Dr. Mohsin Ali Bhatti

Dr. Mohsin Ali Bhatti Prosperity, poverty alleviation, food safety & security through livestock development. Promotion of one health approach

18/07/2026
محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب میں تاریخ ساز محکمانہ ترقیاتمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب میں ایک اہم سن...
12/06/2026

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب میں تاریخ ساز محکمانہ ترقیات
محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا، جہاں پہلی مرتبہ ویٹرنری کیڈر کے پیراویٹس (Paravets) کی ڈپٹی ویٹرنری سپروائزر (BS-14) سے ویٹرنری سپروائزر (BS-16) کے عہدوں پر ترقی کے لیے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (DPC) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں امیدواروں کے سروس ریکارڈ، کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میرٹ، شفافیت اور مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق غور و خوض کے بعد 23 ڈپٹی ویٹرنری سپروائزرز (DVSs) کو ویٹرنری سپروائزر (BS-16) کے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش/منظوری دی گئی۔

یہ ترقیات نہ صرف متعلقہ ملازمین کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف کا مظہر ہیں بلکہ محکمہ میں کیریئر گروتھ اور میرٹ پر مبنی ترقی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت بھی ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) جناب راشد نعمت کھوکھر، ڈاکٹر محسن علی بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسٹینشن، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اپنے اہلکاران و ملازمین کی فلاح، پیشہ ورانہ ترقی اور ادارہ جاتی استعداد کار میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

تمام ترقی پانے والے پیراویٹس کو دلی مبارکباد۔

27/05/2026

عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں مویشی پال حضرات کو بھرپور طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ویٹرنری کیمپس میں جانوروں کا مفت طبی معائنہ، علاج، ویکسینیشن، اسپرے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور آگاہی ٹیمیں بھی منڈیوں میں متحرک ہیں جو مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت، خوراک، دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صحت مند قربانی کے جانوروں کی فراہمی اور عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین سہولیات کی یقینی فراہمی ہے۔

27/05/2026

کھالوں کی حفاظت بارے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ضروری ہدایات

25/05/2026
25/05/2026

اسپیشل ایمرجنسی سیل قائم

عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر مویشی پال حضرات کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اسپیشل ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

مویشیوں کی صحت، بیماریوں کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت کے لیے متعلقہ افسران مختلف شفٹوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

☎️ فوکل پرسن: 03324361481
☎️ رابطہ: 04299201117

صبح 08:00 بجے تا شام 04:00 بجے
☎️ 0303-5116679
☎️ 0301-4476127

شام 04:00 بجے تا رات 12:00 بجے
☎️ 0304-6367334

رات 12:00 بجے تا صبح 08:00 بجے
☎️ 0336-4487804

مزید محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ہیلپ لائن 24/7 کھلی ہے080009211۔
مویشی پال حضرات کسی بھی تکنیکی رہنمائی یا ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
080009211

17/05/2026
محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے شروع کیا گیا انٹرنشپ پروگرام نوجوان ویٹنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے ایک بہترین موقع ہے، ...
09/05/2026

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے شروع کیا گیا انٹرنشپ پروگرام نوجوان ویٹنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے ایک بہترین موقع ہے، جس کے ذریعے وہ عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت انٹرنز کو فیلڈ میں تعینات کیا جاتا ہے جہاں وہ جانوروں کی ویکسینیشن، بیماریوں کی تشخیص، علاج معالجہ اور مویشی پال حضرات کی رہنمائی جیسے عملی امور میں حصہ لیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ لائیو سٹاک کے شعبے کو بھی مضبوط افرادی قوت میسر آتی ہے۔

حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی قیادت میں، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ویٹنری گریجویٹس کے لیے 60,000 روپے جبکہ پیراویٹس کے لیے 40,000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی مالی دباؤ کے اپنی تربیت مکمل کر سکیں۔

یہ انٹرنشپ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ مویشی پال حضرات کو بہتر ویٹنری سہولیات کی فراہمی، جانوروں کی صحت میں بہتری اور دیہی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Livestock and Dairy Development Department Punjab
Livestock Department South Punjab

🌟 اوکاڑہ اور ساہیوال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ 🌟  ضلع اوکاڑہ اور ساہیوال میں جاری آپریشن تھیٹرز کے تعمیراتی کام اور پنج...
09/05/2026

🌟 اوکاڑہ اور ساہیوال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ 🌟

ضلع اوکاڑہ اور ساہیوال میں جاری آپریشن تھیٹرز کے تعمیراتی کام اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ (PLC) اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

💡ضلعی افسران کو تلقین کی گئی کہ:
- جاری شدہ فنڈز کا مکمل اور بروقت اور بہترین استعمال یقینی بنایا جائے۔
- پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم کی ادائیگی کے عمل کو تیز کیا جائے، کیونکہ دوسری قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2026 قریب ہے۔

یہ اقدامات عوام کو بہتر سہولیات، جدید علاج اور لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔



Livestock and Dairy Development Department Punjab

Address

Livestock Complex, 16/Cooper Road
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+9280009211

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Mohsin Ali Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dr. Mohsin Ali Bhatti:

Shortcuts

Share