جانے والے  ریاستی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ...
31/07/2026

آج 31 جولائی 2026 کو کشمیر میں ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن احتجاج کیا جا رہا تھا، جس کے دوران طلبہ، کارکنان، سیاسی کارکنوں، مزدوروں اور سماجی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان مزدور کسان پارٹی لاہور کے جنرل سیکریٹری عمر زمران بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ہم تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑے ہیں۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Mazdoor Kisan Party - Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Mazdoor Kisan Party - Punjab:

Shortcuts

Share