15/08/2026
پریس ریلیز
14اگست 2026
*جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی؛ پاکستان عوامی تحریک کا نظامِ تبدیلی اور قومی یکجہتی کا پیغام*
لاہور: پاکستان عوامی تحریک ضلع ون، پی پی 144 شاہدرہ کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر عظیم الشان ’’جیوے پاکستان‘‘ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کی۔
ریلی میں لاہور کی تنظیمی و تحریکی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، مرکزی رہنما علماء و مشائخ کمیٹی مفتی محمد حسین آزاد، صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور ملک احمد اخوان اعوان، جنرل سیکرٹری ثاقب خرم بھٹی، ناظم مراکزِ علم چوہدری امجد حسین، آرگنائزر سردار عارف علی، سیکرٹری کوآرڈینیشن رانا طارق سلہریا، نائب صدر حاجی فرخ خان کاکڑ، سعید احمد بھٹی، مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا 365 ایپ رضا طاہر، ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا محمد یونس جماعتی، عابد قادری، انجینئر لطیف حسین، حاجی امجد حسین اور طارق الطاف سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ریلی کے انتظامات میں سرپرستِ تنظیمات شاہدرہ ڈاکٹر اقبال نور، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع ون لاہور ملک عابد حسین، جنرل سیکرٹری ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر حسیب اکبر، آرگنائزر میاں دلشاد، صدر پی پی شاہدرہ پروفیسر عبدالمنان ہل، ملک فیصل، حاجی اللہ رکھا، اویس صدیقی، ذوالفقار گجر، رانا اصغر، شفقت منیر، رانا تیمور ایڈووکیٹ، محمد امین، دین شہباز، اعجاز، اقبال گجر، شبیر مغل، حافظ علی رضا سمیت دیگر ذمہ داران نے اہم کردار ادا کیا۔
ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، یوتھ لیگ، علماء کونسل کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی بیگم کوٹ سے شروع ہو کر مینارِ پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی۔
قائدین نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی صرف ایک جشن کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ذمہ داری، عہد اور قومی امانت ہے۔ پاکستان جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا، اس کی تکمیل ایک ایسے نظام کے قیام سے وابستہ ہے جہاں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدل و انصاف، میرٹ، شفافیت، معاشی مواقع اور عام شہری کے بنیادی حقوق یقینی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو محض حکومتوں کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی اصلاح اور حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کا مؤقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کا مستقل حل شخصیات یا جماعتوں کی تبدیلی میں نہیں بلکہ ایسے نظام کی تشکیل میں ہے جو عوام کو فیصلہ سازی میں حقیقی اختیار دے اور ریاستی اداروں کو آئینی حدود میں مؤثر انداز میں کام کرنے کا موقع فراہم کرے۔
قائدین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برسوں پہلے جس نظامِ تبدیلی اور تحریکِ بیداریِ شعور کی ضرورت پر زور دیا تھا، آج کے حالات اس بحث کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک سمجھتی ہے کہ قومی مسائل کا حل محاذ آرائی، نفرت اور انتقام نہیں بلکہ قومی اتفاقِ رائے، آئینی جدوجہد، سیاسی شعور اور پرامن جمہوری اصلاحات میں ہے۔
انہوں نے مقتدر حلقوں، سیاسی قیادت اور تمام ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ یومِ آزادی کے موقع پر اس بنیادی سوال پر سنجیدگی سے غور کیا جائے کہ کیا موجودہ نظام عام پاکستانی کو وہ حقوق، انصاف اور معاشی تحفظ دے رہا ہے جس کا آئین وعدہ کرتا ہے؟ اگر جواب نفی میں ہے تو پھر شخصیات کے تحفظ کے بجائے نظام کی اصلاح کو قومی ترجیح بنانا ہوگا۔
قائدین نے کہا کہ پاکستان کسی ایک جماعت، خاندان یا طبقے کا نہیں، 25 کروڑ عوام کا ملک ہے۔ قومی یکجہتی کا تقاضا ہے کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ بنایا جائے، ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں اور عوام کو فیصلہ سازی کے حقیقی مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک یومِ آزادی کے اس پیغام کو آگے بڑھائے گی کہ ریاست مضبوط ہوگی تو عوام مضبوط ہوں گے، ادارے مضبوط ہوں گے تو آئین مضبوط ہوگا، اور نظام درست ہوگا تو پاکستان حقیقی معنوں میں مضبوط اور خوشحال ہوگا۔
پاکستان زندہ باد!
نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے عادلانہ اصول، آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت پائندہ باد!
جاری کردہ:
سوشل میڈیا سیل، پاکستان عوامی تحریک لاہور