Aam Aadmi Etihad

Aam Aadmi Etihad Aam Admi Etihad (Official) is working as an independent, non profit and charitable organization. It works under its own goals and leadership.

19/06/2021

صرف ایک بار

میں خود کو بیٹھ کر روتا ہوں کہ بڑا اکیلا ہوں۔۔ایسا ہوں ویسا ہوں۔۔۔میرے جیسے نجانے اور کتنے ایسے انسان ہونگے جو اپنی زات میں اکیلے اور تن تنہا ہونگے، اور کچھ رشتوں کے ہوتے اور ان کے بیچ رہتے ہوئے بھی تن تنہا ہونگے۔۔

پر کبھی کسی نے سوچا کہ یتیم خانے میں، سڑک پے سونے والے، در در بھیک مانگنے والے، لاوارث ہونے کی بنا پے کسی برے انسان کے ہتھے چڑھ جانے والے اور مختلف ورکشاپس پے اپنی عمر سے کئی گنا بڑے کام کرنے والے بچوں کا کیا حال ہوتا ہو گا۔۔ان کی کیا سوچ و فکر ہوتی ہو گی۔۔وہ خالق و مالک سے کیا اور کیسی باتیں کرتے ہونگے۔۔کیا گلے شکوے یا دعائیں، منتیں مرادیں اور راز و نیاز کرتے ہونگے۔۔کیسے اکیلے میں روتے اور گڑگڑاتے ہونگے ۔۔ اس دنیا کو کیا سمجھتے اور کس نظر سے دیکھتے ہونگے۔۔کہ میں انسان ہوں اور آیا کہ میں واقعی میں انسانوں کی دنیا میں ہی رہتا، بستا اور جیتا ہوں۔۔

میں سمجھتا ہوں ہر انسان کو زندگی میں کم سے کم ایک ایک بار صرف ایک بار کسی بھی قریبی ہسپتال کے "ایمرجینسی وارڈ" میں، کسی یتیم خانے میں، کسی جیل کے بیرک میں، کسی جونپڑیوں والوں کی بستی میں, کسی اولڈ ہوم ایج Old Home Agez میں، کسی پاگل خانے میں، کسی بھی قسم کے Rehablitation center میں ایک بار چکر تو ضرور لگانا چاہیے۔

ان جگہوں پے جانے سے میں شرطیہ طور پے کہہ سکتا ہوں فرعون کی سی فرعونیت رکھنے والا انسان بھی کچھ سوچنے پے مجبور ہو جائے گا۔۔کچھ نا کچھ تو اس کا دل بھی پسیج جائے گا۔۔کہیں کسی جگہ کسی مقام سے تو کچھ عبرت پکڑ ہی لے گا۔۔اُس میں بھی کہیں نا کہیں کچھ نا کچھ تھوڑی بہت تو بھولی بسری ہوئی، مری کھپی ہوئی انسانیت اور مسلمانیت جاگ ہی جائے گی۔۔۔

اور سب سے آخر میں اسے کسی قدیم ترین اور خستہ حال قبرستان کا چکر لگانا چاہیے، سوچنا اور دیکھنا چاہیے کہ کیسے کیسے بڑے بڑے کاروباری، رعب و دبدبے والے، کیسے کیسے بڑے بڑے عہدوں والے، کیسے بڑے بڑے گھر بار و کوٹھی کاروں والے، کیسے انسان کو انسان نہ سمجھنے والے آج منوں مٹی تلے بے یارو مددگار بے بس و نے سُدھ پڑے ہیں اور ان کا سارا گھر بار و کاروبار، ٹھاٹھ باٹھ و شان و شوکت اور حسن و جمال خاک سے اٹا پڑا ہے۔۔۔وقت کے ساتھ قبریں پھٹ جاتی ہے، گر اور ڈھ سی جاتی ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ قبر کا نام و نشان تک ختم ہو جاتا ہے اور لوگ اس کی قبر کو پیروں تلے روندتے پھرتے ہیں

یہ ہے انسان کی اصل حقیقت۔۔پر انسان کو سمجھ نہیں آتی۔۔"کیا ہی بہتر ہو کہ ہر انسان جیتے جی زمین کے اوپر رہتے ہوئے انسان بن جائے ورنہ زمین کے اندر جانے پے تو تم انسان بنا ہی دیے جاؤ گے"۔

ہم لوگ شاید ان احساسات اور جذبات کو کبھی نہیں سمجھ پائیں گے۔ ۔۔  ایک جھونپڑی میں مکین بچوں نے اپنے بابا کی سالگرہ کچھ اس...
12/04/2021

ہم لوگ شاید ان احساسات اور جذبات کو کبھی نہیں سمجھ پائیں گے۔ ۔۔
ایک جھونپڑی میں مکین بچوں نے اپنے بابا کی سالگرہ کچھ اس طرح سے منائی۔ ۔ 🥰

دولت جب غط ہا تھوں میں آجاتی ہے  تو انسانیت مر جاتی ہے
23/03/2021

دولت جب غط ہا تھوں میں

آجاتی ہے تو انسانیت مر جاتی ہے

Address

Lahore

Telephone

03059607110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aam Aadmi Etihad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share