Revive The Nature - RTN

Revive The Nature - RTN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Revive The Nature - RTN, Nature Preserve, Lahore.

"Revive The Nature"
In which the help of the people and the people to provide such a platform that everyone can help their lower class & For Nature.This work is difficult for us but not impossible.I hope all our friends will support us in this good deed.

آج بائیک ٹھیک کروانے کیلئے ٹاؤن شپ مارکیٹ ایک دکان پر جانا ہوا، وہاں سامنے ہی ایک چھوٹا سا کاؤنٹر اور اسٹول پڑا تھا جس پ...
27/01/2026

آج بائیک ٹھیک کروانے کیلئے ٹاؤن شپ مارکیٹ ایک دکان پر جانا ہوا، وہاں سامنے ہی ایک چھوٹا سا کاؤنٹر اور اسٹول پڑا تھا جس پر ایک بندہ ڈپلیکیٹ چابیاں بنانے کی سروس دے رہا تھا۔ کیونکہ موسم بہت سرد تھا، دھوپ نہیں تھی اور سردی کے ساتھ شدید ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی کہ ایک معصوم بلی سردی سے شاید ٹھٹھر رہی تھی ناجانے دن بھر کتنے ہی لوگوں سے دُھتکاری گئی ہوگی بیچاری اِدھر تک آ پہنچی۔ اور دیکھنے سے لگ رہا تھا کہ بیٹھنے یا آرام کرنے کی جگہ ڈھونڈ رہی ہے۔ تو وہ اس کاؤنٹر والے کے پاس آ پہنچی، جہاں دن بھر لوگوں نے دھتکارا، وہاں اُسے اپنانے والے ایسے نیک دل انسان بھی موجود ہوتے ہیں۔ کیونکہ کاؤنٹر والا بیٹھا ہوا تھا تو اسٹول اسکے بیٹھنے کی وجہ سے گرم تھا۔ اور اتنے میں اُس کا کلائنٹ آ گیا، وہ اٹھ کر کلائنٹ کو ڈیل کرنے لگ گیا کہ بلی اُس کے اسٹول پر چڑھ گئی اور اسٹول گرم ہونے کی وجہ سے اُسی پر بیٹھ گئی۔ وہ چاہتا تو باقی لوگوں کی طرح اُسے مار یا ڈانٹ کر بھگا بھی سکتا تھا، لیکن اُس نے اپنے اشرف المخلوقات اور نیک دل ہونے کا ثبوت دیا۔ اور نیچے پڑے ہوئے صفائی والے کپڑے کو بلی کے اوپر دے کر اسکے گرد لپیٹ دیا۔ یقین کریں یہ سب میرے آنکھوں دیکھا حال ہے۔ جیسے ہی کپڑا اُس نے بلی کے گرد لپیٹا، وہ فوراً سکون سے بیٹھ گئی اور چند سیکنڈ میں ہی سو گئی اور یہ سب دیکھ کے میرے دل سے بھی اس بندے کیلئے ڈھیر ساری دعائیں نِکلیں۔ اور سوچا کہ کیوں نہ اس منظر کو کیمرے میں قید کر لیا جائے اور آپ سب تک پہنچایا جائے، ہو سکتا ہے اس سے کسی اور انسان کے دل میں بھی جانوروں کے لیے رحم آ جائے، کسی کا دل پسیج جائے۔ اور جہاں جانوروں کو دیکھ کر پتھر اُٹھا کر مارنے والے یا نقصان پہنچانے والے کچھ جاہل انسان ہیں، وہاں ایسے نیک دل انسان بھی اللہ پاک پیدا کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں نا: جہاں فرعون ہوں وہاں اللہ پاک موسیٰؑ بھی بھیج دیتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے چُنے ہوئے بندوں میں شامل کریں اور حضور نبیِ کریم ﷺ کا پکا اور سچا پیروکار بننے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
#محبت #انسانیت #رحم

11/01/2026

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Revive The Nature - RTN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Revive The Nature - RTN:

Share