Provincial Assembly of the Punjab

Provincial Assembly of the Punjab News & updates from the Provincial Assembly of the Punjab, Lahore Pakistan - Official Page

The Official page of the Provincial Assembly of the Punjab, Pakistan. This page is managed by the authorized administration of the Assembly to share official information, legislative updates, session proceedings, public notices, and announcements for citizens, media, and stakeholders.

05/06/2026

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے "اسمبلی اینڈ بار" مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شواہد پر مبنی قانون سازی، جمہوری حکمرانی کے فروغ اور معیاری قانون سازی کے لیے پنجاب لاء کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، سینئر وکلا، اراکینِ اسمبلی اور پالیسی سازوں نے قانون سازی میں اصلاحات، عدالتی کارکردگی اور ادارہ جاتی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔ شرکاء نے مؤثر قانون سازی کے لیے اسمبلی اور قانونی برادری کے درمیان مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

Speaker Punjab Assembly, Malik Muhammad Ahmad Khan, addressing the “Assembly & Bar” consultative session, proposed the establishment of a Punjab Law Commission to promote evidence-based legislation, strengthen democratic governance, and improve the quality of provincial laws. The session brought together representatives of the Pakistan Bar Council, Punjab Bar Council, senior lawyers, parliamentarians, and policymakers to discuss legislative reform, judicial efficiency, and institutional collaboration. Participants emphasised the importance of sustained engagement between the legislature and the legal community for effective lawmaking.

04/06/2026

*پنجاب اسمبلی میں اسمبلی اور بار کے عنوان سے خصوصی نشست قانونی اصلاحات صوبائی لاء کمیشن اور نظام انصاف میں بہتری پر زور*

_*لاہور*_ ( )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے صوبے میں قانون سازی کے معیار کو بہتر بنانے، عوامی مسائل کے پائیدار حل اور گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پنجاب لاء کمیشن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کو قانون سازی کے عمل کا باقاعدہ اور مؤثر حصہ بنایا جائے تاکہ عوامی مفاد سے جڑے قوانین زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دیئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی تاریخی اولڈ بلڈنگ میں منعقدہ ''اسمبلی اور بار'' کے عنوان سے خصوصی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی، پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت رشدہ لودھی، سینئر وکلاء، بار کونسلز و بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمان کا بنیادی مقصد صرف قانون سازی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول خواتین، اقلیتوں، تاجروں، مزدوروں، پیشہ ور افراد اور سول سوسائٹی کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فعال اور جوابدہ پارلیمانی نظام اسی وقت تشکیل پاتا ہے جب قانون سازی کا عمل عوامی ضروریات اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہو۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وفاقی سطح پر لاء کمیشن سفارشات مرتب کرتا ہے، اسی طرز پر پنجاب میں بھی ایک مؤثر صوبائی لاء کمیشن قائم کیا جانا چاہیے جو صحت، تعلیم، بلدیاتی نظام، شہری منصوبہ بندی اور دیگر اہم شعبوں میں قانون سازی کیلئے جامع سفارشات مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت قانون پنجاب کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور بار کونسلز سے عملی تجاویز طلب کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد اختیارات کی حقیقی منتقلی کا تقاضا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مزید کہا کہ اگر قانون سازی کے عمل میں وکلاء برادری کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے تو بہتر اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری صرف قوانین بنانا نہیں بلکہ ان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا بھی ہے۔ پنجاب اسمبلی نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کو تعلیم، صحت، بجٹ اور دیگر شعبوں میں نگرانی اور اصلاحات کیلئے غیر معمولی اختیارات دیئے ہیں۔ بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز اگر کسی قانون یا پالیسی میں خامی محسوس کریں تو اپنی سفارشات متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں اور اسمبلی فورمز کو بھجوائیں، ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں وکلاء کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عدالتی اور قانونی نظام سے براہِ راست وابستگی کی وجہ سے وہ مسائل کی حقیقی نوعیت سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر مقدمات کے فیصلوں تک نظام میں شفافیت اور احتساب کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جبکہ تفتیشی اور پراسیکیوشن نظام میں اصلاحات انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان بار کونسل پنجاب اسمبلی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ نے کہا کہ پنجاب بار کونسل جعلی ڈگریوں کے خاتمے، لیگل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت نے قانون سازی سے متعلق اہم معاملات پر براہِ راست بار نمائندوں سے مشاورت کی ہے جو خوش آئند پیش رفت ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت رشدہ لودھی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اور وکلاء برادری کے درمیان ایک مستقل اور مؤثر رابطہ نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بار کونسلز، بار ایسوسی ایشنز اور پنجاب اسمبلی پر مشتمل ایک مشترکہ کاکس تشکیل دیا جائے جو مجوزہ قوانین اور قانونی پیچیدگیوں پر اسمبلی کو پیشہ ورانہ رائے فراہم کرے۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی اور وکلاء برادری کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور قانون سازی کے عمل کو زیادہ شفاف، مؤثر اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

04/06/2026
04/06/2026

تاریخ ساز "اسمبلی اینڈ بار" مکالمے کی جھلکیاں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی قیادت میں منتخب نمائندوں، وکلاء اور بار رہنماؤں نے قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ یہ مکالمہ مضبوط اداروں اور عوامی شمولیت پر مبنی قانون سازی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Highlights from the historic “Assembly & Bar” dialogue. Under the leadership of Speaker Punjab Assembly Malik Muhammad Ahmad Khan, legislators, lawyers, and bar leaders came together to discuss a more transparent, inclusive, and people-centric legislative process. A significant step towards stronger institutions and meaningful law reform.

Address

Punjab Assembly Building, Shahrah-e-Quaid-e-Azam, Garhi Shahu, Mall Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Assembly of the Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share