Board of Intermediate & Secondary Education Lahore

Board of Intermediate & Secondary Education Lahore Board of Intermediate and Secondary Education, Lahore is the secondary and intermediate education governmental body in Lahore Division.
(85)

The Board of Intermediate and Secondary Education, Lahore (colloquially known as BISE Lahore) is an examination board for secondary and intermediate education in Lahore Division. Board of Intermediate and Secondary Education Lahore

02/09/2026

لاہور بورڈ کے نتائج نے تعلیمی کارکردگی کی صورتحال واضح کردی، جہاں بڑی تعداد میں طلبہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ کامیابی کا تناسب 50 فیصد سے بھی کم رہا، جبکہ ہزاروں طلبہ کو نا کامی کا سامنا کرنا پڑا۔

26/08/2026

💔 اسلام آباد سے انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں پیش آنے والے دلخراش واقعے نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا۔ 😢

💔 معصوم بچے… دل یہ منظر برداشت نہیں کر پاتا۔

🤲 اللہ تعالیٰ معصوم بچوں پر اپنا خاص رحم فرمائے اور تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

22/08/2026

تمام پنجاب بورڈز
نہم جماعت کا رزلٹ
2 ستمبر 2026
کو جاری ھو گا۔

12/08/2026

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا نیا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے نئے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت طلبہ کو پرنٹ شدہ رزلٹ کارڈ کے بجائے آن لائن ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

📌 پہلے مرحلے میں نویں جماعت اور فرسٹ ایئر کے طلبہ کو ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں دسویں اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جائے گا۔

طلبہ نتائج کے اعلان کے بعد اپنے رزلٹ کارڈ آن لائن ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کر سکیں گے۔ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ پر کیو آر کوڈ اور دیگر حفاظتی خصوصیات موجود ہوں گی، جبکہ اسے داخلوں، ملازمتوں، اسکالرشپس اور دیگر سرکاری امور کے لیے قابلِ قبول دستاویز قرار دیا جائے گا۔

✅ طلبہ کو رزلٹ کارڈ کے لیے بورڈ دفاتر جانے یا پرنٹ شدہ کاپی کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

06/08/2026

میٹرک امتحانات میں لڑکیوں نے بازی مار لی، پوزیشن ہولڈرز کے لیے نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا اعلان

میٹرک کے نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں 69 فیصد، آرٹس میں 48 فیصد اور پرائیویٹ امیدواروں میں 49 فیصد طلبا کامیاب ہوئے، جبکہ 72 فیصد لڑکیوں اور 55 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز کو 1 لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 6 اگست کو کرے گااس حوالے سے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی ...
20/07/2026

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 6 اگست کو کرے گا

اس حوالے سے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب بھی 6 اگست کو منعقد ہوگی۔۔۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بِنیامین کی منظوری سے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات کے انتظامات کیلئے پانچ کمیٹیاں قائم کردیں گئیں

16/07/2026
11/07/2026

سورۃ نمبر 27 النمل
آیت نمبر 60

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً‌ ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِهٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهۡجَةٍ‌ ۚ مَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُـنۡۢبِتُوۡا شَجَرَهَا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ‌ ؕ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ يَّعۡدِلُوۡنَ ۞

ترجمہ:
بھَلا وہ کون ہے جس نےآسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے وہ خوشنما باغ اُگائے جن کے درختوں کا اُگانا تمہارے بس میں نہ تھا؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دُوسرا خدا بھی (اِن کاموں میں شریک)ہے؟ (نہیں)، بلکہ یہی لوگ راہِ راست سے ہٹ کر چلے جا رہے ہیں

تفسیر:
یہاں سے پچھلے جملے کی تشریح اور اس کے دلائل دیے جا رہے ہیں کہ وہی اللہ تخلیق ، رزق اور تدبیر وغیرہ میں اکیلا ہے۔ کوئی اس کا شریک نہیں۔ فرمایا : آسمان اتنی بلندی اور خوبصورتی کے ساتھ بنانے والا ، اس میں روشن ستارے اور گردش کرنے والے افلاک بنانے والا ، اسی طرح زمین اور اس میں پہاڑ ، نہریں ، چشمے ، سمندر ، درخت ، کھیتیاں اور مختلف قسم کے پرندے اور حیوانات وغیرہ پیدا کرنے والا اور آسمان سے بارش برسا کر اس کے ذریعے سے بارونق باغات اگانے والا کون ہے ؟ کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جو زمین سے درخت ہی اگا کر دکھا دے ؟ ان سب کے جواب میں مشرکین بھی کہتے اور اعتراف کرتے تھے کہ یہ سب کچھ کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے جیسا کہ قرآن میں دوسرے مقام پر ہے ۔ ( مثلاً : العنکبوت 29 : 63 ) ( 2 ) یعنی ان سب حقیقتوں کے باوجود کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی ہستی ایسی ہے جو عبادت کے لائق ہو ؟ یا جس نے ان میں سے کسی چیز کو پیدا کیا ہو ؟ یعنی کوئی ایسا نہیں جس نے کچھ بنایا ہو یا عبادت کے لائق ہو ۔ اَمَّنۡ کا ان آیات میں مفہوم یہ ہے کہ کیا وہ ذات جو ان تمام چیزوں کی بنانے والی ہے ، اس کی طرح ہے جو ان میں سے کسی چیز پر قادر نہیں ؟ ( ابن کثیر ) ( 3 ) یعنی وہ لوگ اللہ کا ہمسر اور نظیر ٹھہراتے ہیں۔

10/07/2026

اس سال ایل نینو کی وجہ سے لاہور میں 20 فیصد تک کم بارشوں کا امکان ہے مونسون میں۔۔۔

اس کے علاوہ زیادہ بارشیں اگست کے آخر اور ستمبر میں ہوں گی جولائی کے مقابلے میں۔۔۔

لاہور میں ان شاء اللہ اس مونسون میں 500 MM سے زیادہ بارش ہو گی۔۔۔

اللہ لاہور میں رحمت والی بارش برسا آمین۔

Address

86 Mozang Road, Block B Commercial Area Jinnah Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+924299200192

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Board of Intermediate & Secondary Education Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Board of Intermediate & Secondary Education Lahore:

Shortcuts

Share