National Students Federation Pakistan

National Students Federation Pakistan Marxism - Leninism - Maoism

An organization committed to revolutionary struggle against feudal, capitalist, and imperialist structures, imagining a classless Pakistan based on proletarian internationalism, gender equality and national self-determination.

07/08/2026

ہمیں سیاست سے دور رکھا گیا تاکہ ہم سوال نا اٹھا سکیں

05/08/2026

ٹنڈو باگو پریس کلب کے سامنے نوجوانوں کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) میں جاری کرپشن، میرٹ کی پامالی، نتائج میں ہیر پھیر اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی مسلسل ناانصافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

روزگار، تعلیم اور مواقع پر چند مراعات یافتہ طبقات کی اجارہ داری محض انتظامی بدعنوانی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس سماجی و معاشی نظام کا حصہ ہے جہاں محنت کرنے والی اکثریت کے حقوق کو طاقت اور مفاد رکھنے والے طبقات کے تابع کر دیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کی بے روزگاری اور میرٹ کی پامالی اسی طبقاتی ناانصافی کی ایک شکل ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ SPSC میں شفافیت بحال کی جائے، کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ کیا جائے، متنازع نتائج کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور تمام نوجوانوں کو بلاامتیاز میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا جائے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے حقوق کا حصول محض مطالبات پیش کرنے سے ممکن نہیں۔ نوجوانوں اور محنت کش عوام کو اپنے اجتماعی مفادات کے گرد منظم ہو کر ناانصافی، استحصال اور طبقاتی امتیاز کے خلاف جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔

روزگار کوئی خیرات نہیں، ہمارا حق ہے۔
میرٹ ہمارا حق ہے، انصاف دو!
نوجوانوں کی جدوجہد زندہ باد!

📚 Weekly Reading Circle | Join the Discussion!NSF Pakistan and Karwan-e-Maoism invite students, workers, and all those c...
04/08/2026

📚 Weekly Reading Circle | Join the Discussion!
NSF Pakistan and Karwan-e-Maoism invite students, workers, and all those committed to critical thinking and social transformation to our Weekly Reading Circle.
This week's discussion will focus on "The Individual, Organization & Collective Struggle" by Ahmed Khan Nadeem. Together, we will explore the relationship between individual consciousness, revolutionary organization, and the necessity of collective struggle for meaningful social change.
🗓 Thursday, August 6, 2026
🕖 7:00 PM
📍 NSF Ichara Office, Lahore
Bring your questions, ideas, and commitment to learning. Let us read, discuss, and organize together.
Everyone interested is welcome to join.

03/08/2026

سندھ کے نوجوانوں کے حقِ روزگار اور میرٹ کی جدوجہد میں NSF سندھ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑی ہے

حیدرآباد: نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) کے وفد نے آج حیدرآباد میں سندھ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) میں مبینہ کرپشن، میرٹ کی پامالی، نتائج میں بے ضابطگیوں اور نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاج کرنے والے نوجوانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وفد میں مرکزی نائب صدر جمن شاہ، گلشاد عمرانی، فاضل رشید، جی ایم چانڈیو، نادر بابا اور الستی سجاد شامل تھے۔ NSF رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ میں موجود نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات اور جاری جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔
این ایس ایف رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ گیارہ روز سے جاری یہ پرامن احتجاج محض ملازمتوں کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ سندھ کے نوجوانوں کے حقِ روزگار، مساوی مواقع، میرٹ اور سماجی انصاف کی جدوجہد ہے۔ جب عوامی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ نقصان عام اور محنت کش گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا مؤقف ہے کہ سرکاری ملازمتیں کسی فرد، خاندان یا بااثر طبقے کی جاگیر نہیں بلکہ عوامی وسائل اور ریاستی اداروں کے ذریعے پیدا ہونے والے مواقع ہیں۔ ان مواقع پر ہر نوجوان کا مساوی حق ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن جیسے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی دباؤ، اقربا پروری، مالی مفادات اور دیگر غیر شفاف عوامل سے بالاتر ہو کر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ این ایس ایف مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ حکومت اور سندھ پبلک سروس کمیشن نوجوانوں کے جائز مطالبات کا فوری نوٹس لیں، بھرتیوں اور نتائج سے متعلق تمام شکایات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، اگر کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اور تمام بھرتیوں کے عمل کو واضح، قابلِ جانچ اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔
این ایس ایف نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو دبانے یا نظر انداز کرنے کے بجائے ان کے سوالات کا جواب دیا جانا چاہیے۔ روزگار، تعلیم اور میرٹ کے سوالات کو محض انتظامی مسئلہ سمجھنے کے بجائے انہیں نوجوانوں کے بنیادی سماجی اور معاشی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے۔ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے سندھ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی پرامن جدوجہد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے جائز مطالبات کی عدم شنوائی کی صورت میں احتجاجی جدوجہد مزید وسیع ہو سکتی ہے۔ NSF تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسئلے کو طاقت یا دباؤ کے بجائے مذاکرات، شفاف تحقیقات اور عوامی جواب دہی کے ذریعے حل کیا جائے۔

جاری کردہ:
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF)

02/08/2026

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں محنت کشوں کا قتل، سرمایہ دارانہ اور نیم نوآبادیاتی ریاستی نظام کا ایک اور بھیانک جرم

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں درجنوں محنت کشوں کی المناک ہلاکت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتی ہے۔ ہم شہید محنت کشوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور اس قومی سانحے کی مکمل ذمہ داری اس استحصالی ریاست، معدنی سرمایہ داروں، ٹھیکیداری مافیا اور ان کے سرپرست حکمران طبقے پر عائد کرتے ہیں۔

31 جولائی کو سورینج کی کوئلہ کان میں ہونے والا دھماکہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم طبقاتی جرم ہے۔ یہ ان ہزاروں مزدوروں کے خون سے لکھی گئی تاریخ کا تسلسل ہے جو ہر سال بلوچستان کی تاریک کانوں میں سرمایہ داروں کے منافع کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ ان میں اکثریت کا تعلق ضلع شانگلہ اور دیگر پسماندہ علاقوں سے تھا، جہاں غربت، بے روزگاری اور ریاستی محرومی نے نوجوانوں کو زندہ رہنے کے لیے موت کی کانوں میں اترنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ ریاست محنت کشوں سے ہر چیز پر ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن انہیں روزگار، تحفظ، صحت اور تعلیم فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ شہید مزدوروں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے بھی سرکاری اداروں نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی اور لاشیں مسافر بسوں کی چھتوں پر لاد کر بھیجی گئیں۔ یہ صرف انتظامی غفلت نہیں بلکہ محنت کش طبقے کی اجتماعی تذلیل ہے۔

کوئلے کی کانوں میں بار بار ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ وہ ظالمانہ ٹھیکیداری نظام ہے جس میں بااثر سیاسی شخصیات، ریاستی اہلکار، کان مالکان اور ٹھیکیدار محنت کشوں کی جانوں کو سستے ایندھن کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ حفاظتی اقدامات، گیس جانچنے کے آلات، ہنگامی اخراج کے راستے اور بنیادی طبی سہولیات پر سرمایہ خرچ کرنے کے بجائے تمام توجہ زیادہ سے زیادہ منافع سمیٹنے پر مرکوز رکھی جاتی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام میں محنت کش انسان نہیں بلکہ محض پیداوار کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

شانگلہ کے ایک ہی گاؤں کے اٹھائیس افراد کا اس سانحے میں جاں بحق ہونا اس نظام کے دیوالیہ پن کا کھلا ثبوت ہے۔ سترہ سے بائیس سال کی عمر کے نوجوان، جن کے ہاتھوں میں کتابیں اور قلم ہونے چاہئیں تھے، غربت کے ہاتھوں کانوں میں اترنے پر مجبور ہوئے۔ ابو سفیان اور اس جیسے بے شمار نوجوان اس استحصالی معاشی ڈھانچے کی زندہ شہادت ہیں۔ یہ صرف افراد کی موت نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مستقبل کا قتل ہے۔

جب متاثرہ خاندانوں اور نوجوانوں نے لاشوں کی بے حرمتی اور ریاستی بے حسی کے خلاف آواز بلند کی تو ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ نظام نہ صرف محنت کشوں کا استحصال کرتا ہے بلکہ احتجاج اور انصاف کے مطالبے سے بھی خوفزدہ ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاں بحق مزدوروں کے ورثاء کے لیے پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لیے تین لاکھ روپے امداد کا اعلان انسانی جانوں کی توہین ہے۔ محنت کش کی زندگی کی قیمت چند لاکھ روپے نہیں لگائی جا سکتی، جبکہ حکمران طبقہ اپنی آسائشوں، پروٹوکول اور مراعات پر عوام کے وسائل بے دریغ خرچ کرتا ہے۔

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر معدنیات اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ذمہ دار افسران اس سانحے کی مکمل ذمہ داری قبول کریں۔ کھوکھلے بیانات اور نمائشی نوٹس عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے۔ محنت کش طبقہ جواب دہی اور انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔

این ایس ایف پاکستان کے مطالبات:

، ہر شہید مزدور کے خاندان کو کم از کم پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور ایک مستقل سرکاری روزگار فراہم کیا جائے۔

، تمام زخمی مزدوروں کا مکمل اور مفت علاج ریاست کی ذمہ داری پر کیا جائے۔

، اس سانحے کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

، حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کان مالکان، ٹھیکیداروں، متعلقہ سرکاری افسران اور ذمہ دار اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

، بلوچستان کی تمام کوئلہ کانوں میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی انتظامات، لیبر قوانین اور مزدوروں کے حقوق پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ طلبہ اور محنت کش طبقے کی مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ جب تک استحصال، طبقاتی جبر اور محنت کشوں کے خون سے منافع کمانے کا نظام برقرار ہے، ہماری جدوجہد بھی جاری رہے گی۔

سرخ سلام

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان

02/08/2026

کامریڈ ڈاکٹر اسامہ جمیل شہید کی انقلابی میراث ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) پاکستان، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عظیم انقلابی رہنما، کامریڈ ڈاکٹر اسامہ جمیل شہید کی لازوال جدوجہد، بے مثال استقامت اور عظیم قربانی کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ کامریڈ ڈاکٹر اسامہ جمیل شہید نے اپنی انقلابی فکر، بے خوف کردار اور بالآخر اپنے لہو سے محکوم اقوام، محنت کش عوام اور طلبہ کی آزادی کی جدوجہد کی ایک روشن تاریخ رقم کی۔ وہ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی اس انقلابی روایت کے امین تھے جس نے ہمیشہ قومی آزادی کو طبقاتی نجات کی جدوجہد سے جوڑا اور ہر قسم کے سامراجی، ریاستی اور طبقاتی جبر کے خلاف مزاحمت کو اپنی سیاست کا بنیادی اصول بنایا۔
دشمن یہ سمجھتا ہے کہ انقلابیوں کے جسموں کو مٹا کر جدوجہد کو دفن کیا جا سکتا ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ ہر شہادت مزاحمت کی نئی چنگاری کو جنم دیتی ہے، ہر قربانی انقلابی صفوں کو مزید منظم کرتی ہے، اور ہر گرا ہوا سرخ سپاہی ہزاروں نئے انقلابیوں کو جنم دیتا ہے۔ کامریڈ ڈاکٹر اسامہ جمیل شہید کی شہادت بھی اسی ناقابل شکست انقلابی روایت کا تسلسل ہے۔ این ایس ایف پاکستان اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ قومی آزادی، طبقاتی نجات، سوشلسٹ انقلاب اور ہر قسم کے استحصال، جبر اور سامراجی تسلط کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم اس سرخ پرچم کو کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے جسے ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے سربلند کیا ہے۔

سرخ سلام، سالارِ مزاحمت، کامریڈ ڈاکٹر اسامہ جمیل شہید!

آپ کا لہو ہماری جدوجہد کی امانت ہے، آپ کی قربانی ہمارے عزم کی تجدید ہے، اور آپ کا نام ہر اس نوجوان کی آواز ہے جو ظلم، جبر اور غلامی کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرتا ہے۔

شہداء کا لہو، انقلاب کا پرچم!
قومی آزادی، سوشلسٹ انقلاب!
سرخ سلام کامریڈ ڈاکٹر اسامہ جمیل شہید!

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) پاکستان

01/08/2026

پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات سرمایہ دارانہ تعلیمی نظام کی سڑاند کا اظہار ہیں

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) پاکستان، پنجاب یونیورسٹی لاہور

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان پنجاب یونیورسٹی لاہور، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے سامنے آنے والے انتہائی سنگین الزامات پر شدید غم و غصے اور انقلابی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اگر ملک کے سب سے بڑے تعلیمی اداروں میں طالبات خود کو غیر محفوظ محسوس کریں، ہراسانی، بلیک میلنگ اور جنسی استحصال جیسے الزامات سامنے آئیں، تو یہ محض چند افراد کا مسئلہ نہیں بلکہ اس پورے استحصالی، طبقاتی اور پدرشاہی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، جو تعلیم گاہوں کو بھی جبر، خوف اور خاموشی کے مراکز میں تبدیل کر چکا ہے۔

سرمایہ دارانہ ریاست کی جامعات محنت کش عوام کے بچوں کو آزاد فکر، تنقیدی شعور اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے بجائے بیوروکریسی، اختیار کے ناجائز استعمال اور طاقتور عناصر کے تحفظ کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ جب متاثرہ طلبہ و طالبات انصاف کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو اکثر انہیں خاموش کرانے، دباؤ ڈالنے یا کردار کشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ این ایس ایف اس مجرمانہ روایت کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر کسی بھی فرد، خواہ وہ استاد ہو، انتظامیہ کا رکن ہو یا کسی بھی بااثر حیثیت کا حامل ہو، اس معاملے میں ملوث پایا جائے تو اسے کسی رعایت کے بغیر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ این ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر، یونیورسٹی انتظامیہ، حکومت پنجاب اور تمام متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کی فوری، شفاف، غیرجانبدار اور عوامی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں، تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں، اور ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

این ایس ایف اس امر پر زور دیتی ہے کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قسم کی جنسی ہراسانی، استحصال، جبر اور خوف سے پاک ہونے چاہییں۔ طالبات کی عزت، وقار اور تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ہر اس طالب علم اور طالبہ کے ساتھ کھڑے ہیں جو ظلم، استحصال اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔

ہم طلبہ، اساتذہ، محنت کشوں اور تمام ترقی پسند و جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خاموشی توڑیں، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، اور جامعات کو استحصالی قوتوں کے بجائے علم، آزادی، برابری اور عوامی اختیار کے مراکز بنانے کی جدوجہد کو مضبوط کریں۔

جبر کے ضابطے نامنظور!
طالبات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نامنظور!
تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے استحصال کا خاتمہ کرو!
منظم طلبہ طاقت، انقلابی جدوجہد زندہ باد!

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان
پنجاب یونیورسٹی لاہور

تاریخ: 1 اگست 2026

این ایس ایف پاکستان زندہ باد محنت کش مزاحمت پائندہ باد
01/08/2026

این ایس ایف پاکستان زندہ باد
محنت کش مزاحمت پائندہ باد

سڀاڻي هر وک حيدرآباد ڏانهن!سنڌ جي نوجوانن جي مستقبل، ميرٽ ۽ انصاف لاءِ لڳل احتجاجي ڪيمپ ڏانهن هلون!نيشنل اسٽوڊنٽس فيڊريش...
01/08/2026

سڀاڻي هر وک حيدرآباد ڏانهن!

سنڌ جي نوجوانن جي مستقبل، ميرٽ ۽ انصاف لاءِ لڳل احتجاجي ڪيمپ ڏانهن هلون!

نيشنل اسٽوڊنٽس فيڊريشن (NSF) ٽنڊو باگو سڀاڻي سنڌ اسٽوڊنٽس ڪميٽي جي ايس پي ايس سي آفيس آڏو جاري احتجاجي ڪيمپ ۾ شرڪت ڪندي.

اچو ته گڏجي اهو پيغام ڏيون ته:
شاگردن جي حقن تي ڌاڙو قبول ناهي!
ميرٽ جي قتل تي خاموشي قبول ناهي!
سنڌ جي نوجوانن سان ٿيندڙ ناانصافي بند ڪيو!

هر وک حيدرآباد ڏانهن...
هر آواز شاگردن جي حقن لاءِ...
اچو، جدوجهد جو حصو بڻجون!

31/07/2026

پریس ریلیز

یکجہتیٔ کشمیر مظاہرے کے شرکاء کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
لاہور کے شملہ پہاڑی چوک میں منعقدہ یکجہتیٔ کشمیر مظاہرے کے دوران بائیں بازو کے کارکنان اور طلبہ رہنماؤں کی مسلسل گرفتاریوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان ان گرفتاریوں اور سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ایک جمہوری اور سیاسی حق ہے۔ ریاستی جبر، گرفتاریاں اور دھمکیاں عوامی آوازوں کو خاموش نہیں کر سکتیں۔ سیاسی اختلاف اور عوامی جدوجہد کو جرم قرار دینا بنیادی جمہوری اصولوں کی نفی ہے۔

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار تمام کارکنان اور ہمارے طلبہ رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات واپس لیے جائیں اور سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیر اعلانیہ پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ ظلم، جبر اور استحصال پر مبنی یہ ضابطے ہمیں قبول نہیں۔ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت، جمہوری آزادیوں اور سیاسی حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے!

Karwan e Maoism

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Students Federation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Students Federation Pakistan:

Shortcuts

Share