20/03/2026
خانہ فرہنگ ایران کا دورہ اور تعزیت
متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے صدر رانا محمد عثمان کی قیادت میں وفد نے خانہ فرہنگ ایران کا دورہ کیا، جس میں جمعیت طلباء اسلام کی نمائندگی محمد عمار کشمیری (صدر ضلع لاہور) نے کی۔
وفد نے ایران میں حالیہ دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے رہنماؤں بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دہشتگردی کے اس بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے واقعات امتِ مسلمہ کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
وفد نے خانہ فرہنگ ایران کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
میڈیا سیل جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور