19/09/2023
(خصوصی نمائندہ ارمغان خالد)اج چوک سرور شہید میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سیاسی و سماجی شخصیت کے ساتھ ساتھ سکول اور کالج کے بچے شامل ہیں اس ریلی میں میلاد کمیٹی چوک سرور شہید کی انتظامیہ بھی شامل ہے اس ریلی کا اغاز جامعہ مسجد نور شاہی المعروف سیٹھ اللہ وسایا والی مسجد سے شروع ہوا اور اس ریلی کا اختتام فیضان مدینہ چوک سرور شہید میں ہوگا