Urdu Science Board

Urdu Science Board اردوسائنس بورڈ ملک میں اردو میں سائنسی وسماجی علوم کے فروغ کےلیے وفاقی حکومت کا قاٸم کردہ ادارہ ہے The Board was renamed as “Urdu Science Board” in 1984.

Urdu Science Board (USB) was established in 1962 as the “Central Board for the Development of Urdu” through a Resolution to fulfill the constitutional requirement. The Ministry of Education declared Urdu Science Board as its subordinate office in 2004. Presently the Board is a field office of National Language Promotion Department, Islamabad. The head office of the Board is located at 299-Upper Ma

ll, Lahore and three branch offices are at Hyderabad and Quetta. The Board has published more than 800 books on different science subjects, dictionaries and educational charts. Urdu Science Board has developed Urdu Science Encyclopedia consisting ten volumes. It has been printed on fine art mate paper and contains colour pictures, diagrams and visuals. It is very useful for the students of secondary and higher secondary classes, teachers and researchers as well as general readers. A quarterly “Urdu Science Magazine” is being published regularly by Urdu Science Board since 2002. Following are the functions of Urdu Science Board:
To remove existing deficiencies in Urdu in the field of science, mathematics and technologies and develop and publish learning material for primary, secondary and higher secondary schools, literacy and adult literacy institutions as well as institutions of technologies. To develop and publish instructional material in Urdu for science, mathematics and technical subjects being taught in the teacher-training institutions of the country. To produce encyclopedias of science and technologies for use of individuals, schools, technical and other institutions. To collaborate with National Educational Equipment Centre for producing literature in Urdu for all the educational equipments being prepared by the centre. To work in collaboration with all the organizations engaged in the promotion of science and technical education in Urdu in the country. To carry out such functions as assigned to it by the government.

یومِ آزادی کے موقع پر اردو سائنس بورڈ میں پرچم کشائی کی تقریبیومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر اردو سائنس بورڈ، لاہور میں پ...
14/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر اردو سائنس بورڈ میں پرچم کشائی کی تقریب
یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر اردو سائنس بورڈ، لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس انجینئرامین اختر کے ہمراہ ادارے کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لاہوروفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی کی ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی...
09/08/2026

لاہور
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی کی ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی خوشی میں اردو سائنس بورڈ لاہور کی عمارت کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔
بورڈ کی عمارت کو خوبصورت برقی لائٹنگ سے سجایا گیا، جس کے ذریعے تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر خوشی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اردو سائنس بورڈ، لاہور میں جناب عبدالقدیر (طالب علم بی ایس انگریزی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لوئر مال کیمپس، لاہور) کی کام...
06/08/2026

اردو سائنس بورڈ، لاہور میں جناب عبدالقدیر (طالب علم بی ایس انگریزی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لوئر مال کیمپس، لاہور) کی کامیاب انٹرن شپ کی تکمیل کے سلسلے میں ایک پُروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ، جناب ضیاء اللہ خان طورو نے کی، جنہوں نے اپنے صدارتی کلمات میں اردو سائنس بورڈ کی قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمیشہ نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کرنے اور قومی زبان میں سائنسی شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے جناب عبدالقدیر کی محنت، لگن اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں گے۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں شعبۂ انگریزی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے پروفیسر ڈاکٹر جابر حسین اور پرنسپل آئی ایل ایم کالج، کینال روڈ، پروفیسر ساجد امین شامل تھے۔ دونوں مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطابات میں عملی تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انٹرن شپ طلبہ کی شخصیت سازی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اردو سائنس بورڈ کی اس کاوش کو سراہا کہ وہ نوجوانوں کو عملی میدان سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں علم اور مہارت کا امتزاج ناگزیر ہو چکا ہے، اور ایسے مواقع طلبہ کو عملی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے جناب عبدالقادر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن دیگر طلبہ کے لیے ایک مثال ہے۔
تقریب کے آغاز میں انجینئر امین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر (اکیڈمکس) اردو سائنس بورڈ نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی سرگرمیوں کا مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو سائنس بورڈ نوجوان نسل کو سائنسی و تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور اردو سائنس بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر جناب عبدالقدیر کو انٹرن شپ کی کامیاب تکمیل پر سند اور نقداعزازیہ پیش کیا گیا، اور ان کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر اُردوسائنس بورڈ سیدہ عطیہ زہرانے انجام دیے۔

"پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی ایجادات" کے موضوع پر سیمیناریونیورسٹی آف پشاور کے خوبصورت اور قدرتی ماحول سے ...
20/07/2026

"پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی ایجادات" کے موضوع پر سیمینار
یونیورسٹی آف پشاور کے خوبصورت اور قدرتی ماحول سے مالا مال مقام، سمر کیمپ باڑہ گلی ضلع ایبٹ آباد میں اردو سائنس بورڈ کے زیرِ اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع تھا:"پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی ایجادات"، اس میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
سیمینار کی صدارت یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سمیع رضا نے کی، جنہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، معیاری تحقیق کی ضرورت اور سائنسی ایجادات کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کے تعلیمی نظام اور تحقیقاتی صلاحیتوں پر ہوتا ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ جامعات میں تحقیق کو مزیدفروغ دیا جائے اور جدید سائنسی علوم کو اپنایا جائے۔
ڈائریکٹراردو سائنس بورڈ جناب ضیاء اللہ خان طورو نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے اردو زبان میں سائنسی علوم کی ترویج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی علم کو قومی زبان میں منتقل کیے بغیر عام آدمی تک اس کی رسائی ممکن نہیں۔ اردو سائنس بورڈ اس سلسلے میں اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے، جن میں سائنسی کتب کی اشاعت، ترجمہ اور عوامی آگاہی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی اداروں، حکومتی اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا ناگزیر ہیں۔انہوں نے طلبہ وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم او رتحقیق کے بغیر انفرادی اور اجتماعی قومی ترقی کا خواب پورانہیں ہوسکتا۔
اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلیکیشنز اردوسائنس بورڈجناب ظہیر خالدقریشی نے ادارے کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے بورڈ کی مطبوعات اور ادارے کے اپنے وسائل سے کتابوں کی ڈیجیٹل پرنٹنگ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔سیمینار کی نظامت کے فرائض وسیم مراد نے احسن انداز میں انجام دیے۔انہوں نے مقررین کا تعارف پیش کیا اور سامعین کو موضوع سے جڑے اہم نکات سے روشناس کروایا۔
سیمینار کے دوران مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے موجودہ مسائل، تحقیق کے فقدان، وسائل کی کمی، اور نصاب کی فرسودگی جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات میں تحقیق کو محض ڈگری کے حصول تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے عملی زندگی اور قومی ترقی سے جوڑا جائے۔ سائنسی ایجادات کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، جدید لیبارٹریز کا قیام اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان میں تعلیمی پالیسیوں میں تسلسل، تحقیق کے لیے مناسب فنڈنگ، اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت جیسے اقدامات کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنا کر سائنسی ایجادات کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔
اختتامی کلامات اسسٹنٹ دائریکٹر سیدہ عطیہ زہرا نے ادا کیے اور اختتام پر صدرِ تقریب نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر اردو سائنس بورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کے اشتراک وتعاون سے اس طرح کے علمی و تحقیقی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آخر میں ڈائریکٹر اُردوسائنس بورڈ جناب ضیاء اللہ خان طورو اور چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر سمیع رضا نے تقریب کے شرکامیں سرٹیفکیٹ اور شیلڈیں تقسیم کیں۔

16/07/2026
اردو سائنس بورڈکے زیرِ اہتمام جامعہ پشاور کے باڑہ گلی سمر کیمپ (ضلع ایبٹ آباد)میں دو نئی کتابوں(سنگاپور کی ترقی میں ساٸن...
14/07/2026

اردو سائنس بورڈکے زیرِ اہتمام جامعہ پشاور کے باڑہ گلی سمر کیمپ (ضلع ایبٹ آباد)میں دو نئی کتابوں(سنگاپور کی ترقی میں ساٸنس کاکردار، قدیم فلکی آلات) کی شان دار تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ علمی و ادبی تقریب خوبصورت اور پُرفضا ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ کرام، طلبہ وطالبات اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت ملک کے ممتاز دانشور اور معروف سکالر ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اردو زبان میں علمی و سائنسی ادب کی ترویج کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اردو سائنس بورڈ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کاوشیں نہ صرف علم کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ نئی نسل کو تحقیق اور مطالعہ کی طرف راغب کرتی ہیں۔
اس موقع پر شعبہ بین الاقوامی تعلقات، جامعہ پشاور کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سمیع رضانے اردو سائنس بورڈ اور جامعہ پشاور کے مابین علمی و تحقیقی تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ باڑہ گلی جیسے پُرسکون تعلیمی ماحول میں اس نوعیت کی تقریبات طلبہ و اساتذہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈجناب ضیاء اللہ خان طورو نے اپنے خطاب میں ادارے کے اغراض و مقاصد ،خدمات اور کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اردو سائنس بورڈ مسلسل اردو زبان میں معیاری سائنسی و تحقیقی کتب کی اشاعت کے لیے کوشاں ہے، اور یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے جامعہ پشاور کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔
تقریب میں رونمائی کے لیے پیش ہونے والی کتب کے مصنفین، جناب مبشر الحق عباسی اور محترمہ فاطمہ شہزادی نے اپنی کتب کے موضوعات، تحقیقی پہلوؤں اور تصنیف کے مراحل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اردو زبان میں جدید علوم کی فراہمی نہایت ضروری ہے تاکہ عام قاری بھی سائنسی و فکری مباحث سے مستفید ہو سکے۔
تقریب کے شرکا نے بورڈ کی نئی کتابوں کے موضوعات کو بے حد سراہا۔ شرکاء نے کتب کے معیار، موضوعات اور اردو سائنس بورڈ کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکانے اس امید کا اظہار کیا کہ اردو سائنس بورڈ آئندہ بھی اسی طرح معیاری علمی و تحقیقی کتب کی اشاعت اور علمی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
آخر میں صدرِ تقریب ڈاکٹر رسول بخش رئیس اور چیئرمین شعبہ بین االاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر سمیع رضانے کتابوں کے مصنفین اور ڈائریکٹر اردوسائنس بورڈ جناب ضیاء اللہ خان طورو نے معزز مہمانوں کو شیلڈیں پیش کیں۔
اس موقع پر اردوسائنس بورڈ اور ادارہ فروغ قومی زبان کی مطبوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔

ڈائریکٹراردو سائنس بورڈجناب ضیاءاللہ خان طورو کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں ادارے کے افسران و عملے نے شرکت کی۔ اجلا...
04/07/2026

ڈائریکٹراردو سائنس بورڈجناب ضیاءاللہ خان طورو کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں ادارے کے افسران و عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینا، مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا اور ملازمین کی خدمات کو سراہنا تھا۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ نے اپنے خطاب میں ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام ملازمین کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اردو سائنس بورڈ کی ترقی اور کامیابی میں عملے کے ہر فرد کا کردار نہایت اہم ہے ۔
جناب ڈائریکٹر نے بالخصوص جناب ذوالفقار علی (افسرتعلقات عامہ) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ادارے کی بہتری کےلیے ان کی کاوشوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔ اسی طرح ڈرائیور جناب جان محمد کی ذمہ داری، وقت کی پابندی اور خلوصِ نیت سے انجام دی جانے والی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر جناب ضیاءاللہ خان طورو نے جناب ذوالفقار علی اور جناب جان محمد کو ان کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے دونوں افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔آخر میں ڈائریکٹر نے تمام عملے پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔

ڈائریکٹراردوسائنس بورڈجناب ضیاءاللہ خان طوروکاشعبہ بین الاقوامی تعلقات،پشاوریونیورسٹی کادورہڈائریکٹراردوسائنس بورڈجناب ض...
24/06/2026

ڈائریکٹراردوسائنس بورڈجناب ضیاءاللہ خان طوروکاشعبہ بین الاقوامی تعلقات،پشاوریونیورسٹی کادورہ
ڈائریکٹراردوسائنس بورڈجناب ضیاءاللہ خان طورونےشعبہ بین الاقوامی تعلقات،پشاوریونیورسٹی کادورہ کیا۔چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر سید سمیع رضا نے جناب ڈائریکٹر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شعبہ کے دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف تعلیمی و تحقیقی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں اردو سائنس بورڈ اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات ،یونیورسٹی آف پشاور کےباہمی تعاون واشتراک کے امکانات،اردو زبان میں علوم کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات،طلبہ اور اساتذہ کے لیے تحقیقی و تعلیمی مواقع پیدا کرنے، مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں مشترکہ منصوبہ جات، تحقیقی سرگرمیوں اور علمی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔جناب ڈائریکٹر نے کہا کہ اُن کے اس دورہ سے دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے اور اردو زبان میں سائنسی و تحقیقی علم کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی۔ جناب ضیاء اللہ خان طورو نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید سمیع رضا کو بورڈ کے دو ماہی اردوسائنس میگزین کے شمارے اور مطبوعات پیش کیں جبکہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے بھی تحقیقی جرائد اور مطبوعات جناب ڈائریکٹر کو پیش کی گئیں۔

اُردوسائنس بورڈ میں نائب قاصدحافظ وحیداحمدکی وفات پرتعزیتی اجلاس کاانعقاد تعزیتی اجلاس میں بورڈکے سٹاف کے علاوہ ڈائریکٹر...
04/06/2026

اُردوسائنس بورڈ میں نائب قاصدحافظ وحیداحمدکی وفات پرتعزیتی اجلاس کاانعقاد
تعزیتی اجلاس میں بورڈکے سٹاف کے علاوہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سید انورعلی شاہ اور مرحوم حافظ وحید احمد کے بھائی نوید احمد نے خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹراردوسائنس بورڈ جناب ضیاء اللہ خان طورونے حافظ وحید احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔جناب ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈنے حافظ وحید احمد کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہا اورلواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کے خاندان اور بچوں سے ہمیشہ رابطہ رہے گااور اُن کی ضروریات کا خیال رکھاجائے گا۔تمام حاضرین نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Address

299-Upper Mall
Lahore

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+924299205970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Science Board posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Urdu Science Board:

Shortcuts

Share