Aftab Chuhan

Directions Website

Aftab Chuhan اِیَّاکَنَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُ

06/09/2026

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔۔لاہور پولیس کے حوالے۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023ء کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں ملوث ہیں اور وہ 9 مئی 2023ء سے اشتہاری تھے۔

01/09/2026

🚨عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے اور جیل قوانین کے مطابق عمران خان کی فیملی سے ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے، انہیں روزانہ اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات پر عمل یقینی بنانے اور دونوں کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں ہدایات کے ساتھ نمٹا دیں۔

01/09/2026

فائینلی کوئی اچھی خبر ۔۔۔ اسلام آباد ہائی کوڑٹ کا فیصلہ:

عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کریں
جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں
سپرنٹنڈنٹ یقینی بنائیں کہ بشری بی بی کو بھی قید تنہائی میں نہ رکھیں
جیل حکام کو بشری بی بی سے عمران خان سے ملاقات کی ہدایت
جیل قوانین کے مطابق عمران خان کی فیملی سے ملاقات کروائی جائے
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں

حویلی لکھا کے صحت کے نظام پر ایک اور بڑا سوالیہ نشان!ملک طاہر صاحب کی ابھی ایک پوسٹ نظر سے گزری جس میں بتایا گیا کہ حویل...
31/08/2026

حویلی لکھا کے صحت کے نظام پر ایک اور بڑا سوالیہ نشان!

ملک طاہر صاحب کی ابھی ایک پوسٹ نظر سے گزری جس میں بتایا گیا کہ حویلی لکھا میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والی دو خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے THQ ہسپتال حویلی لکھا سے DHQ ہسپتال اوکاڑہ ریفر کر دیا گیا۔

یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ اسی ماہ بھی ایک حادثے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اوکاڑہ ریفر کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ ایک آدھ مرتبہ ایسا ہو تو شاید اسے کسی مجبوری یا ہنگامی صورتحال کا نام دیا جا سکتا ہے، لیکن جب بار بار یہی صورتحال سامنے آئے تو پھر سوال ضرور اٹھتا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلی لکھا میں پوسٹ مارٹم کی سہولت آخر کیوں موجود نہیں؟

یہ بات صرف پوسٹ مارٹم تک محدود نہیں۔ جو سہولیات پہلے اس ہسپتال میں موجود تھیں، وہ بھی رفتہ رفتہ ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

چلیں، ہیلتھ کے بنیادی مراکز اور دیگر چھوٹے اداروں کو ایک طرف رکھتے ہیں، لیکن کم از کم ہمارے THQ ہسپتال کی صورتحال تو دیکھی جائے۔ اگر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہوں تو عام آدمی کہاں جائے؟

ہماری تمام متعلقہ اداروں سے خدارا گزارش ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، حویلی لکھا کے عوام کو ان کا حق دیں اور ہسپتال کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔

حکومتِ وقت سے بھی ہماری یہی درخواست ہے کہ عوام کو صرف وعدے نہیں، عملی طور پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کریں۔ عوام کی خدمت کریں، مسائل حل کریں اور ایسا کام کریں کہ عوام کو دوبارہ آپ کو خدمت کا موقع دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ ہو۔

حویلی لکھا کے عوام بھی اسی ملک کے شہری ہیں، انہیں بھی معیاری اور بنیادی صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں۔

25/08/2026

بڑی خبر
نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

25/08/2026

آخر کار توہین عدالت درخواست کو نمبر آلاٹ کر دیا گیا ہے، اب جلد سے جلد سماعت مقرر کروانے کی کوشش ہے انتظار حسین پنجوتا

25/08/2026

رجسٹرار سُپریم کورٹ کو میں نے فون کیا تھا، وہ فیسلیٹیشن سنٹر آئے، مجھ سے ملے، اُنہوں نے بتایا کہ آفس نے توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض لگایا ہے، اعتراض یہ ہے کہ توہین کے مرتکب افراد کو الزامات کی لسٹ نہیں بھیجی گئی، ہم توہین عدالت درخواست آج ہی دوبارہ دائر کرینگے، بیرسٹر گوہر

24/08/2026

🚨🚨سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس شاہد وحید دو روکنی بینچ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کریں گے ۔

22/08/2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، راولپنڈی میں فوج کی 3 کمپنیاں تعینات ہونگی، نوٹیفیکیشن

22/08/2026

وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ ، چیف کمشنر اسلام آباد ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی جیل خانہ جات اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ڈاکٹر عظمی خان نے عمران خان کو شفا منتقل کرنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Address

Street # 2
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab Chuhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share