Punjab Prisons

Punjab Prisons This is Authorized Punjab Prisons Official Page

14/08/2026

Government of Pakistan Govt of Punjab

14/08/2026
- انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کی گجرات جیل میں سیلابی ایمرجنسی کی ذاتی نگرانی- شدید بارشوں کے باوجود ...
28/07/2026

- انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کی گجرات جیل میں سیلابی ایمرجنسی کی ذاتی نگرانی
- شدید بارشوں کے باوجود تمام قیدی محفوظ، ریسکیو اور ریلیف آپریشن کامیابی سے مکمل
- 367 حساس قیدی سخت سکیورٹی میں حافظ آباد اور جہلم جیل منتقل
- تقریباً 1,500 زیرِ سماعت قیدی محفوظ نئی جیل کمپلیکس منتقل
- واسا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پانی کے اخراج کا آپریشن تیزی سے جاری
- آئی جی پنجاب پرزنز: بروقت اقدامات اور مؤثر ٹیم ورک سے سیلابی ایمرجنسی پر قابو پا لیا گیا
- پنجاب پرزنز ڈیپارٹمنٹ مون سون کے دوران صوبے بھر کی جیلوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے

پریس ریلیزانسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا جامع دورہ، مون سون کے دوران سکیورٹی، ف...
28/07/2026

پریس ریلیز

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا جامع دورہ، مون سون کے دوران سکیورٹی، فلڈ پریپیئرڈنس، قیدیوں کی فلاح اور اصلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ

06/07/2026

*

*سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نئے آئی جی جیل سالک جلال کو عہدے کے رینک لگا دیے*

*محکمہ داخلہ پنجاب میں آئی جی جیل خانہ جات کے اعزاز میں رینک لگانے کی پروقار تقریب*

نئے آئی جی جیل خانہ جات سالک جلال کو عہدے کے رینک لگا دیے گئے

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے آئی جی پریزن سالک جلال کو رینک پہنائے

سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ دونوں سپیشل سیکرٹری زینب خان اور فیصل فرید نے عہدے کے رینک لگائے

نئے آئی جی جیل خانہ جات سالک جلال نے باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نئے آئی جی جیل خانہ جات کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

*سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا اظہارِ خیال*

آئی جی جیل خانہ جات سالک جلال کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب

پنجاب کی جیلوں میں 70 ہزار اسیران کی اصلاح اور تربیت آپکی زمہ داری ہے، سیکرٹری داخلہ

وزیراعلی پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے کو بھرپور محنت سے عملی جامہ پہنائیں، سیکرٹری داخلہ

پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کو عالمی معیار کا تربیتی ادارہ بنا رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ

اسیران کی عزت نفس ہرگز مجروح نہ ہو اور جیل ڈسپلن قوانین پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، سیکرٹری داخلہ

ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والوں سے کوئی نرمی نہ برتی جائے اور بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائے، سیکرٹری داخلہ

*آئی جی جیل خانہ جات سالک جلال کا اظہارِ خیال*

اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے بہترین فورسں کا سربراہ بنایا، آئی جی پریزن سالک جلال

نئے عزم کیساتھ پنجاب جیل ریفارمز کا سلسلہ جاری رہے گا، آئی جی پریزن سالک جلال

32 سالہ سروس میں سیکھے گئے اسباق کو اصلاحات کیلئے موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا، آئی جی پریزن پنجاب

اس عزم سے کام کریں گے کہ ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہو گا، آئی جی پریزن پنجاب

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی پریزن نوید رؤف، ڈی آئی جی پریزن محسن رفیق اور متعلقہ حکام کی
Government of Pakistan Multan Region Jails UrduPoint.com

26/06/2026

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا مانیٹرنگ سسٹم کا دورہ
Government of Pakistan UrduPoint.com Multan Region Jails

*آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا علی الصبح اچانک دورہ، سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا تف...
22/06/2026

*آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا علی الصبح اچانک دورہ، سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ*

*ڈیوٹی میں غفلت پر دو اہلکاران معطل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز*

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، میاں سالک جلال نےعلی الصبح ڈسٹرکٹ جیل قصور کا اچانک دورہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور صدر دفتر کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات،نظم و ضبط، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، قیدیوں بارکس، لاک آؤٹ سسٹم، کچن، سی ایم پرزن ویلفیئر اسٹور، تعلیمی و فنی تربیتی پروگرامز و دیگر انتظامی امور کو چیک کیا ہے ۔ مجموعی سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش پائے گئے اور مزید بہتری کیلئے ڈیوٹی اہلکاران کی سہولت کیلئے واچ ٹاورز پر پنکھوں کی تنصیب، مین وال کے ساتھ خاردار تار کا ازسرنو جائزہ لینے اور جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کے حوالے سے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری کی گئیں۔

قیدی بارکس کے دورے کے دوران لاک آؤٹ سسٹم اور گنتی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد میں کوتاہیوں کو دور کرنے، کچن کی صفائی اور کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے، انتظار گاہ مین مزید پنکھوں کی تنصیب اور تربیتی کورسز کو بارکس کی بجائے ٹریننگ سنٹر منتقل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب دو اہلکاران کو معطل جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا کہنا ہے کہ جیلوں کی سیکیورٹی، نظم و ضبط، قیدیوں کی فلاح و بہبود، اصلاح اور تربیت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت، سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور حوالے سے حکومت پنجاب اور صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ جیلوں میں محفوظ، منظم اور اصلاحی ماحول کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
Government of Pakistan UrduPoint.com

*آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا پہلا اچانک دورہ**سیکیورٹی و انتظامی امور میں غفلت برتن...
18/06/2026

*آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا پہلا اچانک دورہ*

*سیکیورٹی و انتظامی امور میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل و دیگر عملہ معطل*

*ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل سے وظاحت طلب*

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا پہلا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جیل کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی، ملاقاتی نظام، جیل ہسپتال، کچن، گودام، چیف منسٹر لٹریسی پروگرام، چیف منسٹر پرزنر ویلفیئر اسٹور، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز، بیرکس اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ملاقاتی نظام، ویٹنگ شیڈ، انٹرویو شیڈ اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات مجموعی طور پر تسلی بخش پائی گئیں۔ قیدیوں اور ان کے لواحقین نے بھی ملاقات کے نظام اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تاہم دورے کے دوران بعض اہم سیکیورٹی اور انتظامی خامیاں سامنے آئیں۔ بیرونی گیٹ پر سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی، لاک اپ اور لاک آؤٹ کے دوران مقررہ ایس او پیز کے مطابق قیدیوں کی گنتی نہ ہونا، قیدیوں کی نقل و حرکت پر غیر مؤثر نگرانی، تلاشی کے نظام میں غفلت، موبائل جیمنگ سسٹم کے متعدد یونٹس کا غیر فعال ہونا، مالی و انتظامی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں اور دیگر انتظامی کمزوریاں نوٹ کی گئیں۔ دورانِ معائنہ ایک قیدی کے قبضے سے 300 روپے نقد رقم بھی برآمد ہوئی، جس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا۔

سنگین غفلت اور قواعد کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (انچارج سنٹرل ٹاور)، متعلقہ بیرک کے ذمہ دار عملے اور تلاشی پر مامور وارڈر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے واضح کیا کہ جیلوں میں سیکیورٹی، نظم و ضبط اور مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کسی صورت قابلِ سمجھوتہ نہیں۔ قیدیوں، عملے اور ادارے کی حفاظت محکمہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ غفلت، لاپرواہی یا قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی انتظامات، قیدیوں کی گنتی، تلاشی کے نظام، مالی نظم و نسق اور اصلاحی پروگراموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام جیلوں میں مقررہ ایس او پیز پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Government of Pakistan UrduPoint.com

18/06/2026

*ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ملاقاتیوں کی سہولت کے لیے برقی شٹل سروس کا افتتاح
Government of Pakistan

Address

Shadman-1 Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Prisons posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share