Peoples Lawyers Forum Central Punjab

Peoples Lawyers Forum Central Punjab "Welcome to the official page of People's Lawyers Forum. Advocating Bhuttoism, PPP's ideology, rule of law, democracy & social justice.

Supporting lawyers, upholding rights & fostering a just society. Stay connected! 🇵🇰🚩 "

21/07/2026

طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
جب عوام بیدار ہو جائیں تو کوئی طاقت ان کے فیصلے کو نہیں روک سکتی۔
عوام کی آواز ہی جمہوریت کی اصل طاقت، ریاست کی بنیاد اور مستقبل کی ضمانت ہے۔
طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں۔

#جمہوریت

پریس ریلیزلاہور ( 18جولائی 2026)پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب نے شہید شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں ب...
18/07/2026

پریس ریلیز
لاہور ( 18جولائی 2026)
پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب نے شہید شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو کی قربانی پاکستان میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کا ایک روشن باب ہے، جسے تاریخ ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔
شہید شاہنواز بھٹو 21 نومبر 1958 کو قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ بھٹو خاندان کے سب سے چھوٹے فرزند اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے چھوٹے بھائی تھے۔
شہید شاہنواز بھٹو نے ابتدائی تعلیم پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں، ایچی سن کالج لاہور اور راولپنڈی امریکن اسکول (موجودہ انٹرنیشنل اسکول آف اسلام آباد) سے حاصل کی، جبکہ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک گئے۔ وہ ایک ذہین، باصلاحیت اور اپنے والد کے سیاسی نظریات سے گہری وابستگی رکھنے والی شخصیت تھے.
بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت کے استحکام، قانون کی حکمرانی اور عوامی اختیار کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ شہید شاہنواز بھٹو کی شہادت بھی اسی عظیم جدوجہد کا تسلسل تھی، جس نے ظلم، جبر اور آمریت کے خلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی۔
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی قربانیاں اس امر کا ثبوت ہیں کہ حق، انصاف اور آئین کی سربلندی کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی ضائع نہیں ہوتیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے حوصلہ، عزم اور جدوجہد کا پیغام بن جاتی ہیں۔
ھم، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گے۔
راحیل کامران چیمہ
صدر
ساجد خان تنولی
جنرل سیکرٹری
عظیم حفیظ
سیکرٹری اطلاعات

12/07/2026
11/07/2026

لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ "بلیک ڈے لیگیسی" سیمینار سے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب مدثر فاروق کا شرکا سے خطاب۔

10/07/2026

لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ "بلیک ڈے لیگیسی" سیمینار سے رہنما پیپلز پارٹی جناب آصف خان بلوچ ( جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب ) کا شرکا سے خطاب۔

🟥 پیپلز لائرز فورم (PLF) – سنٹرل پنجاب📢 پریس ریلیز🚨 زیارت میں پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین مذمت، شہداء کے ...
10/07/2026

🟥 پیپلز لائرز فورم (PLF) – سنٹرل پنجاب
📢 پریس ریلیز

🚨 زیارت میں پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین مذمت، شہداء کے ورثاء کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔

🔴 پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب بلوچستان کے علاقے زیارت میں پولیس اہلکاروں کے اغوا اور بعد ازاں ان کے سفاکانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ نہتے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے بے دردی سے شہید کرنا انسانیت، قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ پر کھلا حملہ ہے۔ دہشت گردی کا یہ بزدلانہ اور گھناؤنا فعل پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

⚖️ پیپلز لائرز فورم اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کے ہر روپ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بلاامتیاز قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

🌹 ہم اس اندوہناک سانحے میں شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

⚠️ اگر یہ اطلاعات درست ہیں کہ شہداء کی لاشیں طویل عرصہ تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں، ورثاء کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کی لاشیں لانے پر مجبور ہونا پڑا، اور بعد ازاں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، تو یہ نہایت افسوسناک، غیر انسانی اور قابلِ تشویش امر ہے۔ شہداء کے ورثاء کے ساتھ عزت، وقار اور ہمدردی کا برتاؤ ریاست کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا بدانتظامی ناقابلِ قبول ہے۔

📌 پیپلز لائرز فورم کے مطالبات:
▪️ دہشت گردی کے اس المناک واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
▪️ تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور غفلت کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
▪️ شہداء کے خاندانوں کو مکمل مالی معاونت، تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔
▪️ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو۔

🤲 اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

📍جاری کردہ: پیپلز لائرز فورم (PLF) سنٹرل پنجاب

👤 راحیل کامران چیمہ
صدر

👤 ساجد خان تنولی
جنرل سیکرٹری

👤 مدثر فاروق
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری

👤 عظیم حفیظ
سیکرٹری اطلاعات،
*پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب*

Address

Pakistan Peoples Party Punjab Secretariat, 158-C Model Town
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peoples Lawyers Forum Central Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share