23/11/2025
نوجوان ہی عمران خان کی اصل طاقت ہیں، اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تبدیلی کے حقیقی علمبردار ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ نے پورے گلگت بلتستان میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس پر میں سابقہ کابینہ کو دل سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اب جبکہ یوتھ ونگ گلگت بلتستان کی نئی صوبائی تنظیم سازی ہو رہی ہے، ساتھیوں کی مشاورت اور اعتماد کے بعد میں صوبائی صدر کے لیے امیدوار ہوں۔ میری خواہش ہے کہ نئی ٹیم نئے جوش، منظم حکمتِ عملی اور بھرپور عزم کے ساتھ کپتان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے۔
مجھے امید ہے کہ عزت مآب خالد خورشید صاحب نوجوانوں کی توانائی اور کردار کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں دوبارہ یکجا اور فعال ہونے کا موقع دیں گے تاکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا نوجوان دستہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے۔
نوجوان اٹھیں گے تو تبدیلی مزید مضبوط ہو گی۔ انشاءاللہ
ضیاء الرحمن فاروقی
امیدوار برائے صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ گلگت بلتستان