DIG Ops Lahore Police

DIG Ops Lahore Police This is the Official Facebook Account of Deputy Inspector General of Police Operations Lahore.

03/09/2026

ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری | فراڈ، ہراسگی اور بدمعاشی کلچر کے خلاف فوری ایکشن

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں لاکھوں روپے کے فراڈ، ہراسگی، چوری اور خاندانی تنازعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنے اور متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا: "بدمعاشی کلچر کی ہرگز اجازت نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ شہریوں کو دھمکانے اور دباؤ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔"
#پنجاب #پولیس #لاہور

02/09/2026

دفتر ڈی آئی جی آپریشنز میں دو بار کھلی کچہری | سود خوروں، قبضہ مافیا اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اپنے دفتر میں آج دو بار کھلی کچہری کا انعقاد کر کے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے اور موقع پر قانونی رہنمائی فراہم کی۔ اس دوران سودی لین دین، گروی فراڈ اور شہریوں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو وراثتی تنازعات کو لڑائی جھگڑوں میں تبدیل ہونے سے روکنے اور ہراسگی، گھریلو تشدد اور قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "شہریوں کو تحفظ، فوری انصاف اور قانونی معاونت کی فراہمی لاہور پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ میں ہفتے میں چھ روز دوپہر ایک سے تین بجے تک شہریوں کی شکایات براہِ راست سنتا ہوں۔ تھانوں میں سائلین سے خوش اخلاقی اپنائیں؛ شکایات پر بروقت کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ اوز سختی سے جوابدہ ہوں گے۔"
#لاہور #پنجاب #پولیس

02/09/2026

ڈی آئی جی آپریشنز کا تھانہ ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ | سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے تھانہ ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک، حوالات سمیت کیومیٹک مشین اور دیگر الیکٹرانک آلات کی ورکنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے میں موجود سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے۔

انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانے آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور حوالات میں قید ملزمان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر آلات کو ہر وقت ورکنگ حالت میں رکھنے پر زور دیا، اور دورے کے اختتام پر تھانے کی رائے بُک میں اپنے تاثرات بھی ثبت کیے۔
#پنجاب #پولیس #لاہور

01/09/2026

ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری | 90 سالہ بزرگ خاتون وراثتی حق لینے پہنچ گئیں

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں 90 سالہ بزرگ خاتون کی وراثتی حق کی فریاد پر ایس ایچ او باٹا پور کو فوری قانونی مدد کا حکم دیا گیا۔

دیگر شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 56 لاکھ روپے کے فراڈ، کرایہ دار کی جانب سے مالک مکان پر تشدد، خواتین کو جائیداد سے محروم رکھنے، والدین سے بدسلوکی اور سود خوروں کی دھمکیوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو سخت قانونی کارروائی اور مقدمات درج کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا: "کھلی کچہری میں ہر شہری کی شکایت پوری توجہ سے سنی جا رہی ہے۔ عوام کے مسائل کا میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔"
#پنجاب #پولیس #لاہور

31/08/2026

دفتر ڈی آئی جی آپریشنز میں کھلی کچہری | کرایہ داری، فراڈ کی شکایات پر فوری ایکشن اور اوقات کار کا اعلان

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے کرایہ داری، گروی اور کاروباری فراڈ سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانے اور بروقت داد رسی کے لیے انہوں نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا: "تمام ایس ایچ اوز شام 3 سے 5 بجے تک تھانوں میں موجود رہ کر عوامی مسائل سنیں گے۔ اگر تھانے کی سطح پر داد رسی نہ ہو تو شہری دوپہر 1 سے 3 بجے کے دوران براہِ راست میرے دفتر آ سکتے ہیں۔ ہر شہری کو ہر صورت انصاف فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔"
#لاہور #پنجاب #پولیس

31/08/2026

پولیسنگ کا نیا انداز | ڈی آئی جی آپریشنز کی پہلی آن لائن فیس بک کھلی کچہری میں 10 ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پہلی فیس بک کھلی کچہری میں 10 ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت۔ پیغامات بھیجنے والے شہریوں کو خود کال کر کے مسائل سنے۔ "منشیات اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ ہر اتوار آن لائن کھلی کچہری ہوگی!" 📱🏢
#لاہور #لاہورپولیس

30/08/2026

گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات پر سکیورٹی الرٹ! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مال روڈ، انارکلی اور نولکھا میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ 2475 سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور۔ "لاہور پولیس بلا تفریق شہریوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔" ⛪🛡️

30/08/2026

کسی بھی قسم کی شکایت یا تجویز کے لیے نمبر 0009000-0319 پر کال کریں۔

30/08/2026

دور دراز اضلاع کے شہریوں کی داد رسی اور آن لائن کھلی کچہری کا اہم اعلان | ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں ساہیوال اور وہاڑی سے آئے شہریوں نے بھی اپنے مسائل پیش کیے۔ شہریوں کے اعتماد پر ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ ڈی پی اوز سے رابطہ کر کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ کھلی کچہری میں لڑائی جھگڑے، لین دین، فراڈ اور ہراسگی کی دیگر شکایات پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔

شہریوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا: "ہر اتوار دوپہر 12 بجے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کروں گا تاکہ شہری گھر بیٹھے سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کے ذریعے براہِ راست اپنی شکایات بیان کر سکیں۔ اس کا بنیادی مقصد شہریوں کو سفر اور دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے بچا کر براہِ راست اور فوری داد رسی یقینی بنانا ہے۔"
#پولیس #پنجاب #لاہور

Address

Lower Mall, Urdu Bazar Data Gunj Buksh Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIG Ops Lahore Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DIG Ops Lahore Police:

Shortcuts

Share