ISF District Kurram-Official

ISF District Kurram-Official Official page of Insaf Students Federation District Kurram. This page is managed by ISF Social Media Team (SMT) District Kurram.

 #کوہاٹآئی ایس ایف کوہاٹ کے سابق صدر کامران اورکزئی کے حجرہ میں آئی ایس ایف کے  بیشتر سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی اہم ب...
01/06/2026

#کوہاٹ
آئی ایس ایف کوہاٹ کے سابق صدر کامران اورکزئی کے حجرہ میں آئی ایس ایف کے بیشتر سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی اہم بیٹھک۔

جس میں آئی ایس ایف ضلعی و ریجنل تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں سابق سابق صدر آئی ایس ایف ضلع کرم ملک عادل محمد، سابق ضلعی صدر فرہاد آفریدی، سینئر رہنما عصمت خٹک، سابق سیکرٹری جنرل ضلع کوہاٹ عاقب شاہ، صدر آئی ایس ایف کوہاٹ یونیورسٹی فضل مجید و دیگر کارکنان شریک تھے۔
شرکاء نے تنظیمی امور پر مفید اور مثبت گفتگو کو سراہتے ہوئے بہترین میزبانی اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سابق ضلعی صدر کامران اورکزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔

خیبر پختونخوا کے نٸے وزراء, مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے۔ایک دفعہ پھر سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔
21/05/2026

خیبر پختونخوا کے نٸے وزراء, مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے۔
ایک دفعہ پھر سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔

عمران خان سے ملاقات کا دن!آج سابق صدر آئی ایس ایف ضلع کرم ملک عادل محمد کا قائد عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی...
19/05/2026

عمران خان سے ملاقات کا دن!

آج سابق صدر آئی ایس ایف ضلع کرم ملک عادل محمد کا قائد عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ تھے، مگر پنجاب پولیس نے جگہ جگہ راستے بند کرکے اڈیالہ روڈ پر روک دیا۔
رکاوٹیں ہمارے حوصلے کم نہیں کر سکتیں، ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔

17/05/2026

خیبرپختونخواہ کابینہ کے نئے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی نے حلف اٹھا لیا جسکا باقاعدہ طور پر گورنر خیبرپختونخواہ نے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی وزراء و ارکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اعلی سرکاری عہدیداوں نے شرکت کی۔

🇧🇫

‏خیبر پختونخواہ کابینہ میں توسیع،تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔6 نئے وزراء!! ...
16/05/2026

‏خیبر پختونخواہ کابینہ میں توسیع،
تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔

6 نئے وزراء!!
نذیر احمد عباسی
شکیل احمد
محمد عدنان قادری
محمد عارف احمدزئی
طارق محمود آریانی
شفیع اللہ جان (موجودہ معاون اطلاعات)

4 نئے مشیر!!
پیر مصور خان
لیاقت علی خان
ہمایوں خان اور
میاں محمد عمر

8 نئے معاونین خصوصی!!
طارق سعید
محمد عثمان
طفیل انجم
افتخار اللہ جان
سمیع اللہ خان
ملک عدیل اقبال
محمد خورشید
محمد اسرار
🇧🇫

نصرٌ من اللہِ و فتحٌ قریبپاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے لیے ٹکٹوں کا باضابطہ اعلانانشاءاللہ عوامی طاقت،...
12/05/2026

نصرٌ من اللہِ و فتحٌ قریب

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے لیے ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان

انشاءاللہ عوامی طاقت، نظریاتی جدوجہد اور چیئرمین عمران خان کے ویژن کے ساتھ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

گلگت بلتستان کے باشعور عوام 7 جون کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی تبدیلی کا انتخاب کریں گے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف افریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی نے تمام تنظیمی عہدیداران ا...
08/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف افریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس ایف خیبر پختونخوا 9 مئی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائے گی۔

تمام کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کریں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طلباء کے سامنے 9 مئی کے اصل حقائق اور مقدمے کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔

آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم کا صوبائی صدر آئی ایس ایف مشرف آفریدی، صوبائی جنرل سیکرٹری آظہر غزنوی اور سابقہ ضلعی صد...
04/05/2026

آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم کا صوبائی صدر آئی ایس ایف مشرف آفریدی، صوبائی جنرل سیکرٹری آظہر غزنوی اور سابقہ ضلعی صدر آئی ایس یف ضلع کرم ملک عادل محمد کی ہدایت پر قبائلی آضلاع میں ڈرون حملوں، فوجی جاری آپریشن اور ضلع کرم سمیت پختونخواہ میں جوری بدآمنی کیخلاف پریس کلب صدہ میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاج میں آئی ایس ایف ضلع کرم کے سینئر ورکرز شریک ہوئے۔
احتجاج میں ورکرز نے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں اور بدآمنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری بندش کا مطالبہ کیا۔ شکریہ
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔

قائد عمران خان کی دلیر سپاہیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک  اور سینئر صوبائی وزیر مینا خ...
01/05/2026

قائد عمران خان کی دلیر سپاہیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے ساتھ ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ جن پر قائد عمران خان کا مکمل اعتماد و اعتبار ہے اور جو طلبہ سیاست کے ابتدائی دنوں سے لے کر آج تک عمران خان کی تحریک کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے سیاسی انتقام، گرفتاریوں اور سخت ترین حالات میں بھی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہم ان کی تاریخی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک قائد عمران خان کے ہدایات پر سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ورکرز کے موبائلازیشن میں مصروف ہیں، کبھی بلوچستان تو کبھی پنجاب، سندھ، تو کبھی کشمیر مسلسل سرگرمیاں کر رہے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد ہم بھرپور تیاری اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ وزیراعلی سہیل آفریدی کے قیادت میں میدان میں اترے گے۔

لیکن ہم پوائنٹ سکورنگ اور سازشوں میں مصروف عناصر کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا ہر سازش کو بے نقاب کرے گی، ہر پلان کو ناکام بنائے گی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے شاہینوں وزیراعلی سہیل آفریدی، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم یا اندرونی ٹوٹ پھوٹ برداشت نہیں
کرے گی۔
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔

Address

Adiala Road
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF District Kurram-Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ISF District Kurram-Official:

Share