05/09/2021
آؤ جنت کی سیر کریں
💫جنت میں ہم ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
💫ہمیں کبھی تھکاوٹ یا بوریت نہیں ہوگی۔
💫کبھی اداسی نہیں چھائے گی۔
💫کبھی نیند کی طلب نا ہوگی۔
💫ہم کبھی بیمار نا ہوں گے۔
💫وہاں افلاس و بھوک نا ہوگی۔
💫وہاں گرمی و سردی اعتدال میں ہوگی۔
💫ہمیں کبھی تھوکنا نہیں پڑے گا۔
💫قے نہیں آئے گی۔ پاخانہ نا ہوگا۔
💫ہمارے پسینے سے مشک کی خوشبو آئے گی۔
💫ہمارے لیے ریشمی لباس ہوں گے۔
💫موتیوں کے ہار ہوں گے۔
💫ہیرے سونے چاندی کے زیورات ہوں گے۔
💫وہاں دودھ ، شہد ، شراب کی نہریں ہوں گی۔
💫ہمارا چہرہ وہاں حسین ہوگا۔ 💫جنتیوں کو حضرت یوسف علیہ السلام سا حسن عطا کردیا جائے گا۔
💫ہر جمعہ بازار حسن لگا کرے گا۔ جہاں ہم اپنی مرضی سے چہرہ تبدیل کرلیا کریں گے۔
💫وہاں کوئی تنہا نا ہوگا۔ سب کے جوڑے ہوں گے۔
💫سب کے پاس حور و غلامان ہوں گے۔
💫جو پھل کھانا چاہیں ، بس اٹھائیں اور کھاتے جائیں۔
💫ہمارے لیے سونے چاندی کے برتن ہوں گے۔ جن میں موتی جڑے ہوں گے ۔
💫ہم وہاں ہمیشہ جوان رہیں گے۔
💫وہاں ہم رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ کو روز دیکھا کریں گے۔
💫ہم رسول پاک کی باتیں سنا کریں گے۔
💫جنت میں ہم اللہ کے تمام انبیاء کو دیکھ سکیں گے۔
💫وہاں ہم حضرت ازواج مطہرات سے ملا کریں گے۔
💫وہاں ہم اہل بیت اور اصحاب رسول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کرسکیں گے
💫کوئی درد نا ہوگا، کوئی تکلیف نا ہوگی۔
💫نا دل ٹوٹے گا۔ نا روح بکھرے گی۔
💫نا حادثے ہوں گے، نا اذیتیں ہوں گی۔
💫وہاں تو راحت ہوگی بس راحت ہوگی۔
💫پس پھر شوق رکھنے والوں کو جنت ہی کا شوق رکھنا چاہئیے۔
کہئیے پھر تین مرتبہ:
اللھم الرزقنا جنت الفردوس
اللھم الرزقنا جنت الفردوس
اللھم الرزقنا جنت الفردوس
آمین یا اللہ۔
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
۔۔۔۔۔۔۔۔ إن شاءاللّٰه ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،