14/07/2025
تیری بخشی ہوئی وحشت کی عطا لگتی ہے
ور نه مُنہ زور اُداسی میری کیا لگتی ہے
مجھ پر اے ظلم کماتے ہوئے انسان ، نہ ڈر
بد دُعا لگتی ہے میری نہ دُعا لگتی ہے
پوری آتی ہے بدن پر نہ ذرا سجتی ہے
زندگی جیسے کرائے کی قبا لگتی ہے